وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سبرمنیم  بھارتی کو خراج عقیدت پیش کیا


جناب مودی اپنی رہائش گاہ پر ان کی تخلیقات  کا ایک مجموعہ جاری کریں گے

Posted On: 11 DEC 2024 10:27AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شاعر اور مصنف سبرمنیم  بھارتی کو ان کےیوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

جناب مودی نے دوپہر 1 بجے 7،  لوک کلیان مارگ میں ایک پروگرام میں ان  تخلیقات کا مجموعہ جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘میں عظیم سبرمنیم بھارتی کو ان کےیوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ایک دور اندیش شاعر، مصنف، مفکر، مجاہد آزادی  اور سماجی مصلح، ان کے الفاظ نے بے شمار لوگوں میں حب الوطنی اور انقلاب کے جذبے کو جاگزیں کیا۔ مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے ان کے ترقی پسند اہداف بھی اتنے ہی متاثر کن ہیں۔

آج، میں 7، لوک کلیان مارگ میں دوپہر 1 بجے ایک پروگرام میں ان کی تخلیقات کا ایک مجموعہ جاری کروں گا۔ میں اس کوشش کے لئے جناب  سینی وشوناتھن جی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

****

ش ح۔ ک ا۔ ت ع


(Release ID: 2083049) Visitor Counter : 18