پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عزت مآب صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو 11 دسمبر کو وگیان بھون، نئی دہلی میں قومی پنچایت ایوارڈ 2024 سے نوازیں گی


مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ ‘‘ ایوارڈ یافتہ پنچایتوں کے کاموں پر بہترین طرز عمل’’ پر کتابچہ کی نقاب کشائی کریں گے؛ ایوارڈ کی رقم جیتنے والوں کو ڈیجیٹل طور پر منتقل کریں گے

45 مثالی پنچایتوں کے  اعزازسے نوازا جائے گا؛ کاربن کے صفر اخراج  کے حصول کے لیے خصوصی ایوارڈز

Posted On: 09 DEC 2024 5:34PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت کے زیر اہتمام قومی پنچایت ایوارڈ 2024سے نوازے جانے  تقریب 11 دسمبر 2024 کو پلینری ہال، وگیان بھون، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ اس باوقار تقریب کے دوران، ہندوستان کی عزت مآب صدر محترمہ دروپدی مرمو، پنچایتی راج اور ماہی پروری، حیوانات، اور ڈیری کے عزت مآب مرکزی وزیر جناب  راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ  ، عزت مآب مرکزی وزیر مملکت برائے پنچایتی راج اور ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کی وزارت  پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور  پنچایتی راج کی وزارت میں سکریٹری جناب وویک بھاردواج کی موجودگی  میں  پائیدار اور جامع ترقی کے موضوعات میں ان کی مثالی شراکت کو تسلیم کرتے ہوئے، مختلف زمروں میں منتخب کیے گئے 45 ایوارڈ یافتہ افراد کو قومی پنچایت ایوارڈ سے نوازیں گی۔ اس تقریب میں ملک بھر کے پنچایت نمائندوں کے ساتھ دیگر معززین، حکومت ہند اور مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔ عزت مآب صدر جمہوریہ ہند کا خطاب تقریب کی خاص بات ہو گا، جو ایوارڈ حاصل کرنے والوں اور حاضرین کو غیر مرکوز حکمرانی میں بہترین کارکردگی کے لیے کوشاں رہنے کی ترغیب دے گا۔

پنچایتی راج کے عزت مآب مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ ایک کتابچہ کی نقاب کشائی کریں گے جس کا عنوان ہے ‘‘ ایوارڈ یافتہ پنچایتوں کے کاموں پر بہترین طرز عمل’’، جو ایوارڈ یافتہ پنچایتوں کے اختراعی اور اثر انگیز طریقوں کو دستاویزی شکل دیتا ہے۔ کتابچے کی پہلی کاپی صدر جمہوریہ ہند کو پیش کی جائے گی۔ جناب  راجیو رنجن سنگھ جیتنے والی پنچایتوں کو ایوارڈ کی رقم کی ڈیجیٹل منتقلی کو بھی انجام دیں گے۔ تقریب کے دوران ایوارڈ یافتہ پنچایتوں میں سے کچھ کی شاندار کوششوں اور پنچایتی راج اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں تربیتی اداروں کے کردار کو ظاہر کرنے والی ایک مختصر فلم بھی دکھائی جائے گی۔

قومی پنچایت ایوارڈ 2024 میں زمرہ جات شامل ہیں جیسے دین دیال اپادھیائے پنچایت ستت وکاس پرسکار، ناناجی دیش مکھ سووتم  پنچایت ستت وکاس پرسکار، گرام ارجہ سوراج ویشش پنچایت پراسکار، کاربن نیوٹرل ویشش پنچایت پراسکار اور پنچایت شمتا نرمان سرووتم سنستھان   پرسکار۔ یہ ایوارڈز غربت کے خاتمے، صحت، بچوں کی بہبود، پانی کے تحفظ، صفائی ستھرائی، بنیادی ڈھانچے، سماجی انصاف، حکمرانی اور خواتین کو بااختیار بنانے میں ان کی کوششوں کے لیے پنچایتوں کو تسلیم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے شعبوں میں اہمیت کے حامل ہیں۔ ان ایوارڈز کے ذریعے دی جانے والی پہچان کا مقصد دیگر پنچایتوں کو بہترین طریقوں کو اپنانے اور دیہی ہندوستان کی مجموعی ترقی میں اپناتعاون دینے  کی ترغیب دینا ہے۔

وزارت نے مختلف موضوعاتی علاقوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پنچایتوں کے انتخاب کے لیے ایک تفصیلی مشق کی۔ بنیادی مقصد ان پنچایتوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور دیگر دیہی بلدیاتی اداروں کو ان کے بہترین حصول کے لیے حوصلہ افزائی کریں، بالآخر دیہی علاقوں میں زندگی کی آسانی اور پائیدار، جامع ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ پہل دیہی  بھارت میں پوری حکومت اور پورے معاشرے کے نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے قومی مقاصد اور مشترکہ کوششوں کے ساتھ گہرائی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت غیر مرکوز  ترقی کے پیغام کو بڑھانے اور ملک بھر میں ان مثالی پنچایتوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے میڈیا اور دیگر شراکت داروں  کے فعال تعاون کو گرمجوشی سے مدعو کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م ۔ ج

U. No. 3686


(Release ID: 2082413) Visitor Counter : 16