آسٹریلیا کے لیجنڈری فلمساز فلپ نوائس کو آج گوا میں اختتامی تقریب کے دوران ہندوستان کے 55ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ان کے شاندار اور وسیع سنیمائی سفر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
آئی ایف ایف آئی 2024 کی اختتامی تقریب میں ریڈ کارپٹ سے ان کا کیا کہنا تھا اس پر ایک نظر ڈالیں۔
نوائس کو انجلینا جولی کی اداکاری والی سالٹ، ہیریسن فورڈ کی اداکاری والی پیٹریاٹ گیمز اور ڈینزیل واشنگٹن کی اداکاری والی دی بون کلیکٹر جیسی فلموں کے لیے جانا جاتا ہے۔
سنیما کے لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، اس ایوارڈ میں سلور پیکاک میڈل، ایک سرٹیفکیٹ، ایک شال، ایک اسکرول اور 10,00,000روپے کا نقد انعام شامل ہے۔
مشہور فلمساز نے فیسٹیول کے دوران گوا کی کلا اکیڈمی میں اِفّی 2024میں’’نئے ہالی ووڈ میں کیسے کامیابی حاصل کی جائے‘‘ پر ایک ماسٹر کلاس بھی پیش کیں۔ یہاں ماسٹرکلاس سے متعلق تفصیلات دیکھیں۔
****
ش ح۔م م ۔ع د
U NO: 3169