وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آئل فیلڈز (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) ایکٹ 1948 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری کی ستائش کی

Posted On: 03 DEC 2024 7:12PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں آئل فیلڈز (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) ایکٹ 1948 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم قانون ہے، جو توانائی کی سلامتی کو فروغ دے گا اور خوشحال ہندوستان کا بھی لازمی حصہ ہوگا۔

مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کی طرف سے کئے گئے ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے لکھا:

‘‘یہ ایک اہم قانون ہے، جو توانائی کی فراہمی  کو یقینی بنائے گا اور ایک خوشحال ہندوستان کا لازمی حصہ ہوگا۔’’

***

ش ح۔ ک ا۔ م ش


(Release ID: 2081419) Visitor Counter : 44