وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
1 0

سویڈش فلم ساز لیون ایکن کی 'کراسنگ' نے ہندوستان كے 55ویں بین الاقوامی فلمی میلے میں باوقار آئی سی ایف ٹی - یونیسکو گاندھی میڈل جیت لیا


ذاتی اور سماجی ترقی پر کراسنگ کے اثر نے اسے اس ہندوستان كے  بین الاقوامی فلمی میلے میں نمایاں بنایا

سویڈش فلم ساز لیون ایکن کی کراسنگ نے گوا میں ہندوستان كے  55 ویں بین الاقوامی فلمی میلے میں باوار  باوقار آئی سی ایف ٹی - یونیسكو گاندھی میڈل جیت لیا۔ یہ ایوارڈ ایک ایسی فلم کے حق میں  منظوری  ہے جو امن، عدم تشدد اور انسانی حقوق کے فروغ کی اقدار کی عکاسی کرتی ہے، اور كراسنگ کو انہی موضوعات کی طاقتور جستجو کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ فاتح کو یونیسکو گاندھی میڈل اور ایک سرٹیفکیٹ سے نوازا جاتا ہے۔

جیوری نے شاندار سنیما خصوصیات اور صنفی مساوات اور سماجی تفہیم کے بارے میں فکر انگیز تلاش کے لیے  کراسنگ کی ستائش كی۔ جیوری نے سند میں ذکر کیا كہ یہ فلم  "محبت اور افہام و تفہیم کے بارے میں سنیما کا ایک شاندار حصہ ہے"۔

بین الاقوامی کونسل برائے فلم، ٹیلی ویژن، اور آڈیو ویژول کمیونیکیشن  اور یونیسکو کے تعاون سے قائم کردہ یہ ایوارڈ ان فلموں کو اعزاز دیتا ہے جو رواداری، بین ثقافتی مکالمے اور امن کی ثقافت کے نظریات کی عکاسی کرتی ہیں۔

کراسنگ ایک بوڑھی عورت کی کہانی  ہے جو اپنی بھانجی/ بھتیجی کو جو کئی سال پہلے لاپتہ ہو گئی تھی،  تلاش کرنے کے لیے جارجیا سے ایک نوجوان کے ساتھ استنبول کا سفر شروع کرتی ہے۔ ایک وعدے کو پورا کرتے ہوئے ایك عورت كے كردار میں  غیر معمولی طور پر  باصلاحیت مزیا ارابولی نے صنفی مسائل اور مساوات سے غیر متوقع روابط کا پردہ فاش کیا ہے۔ فلم خوبصورتی سے محبت، افہام و تفہیم، اور نسلوں سے آگے بڑھنے والے رابطوں کے بارے میں ایک داستان بیان کرتی ہے، جو سماجی اور ثقافتی موضوعات پر ایک پُرجوش تبصرہ ہے۔

اس سال دس قابل ذکر فلموں کو ایوارڈ کے لیے چنا گیا جن میں سے ہر  فلم مختلف خطوں، ثقافتوں اور انواع کی نمائندگی کرتی ہے لیكن گاندھیائی اصولوں سے وابستگی کے ساتھ متحد بھی ہے۔ یہاںیہاں نامزد  فلموں کو چیک کریں:

فلمی میلے میں گاندھی میڈل کے لیے جیوری درج ذیل اراکین پر مشتمل ہے:

  • ازابیل ڈینیل، ایف آئی پی آر ای ایس سی آئی- انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم کریٹکس کی اعزازی صدر،
  • سرج مشیل، سی آئی سی ٹی-آئی سی ایف ٹی کے نائب صدر،
  • ماریا کرسٹینا ایگلیسیاس، یونیسکو کے ثقافتی شعبے کے پروگرام کی سابق سربراہ،
  • ڈاکٹر احمد بیدجاوعی، الجزائر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر،
  • ایكس یوان ہُن، ڈائریکٹر پلیٹ فارم فار کریٹیویٹی اینڈ انوویشن، سی آئی سی ٹی-آئی سی ایف ٹی یوتھ برانچ۔

آپ یہاں پی آئی بی کی پریس کانفرنس میں میڈیا کے ساتھ جیوری کی بات چیت سن سکتے ہیں۔

******

U.No:3162

ش ح۔ع س۔س ا

iffi reel

(Release ID: 2078748) Visitor Counter : 10