وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 11 دسمبر 2024 کو عظیم تمل شاعر اورمجاہد آزادی سبرامنیا بھارتی کے مکمل کاموں کا مجموعہ جاری کریں گے

Posted On: 10 DEC 2024 5:12PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 دسمبر کو، 7 لوک کلیان مارگ، نئی دہلی میں تقریباً 1 بجے، عظیم تمل شاعر اور مجاہد آزادی سبرامنیا بھارتی کے مکمل کاموں کا مجموعہ جاری کریں گے۔

سبرامنیا بھارتی کی تحریروں نے لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کیا، ہندوستانی ثقافت اور ملک کے روحانی ورثے کے جوہر کو ایک ایسی زبان میں عوام تک پہنچایا، جس سے عوام تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے مکمل کاموں کا 23 جلدوں پر مشتمل مجموعہ سینی وشواناتھن نے مرتب کیا ہے اور اسے الائنس پبلشرز نے شائع کیا ہے۔ اس میں سبرامنیا بھارتی کی تحریروں کے منجملہ دیگر کے ایڈیشن،تشریحات، دستاویزات، پس منظر کی معلومات اور فلسفیانہ پیشکش کی تفصیلات شامل ہیں۔

************

(ش ح ۔ا ک۔ن ع(

U.No 3749


(Release ID: 2082836) Visitor Counter : 22