صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا 7 دسمبر 2024 کوہریانہ کے پنچکولہ میں ہندوستان میں ٹی بی کے واقعات اور اموات کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے100 روزہ مہم کا آغاز کریں گے


ٹی بی کیس کا پتہ لگانے، تشخیص میں تاخیر کو کم کرنے اور علاج معالجے،خاص طور پر زیادہ خطرہ والے گروپوں میں علاج کے نتائج کو بہتر بنانے کے لئےاس پہل کوملک کی33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 347 اضلاع میں نافذ کیا جائے گا

Posted On: 06 DEC 2024 10:20AM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی فلاح و بہبودکی وزارت ہندوستان میں ٹی بی کو ختم کرنے کی سمت ایک فیصلہ کن قدم میں کلیدی فریق کے ساتھ مل کر ٹی بی کے خاتمے کے لئے100روزہ مہم شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا، ہریانہ کے پنچکولہ سے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب نایاب سنگھ سینی اور، ہریانہ کی وزیر صحت محترمہ آرتی سنگھ راؤ کی موجودگی میں 7 دسمبر 2024 کواس فیصلہ کن مہم کا آغاز کریں گے۔

یہ مہم وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ٹی بی کے خاتمے کے قومی  پروگرام (این ٹی ای پی) کے تحت ہندوستان میں تپ دق (ٹی بی) کے نوٹیفکیشن اور اموات کے چیلنجوں سے نمٹنے کے ذریعے ٹی بی کے خاتمے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے حکومت ہند کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس تقریب میں دیگر سرکاری نمائندگان اورسرکردہ شخصیات، مرکزی وزارت صحت کے حکام، ہریانہ کی ریاستی حکومت اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے شرکت کرنے کی توقع ہے۔

اس اقدام کو جو 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 347 اضلاع میں نافذ کیا جائے گا۔ ٹی بی کے کیسوں کا پتہ لگانے، تشخیص میں ہورہی تاخیر کو کم کرنے اور علاج اورخاص طور پر زیادہ خطرہ والے گروپوں میں علاج کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ مہم پروگرام کی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے اور ٹی بی کے خاتمے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں ٹی بی کے نتائج میں فرق وتفاوت کو کم کرنے کے لیے ملک کی جانب سے ایک اور اہم اسٹریٹجک کوشش کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ پہل ٹی بی مکت بھارت کے ویژن کے مطابق ہے جس کا تذکرہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے2018 دہلی اینڈ ٹی بی سمٹ میں کیا تھا۔ تب سے اس پروگرام کے ذریعے ملک بھر میں ٹی بی کے روک تھام، تشخیص اور علاج معالجے کی خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔

ٹی بی سے نمٹنے کی یہ100 روزہ مہم کلیدی آؤٹ پٹ اشاریہ یعنی ٹی بی کے واقعات کی شرح، تشخیص کااحاطہ کرنے اور شرح اموات سے متعلق پروگرام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا نظریہ پیش کرتی ہے۔یہ مہم وزارت کی طرف سے اپنائی گئی حالیہ پالیسیوں میں اضافہ کے ساتھ بھی مطابقت رکھتی ہے جس میں ٹی بی کے مریضوں کے لیے مالی امداد میں اضافہ، نی-کشے پوشن یوجنااور پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان کے تحت سماجی معاونت کی پہل کے طورپر گھریلو رابطوں کو شامل کرناہے۔

ٹی بی سے نمٹنے کی اس مہم میں مرض کے کچھ اہم پہلوؤں پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہےجس میں جدید تشخیص تک رسائی میں اضافہ، کمزور گروپوں کے درمیان ٹارگٹڈ اسکریننگ، زیادہ خطرہ والے افراد کی خصوصی دیکھ بھال کرنا اور توسیع شدہ غذائی امداد کی فراہمی شامل ہے۔ یہ پہل ملک بھر میں آیوشمان آروگیہ مندروں کے وسیع نیٹ ورک سے فائدہ اٹھائے گی جس نے ٹی بی سے نمٹنے کے طریقہ کار اور خدمات کو آخری میل تک پہنچایا ہے۔

مہم کے بارے میں مزید تفصیلات اس مہم کے آگے بڑھنے سے دستیاب ہو ں گے، جو ٹی بی کے بوجھ کو کم کرنے اور ملک بھر میں صحت عامہ کے نتائج کو بہتر بنانے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

********

 

( ش  ح ۔ م م ع ۔  م  ا )

UNO: 3546


(Release ID: 2081412) Visitor Counter : 32