وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانیہ کےعزت مآب شاہ چارلس سوئم سے بات چیت کی
ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا
کامن ویلتھ، موسمیاتی کارروائی اور پائیداری کے اقدامات پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا
نئے سال اور کرسمس کی مبارک باد کا تبادلہ کیا
Posted On:
19 DEC 2024 6:15PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برطانیہ کے عزت مآب شاہ چارلس سوئم سے بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو یاد کرتے ہوئے بھارت اور برطانیہ کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کامن ویلتھ آف نیشنز اور حال ہی میں ساموآ میں ہونے والی کامن ویلتھ ہیڈز آف گورنمنٹ میٹنگ پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔
اس کے علاوہ، موسمیاتی کارروائی اور پائیداری جیسے باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ان مسائل پر کنگ کی مسلسل حمایت اور اقدامات کی تعریف کی اور ہندوستان کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے کرسمس اور نئے سال کے قریب آتے ہوئے تہواروں کی خوشیوں کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے کنگ کو ان کی اچھی صحت اور خوش حالی کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔
***********
(ش ح۔اس ک۔ع ر)
U:4320
(Release ID: 2086162)
Visitor Counter : 25
Read this release in:
Bengali
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam