نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے وکست بھارت کوئز مقابلے کی توسیع کا اعلان کیا؛ کوئز میں شرکت کی تاریخ 10 دسمبر 2024 تک بڑھا دی گئی ہے
Posted On:
05 DEC 2024 2:30PM by PIB Delhi
ملک بھر کے نوجوانوں کی زبردست دلچسپی اور جوش و خروش کے پیش نظر، ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے ’’وِکست بھارت کوئز چیلنج‘‘ کی آخری تاریخ 10 دسمبر 2024 تک بڑھا دی ہے۔ نوجوان ’’ایم وائی بھارت پلیٹ فارم‘‘ (www.mybharat.gov.in) پر جا کر اس کوئز میں شامل ہو سکتے ہیں۔
18 نومبر 2024 کو ایک پریس کانفرنس میں ڈاکٹر منسکھ مانڈویا، مرکزی وزیر برائے امور نوجوانوں کے امور کھیل کود اور محنت اور روز گار کے مرکزی وزیر ڈاکٹڑ منسکھ مانڈویہ نے 18 نومبر 2024 کو ایک پریس کانفرنس کے دوران نیشنل یوتھ فیسٹیول 2025 کی نئی شکل ’’وِکست بھارت یوتھ لیڈرز ڈائیلاگ‘‘کے طور پر متعارف کرائی اور نوجوانوں کو وِکست بھارت کوئز چیلنج میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام بھارت کے مستقبل کو شکل دینے میں نوجوانوں کے زیادہ شراکت داری کو پروان چڑھانے کے وزیرِاعظم کے نظریہ کی عکاسی کرتا ہے ۔
وِکست بھارت کوئز چیلنج ان تمام نوجوانوں (15 سے 29 سال کی عمر کے) کے لیے کھلا ہے جو وِکست بھارت کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت بھارت کے نوجوانوں کو اس شاندار موقع میں شرکت کرنے اور اپنی آواز بلند کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ جیتنے والے شرکاء و 11 اور 12 جنوری 2025 کو بھارت مندپم، نئی دہلی میں وزیرِاعظم، جناب نریندر مودی کے روبرو اپنے خیالات اور وِکست بھارت کے لیے وژن کو پیش کریں گے۔
*****
) ش ح – ش ر -س ع س )
U.No. 3489
(Release ID: 2081083)
Visitor Counter : 26