شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا، وزرائے اعلیٰ پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا اور جناب کونراڈ کے سنگما نے ممبئی میں دی نارتھ ایسٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ روڈ شو میں شرکت کی، لوگوں سے شمال مشرق میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی
‘‘شمال مشرق (این ای) جنوب کے لئے ہندوستان کا گیٹ وے ہے، این ای میں سرمایہ کاری سے آپ کو جنوب مشرقی ایشیا کی وسیع مارکیٹوں تک رسائی ہو گی،’’ :جناب جیوترادتیہ سندھیا
شمالی مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت شمال مشرقی ہندوستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پورے ملک میں سرمایہ کاری کے روڈ شوز کا انعقاد کر رہی ہے
Posted On:
17 DEC 2024 9:16AM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) نے ممبئی میں شمال مشرقی تجارت اور سرمایہ کاری روڈ شو کا انعقاد کیا۔ ہندوستان کے سرکردہ شہروں میں روڈ شوز کی ایک سال طویل سیریز کے بعد، ممبئی میں روڈ شو نے ہندوستان کے اقتصادی مرکز کی طرف سے زبردست توجہ حاصل کی۔ اس پروگرام میں مواصلات اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کےمرکزی وزیرجناب جیوترادتیہ ایم سندھیا، پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا، وزیر اعلیٰ تریپورہ؛ اور میگھالیہ کے وزیراعلی جناب کونراڈ کے سنگما، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے سینئر افسران جس میں ایم ڈی او این ای آر کے سکریٹری جناب چنچل کمار،اور ایم ڈی او این ای آر کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مونالیسا داش، شمال مشرقی ریاستوں کے سرکاری افسران اور کے ساتھ ساتھ ایم ڈی او این ای آر کی وزارت کے سینئر نمائندو ں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں شمال مشرقی ہندوستان کی یکسرتبدیلی کی تعریف کی اور خطے کے وزرائے اعلیٰ کی قیادت کو تسلیم کیا، جن کے وژن اور عزم سے گزشتہ دہائی میں ملک میں اہم تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے خطے کی بے پناہ صلاحیتوں پر زور دیا، جو اب 11فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو کے ساتھ ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کےلئے تیار ہیں ۔ بنیادی ڈھانچے، انسانی وسائل اور خصوصی شعبوں کی ترقی نے شمال مشرقی ہندوستان کو ملک کے مستقبل میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر جگہ دی ہے۔ خطے کے منفرد فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرق ایک گیٹ وے ہے اور جنوب مشرقی ایشیائی منڈیوں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ عزت مآب مرکزی وزیر نے ممبئی اور شمال مشرقی ہندوستان کے متحرک کاروباری ماحولیاتی نظام کے درمیان پُل بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور اس طرح ترقی اور اختراع کے لیے ایک ہموار راستے کو یقینی بناناہے۔ وزیر موصوف نے سیاحت، قابل تجدید توانائی، کھیل اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں خطے کی ترقی کا مزید خاکہ پیش کیا اور خطے کی ترقی کے لیے معیار پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ خطے کے نوجوان، اعلیٰ خواندگی کی شرح اور وافر قدرتی وسائل اسے سرمایہ کاری کے لیے ایک مثالی منزل بناتے ہیں، خاص طور پر پائیدار زراعت، مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں۔ کاروبار کی ترقی کو سپورٹ کرنے اور ریڈ ٹیپ کو کم کرنے کے عزم کے ساتھ، شمال مشرقی ہندوستان اب سرمایہ کاروں کو ریڈ کارپیٹ پیش کر رہا ہے، جو ہندوستان بالخصوص اس کے نوجوانوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اپنے اختتامی کلمات میں انہوں نے سرمایہ کاروں کو شمال مشرقی خطے میں مدعو کیا اور خطے کے مستقبل کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرنے کو کہا۔
تریپورہ کے وزیر اعلیٰ، پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا نے اس بات کی تصدیق کی کہ عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں، شمال مشرقی ہندوستان، خاص طور پر تریپورہ میں قابل ذکر ترقی ہو رہی ہے۔ مزید یہ کہ حکومت ہند کی ایکٹ ایسٹ پالیسی خطے میں ترقی کو آگے بڑھا رہی ہے۔ تریپورہ، جو سب سے زیادہ پرامن ریاستوں میں سے ایک کے طور پر پہچانی جاتی ہے، نے 1,77,000 روپئےفی کس آمدنی کے ساتھ متاثر کن معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے یہ شمال مشرقی ہندوستان میں جی ایس ڈی پی کا دوسرا سب سے بڑا حصہ دار ہے۔ مضبوط انفراسٹرکچر کے ساتھ، بشمول بہترین سڑک، پانی،فضائی اور ریل کنیکٹیویٹی، اور سرمایہ کاری کے لیے معاون ماحول، ریاست سرمایہ کاروں کے لیے ایک ترجیحی منزل بن رہی ہے۔ تریپورہ کے وافر قدرتی وسائل، جیسے بانس، ربر، اور خوشبودار گوند، اس کے پائیدار زرعی طریقوں کے ساتھ، باغبانی، سیاحت اور مینوفیکچرنگ جیسی صنعتوں میں ترقی کے لامتناہی امکانات پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ ریاست تکنیکی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ اس کی آئی ٹی پالیسی، ای-آفس اور ای-کیبنٹ سسٹم کے تعارف اور دیہاتوں میں وسیع پیمانے پر 4جی کنیکٹیوٹی سے واضح ہے۔ 95.16فیصد کی اعلی خواندگی کی شرح کے فوائد حاصل کرنے کے لیے، تریپورہ صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور ہنر کی ترقی میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کے لیے مقررہ وقت میں منظوری فراہم کرنے اور اُنّتی 2024 اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ریاست کا عزم سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ تریپورہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، جو پرکشش ترغیبات اور کاروبار کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔
میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ، جناب کونراڈ کے سنگما نے بتایا کہ میگھالیہ میں یکسر تبدیلی والی ترقی ہورہی ہے، جو کہ ایک مضبوط سرمایہ کاری اور ترقیاتی حکمت عملی کے ساتھ مضبوط قیادت کے ذریعے کارفرما ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں، ریاست نے سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ پالیسیاں تیار کی ہیں اور خاص طور پر سیاحت، فوڈ پروسیسنگ اور بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں میں نمایاں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ شیلانگ میں ایک نئے ہوائی اڈے کی تکمیل اور پرتعیش رہائش گاہوں میں سرمایہ کاری نے میگھالیہ کو سیاحت کی ایک اعلیٰ منزل کے طور پر جگہ دی ہے۔ وسیع غیر استعمال شدہ وسائل، ہنر مند افرادی قوت، اور زراعت، آئی ٹی اور کھیل جیسے پروان چڑھ رہے شعبوں کے ساتھ، ریاست مسلسل نمو اور ترقی کے لیے تیار ہے۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر حکومت کی توجہ گھریلو اور بین الاقوامی سطح پر نرسوں کی تربیت اور آئی ٹی کے مواقع پیدا کرنے جیسے اقدامات سے اس کی ترقی کی صلاحیت کو تقویت ملی ہے۔ ایک متحرک سیاحت کے شعبے، اعلیٰ درجے کے مہمان نوازی کے منصوبے، اور تیزی سے بڑھتی ہوئی کھیلوں کی صنعت کے ساتھ، ریاست سرمایہ کاروں کے لیے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے۔ جاری ترقیاتی کام میگھالیہ کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں ایک اہم معاون بنانے کے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔
ایم ڈی او این ای آر کے سکریٹری جناب چنچل کمار نے خطے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے خطے کی نمایاں پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ذکر کیا کہ شمال مشرقی خطہ کی جی ڈی پی کا حصہ 2.9فیصد ہے، اس کے باوجود شمال مشرقی خطے کا سی اے جی آر قومی اوسط سے زیادہ ہے۔ این ای آر ریاستوں میں بہتر انفراسٹرکچر، مستحکم اور مستقل پالیسی کے نظام اور خطے میں ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کے ساتھ، این ای آرمزید تیز رفتار ترقی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اس بات کونمایاں کیا کہ پچھلے 10 سالوں میں، خطے کی کنکٹویٹی میں یکسر تبدیلی آئی ہےچاہے سڑکیں ہوں، ریل، فضائی، پانی، اور ڈیجیٹل روابط ہوں،یہ دور دراز کےعلاقوں تک بھی پہنچی ہیں۔ مزید برآں، شمال مشرقی ریاستوں نے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر پرکشش پالیسیاں بنائی ہیں۔ انہوں نے خطے کی بے پناہ صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا اور سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ شمال مشرقی خطے میں سرمایہ کاری کریں۔
ایم ڈی او این ای آر کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مونالیسا داش نے دہائیوں پر محیط ترقیاتی اقدامات اور منصوبوں کے بارے میں روشنی ڈالی، جن سے مقامی کمیونٹیز کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کا شمال مشرق بے پناہ مواقع کی سرزمین کے طور پر ابھر رہاہے، جہاں بے پناہ معدنیات، حیاتیاتی تنوع اور پن بجلی کی صلاحیت موجود ہے۔ 17 آپریشنل ہوائی اڈوں، سڑک اور ریل کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک، اور 20 آبی گزرگاہوں کے ساتھ، یہ خطہ یکسر تبدیلی کے سفر سے گزررہا ہے۔ ا نتی اسکیم، پی ایم دی وائن اور ا یوشمان بھارت جیسے اہم اقدامات کی مدد سے، یہ خطہ پائیدار نمو اور ترقی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرق، جو ایک متحرک ثقافت کا گہوارہ ہے، اعلیٰ خواندگی کی شرح، کھیلوں کے شعبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پروان چڑھ رہی سیاحتی صنعت ہے۔ جیسے جیسے بنیادی ڈھانچہ بہتر ہورہا ہے اور پالیسیوں میں ہم آہنگی پیدا ہورہی ہے ، شمال مشرق سرمایہ کاری اور ترقی کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے، جو سرمایہ کاروں کے لیے لامتناہی امکانات پیش کرتا ہے۔
شمال مشرقی ریاستوں کے سرکاری افسران نے، فکی کے نمائندوں کے ساتھ، مختلف شعبوں میں مواقع کے بارے میں گراں قدر بصیرت کا اشتراک کیا۔ اس تقریب نے خطے میں سرمایہ کاری کی مضبوط صلاحیت کو ظاہر کرتے ہوئے معروف کاروباری اداروں کی طرف سے نمایاں دلچسپی حاصل کی۔
نارتھ ایسٹ انویسٹرس سمٹ سے پہلے کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں جن میں ریاستی گول میز، بڑے شہروں میں روڈ شو وغیرہ شامل ہیں، جس میں امکانی سرمایہ کاروں نے کافی دلچسپی دکھائی ہے۔
ممبئی کے روڈ شو میں کافی دلچسپی دیکھنے میں آئی، کئی بی 2جی میٹنگبوں سے شمال مشرقی خطے کے لیے سرمایہ کاری کےا مکانات پیداہوئے ہیں۔
********
ش ح۔ ف ا ۔ف ر
(U: 4119)
(Release ID: 2085110)
Visitor Counter : 31