پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 11 دسمبر کو نئی دہلی میں قومی پنچایت ایوارڈز کے کامیاب امیدواروں کو اعزاز سے نوازیں گی


خواتین کی قیادت میں پنچایتوں کی شاندار کارکردگی: 42 فیصد قومی پنچایت ایوارڈ یافتگان خواتین کی زیر قیادت

Posted On: 07 DEC 2024 6:26PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت نے سال 2023-2022 کے لیے قومی پنچایت ایوارڈز کے کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایوارڈز اعلیٰ معیار کی علامت کے طور پر پیش کیے جاتے ہیں، جو ملک بھر میں پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) کی شاندار کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں کہ وہ سبھی کی شمولیت والی اور پائیدار ترقی کو زمینی سطح پر فروغ دے سکیں۔ قومی پنچایت ایوارڈز 2024 کی اعزازی تقریب 11 دسمبر 2024 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں منعقد ہوگی، جہاں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو، ایوارڈز کامیاب امیدواروں کو پیش کریں گی۔

 اس سال، مختلف زمروں میں 45 ایوارڈ یافتگان کا انتخاب کیا گیا ہے، جو زمینی سطح پر حکمرانی اور کمیونٹی کی ترقی  میں وسیع پیمانے پر کامیابیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ ایوارڈز کی زمروں میں دین دیال اپادھیائے پنچایت ستت وکاس پرسکار، نانا جی دیشمکھ سَروَتم پنچایت ستت وکاس پرسکار، گرام اُرجا سوراج وشیش پنچایت پرسکار، کاربن نیوٹرل وشیش پنچایت پرسکار، اور پنچایت کشمتا نرمان سَروَتم سنستھان پرسکار شامل ہیں۔ یہ ایوارڈز غربت میں کمی، صحت، بچوں کی فلاح و بہبود، پانی کی بچت، صفائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سماجی انصاف، خواتین کو بااختیار بنانے اور ماحولیاتی استحکام جیسے اہم شعبوں میں کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

اس سال 1.94 لاکھ گرام پنچایتوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔ 42 ایوارڈ یافتہ پنچایتوں میں سے 42 فیصد خواتین کی زیرِ قیادت ہیں۔ انتخاب کا تفصیلی عمل مختلف موضوعاتی شعبوں میں پنچایتوں کی کارکردگی کا تجزیہ کرتا ہے، جو پائیدار ترقیاتی اہداف (ایل ایس ڈی جی) کی مقامی سطح پر نفاذ سے ہم آہنگ ہے۔ اس عمل میں بلاک سطح سے لے کر قومی سطح تک پانچ مختلف کمیٹیوں کے ذریعے گہرائی سے جائزہ لیا گیا، جو وزارت کی شفافیت کو فروغ دینے اور پنچایتی راج اداروں / دیہی مقامی اداروں کے درمیان ایک مسابقتی روح پیدا کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ اعلان پنچایتی راج اداروں کی شاندار کامیابیوں کا جشن منانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ اعلان اس بات پر بھی زور دیتا ہے کہ کس طرح پنچایتیں مضبوط اور متحرک دیہی کمیونٹیز کی تشکیل میں تبدیلی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ اعزاز نہ صرف ان اداروں کی غیرمعمولی کارکردگی کا اعتراف ہے بلکہ دوسرے پنچایتوں کو بھی ان بہترین طریقوں کو اپنے علاقوں میں اپنانے کی تحریک دیتا ہے۔

For details of State-wise/ Category-wise awardees click here

******

ش ح ۔   م ع ۔  م  ص

 (U:3619)


(Release ID: 2081995) Visitor Counter : 20