صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے سال 2024 کیلئے معذور افراد کو بااختیار بنانے کیلئے قومی ایوارڈز سے نوازا
Posted On:
03 DEC 2024 1:36PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (3 دسمبر 2024) کو نئی دہلی میں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر سال 2024 کیلئے معذور افراد کو بااختیار بنائے جانے سے متعلق قومی ایوارڈ پیش کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے سبھی ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈز دور رس سماجی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان ان کی پیروی کر کےدوسرے افراد اور ادارے معذور افراد کو بااختیار بنانے کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔
اس سال کے معذور افراد کے بین الاقوامی دن کی تھیم ‘‘ایک جامع اور پائیدار مستقبل کیلئے معذور افراد کی قیادت کو بڑھانا’’کا ذکر کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ دیویانگجن کے درمیان کاروبار کو فروغ دینا، ان کی مہارتوں کو فروغ دینا، روزگار فراہم کرنا، ان کی مصنوعات کی خریداری اور مارکیٹنگ کی سہولیات فراہم کرنا ان کی قائدانہ صلاحیت کو بڑھا دے گی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ پوری انسانیت کو دیویانگجن کے تئیں اطمینان بخش اور مساویانہ سلوک کرنا چاہئے۔ انہیں ہر طرح سے رکاوٹوں سے پاک ماحول فراہم کرنا معاشرے کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ صحیح معنوں میں صرف وہی معاشرہ حساس کہلا سکتا ہے، جس میں دیویانگجن کو مساوی سہولیات اور مواقع میسر ہوں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ معذور ہونا کسی قسم کا نقص نہیں ہے۔ یہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے۔ معذور افراد کو ہمدردی کی نہیں احساس کے اشتراک کی ضرورت ہوتی ہے، ان پر ترس کھانے کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ انہیں حساسیت کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں خصوصی توجہ کی نہیں بلکہ فطری پیار کی ضرورت ہوتی ہے۔ معاشرے کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ معذور افراد بھی معاشرے کے دیگر ارکان کے ساتھ اپنے تئیں برابری، وقار اور احترام کو محسوس کریں۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ کسی دوسرے شخص کی طرح کام کرنے کا موقع ملنے سے معذور افراد میں بھی اعتماد اور بامقصد زندگی گزارنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ اس طرح، ان کی زندگیوں کو، روزگار، انٹرپرائز اور اقتصادی طور پر بااختیار بنا کر بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2024/dec/doc2024123463201.pdf
***
ش ح ۔ک ا ۔ ف ر
(Release ID: 2080041)
Visitor Counter : 41
Read this release in:
Telugu
,
Tamil
,
English
,
Khasi
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Kannada
,
Malayalam