وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
1 0

آرٹ کی کوئی حد نہیں، کوئی سرحد نہیں۔ آپ صرف رابطہ قائم کریں' – فلم ساز مدھر بھنڈارکر


بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ 2024 جیوری ممبران نے 55 ویں آئی ایف ایف آئی میں بہترین ویب سیریز او ٹی ٹی ایوارڈ کے لیے مقابلہ کرنے والے میڈیا ٹین انٹریز کے ساتھ بات چیت کی

 

(فوٹو:  بہترین ویب سیریز او ٹی ٹی ایوارڈ 2024 جیوری کے ارکان (بائیں سے دائیں) جناب کرشنا  ہیبلے، جناب مدھر بھنڈارکر اور جناب ہریش شنکر سیشن موڈریٹر محترمہ رینی چودھری کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں)

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) 55 ویں اییشن کے موقع پر پریس کانفرنس میں بہترین ویب سیریز او ٹی ٹی ایوارڈ 2024 کے لیے جیوری کے ارکان نے پی آئی بی میڈیا سینٹر کے پریس کانفرنس ہال میں میڈیا سے بات چیت کی۔

جیوری کے چیئرپرسن جناب مدھر بھنڈارکر نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا ’’آرٹ کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ اس کی کوئی سرحد نہیں  ہوتی۔ اور آپ صرف رابطہ کرتے ہیں۔ یہ کسی بھی زبان میں ہو سکتا ہے۔ اور میرے خیال میں یہ سب سے اچھی بات ہے جو آج پوری دنیا میں ہوئی ہے۔ جذبات کو سمجھنے کے لیے آپ کو کسی مخصوص زبان کے علم کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ سب ٹائٹل بھی موجود ہیں۔ اس طرح جذبات بہت اچھی طرح سے مربوط ہیں۔‘‘

سرفہرست دس امیدواروں کی فہرست میں سے ایک فاتح کے انتخاب میں درپیش مشکلات پر روشنی ڈالتے ہوئے جیوری کے رکن جناب کرشنا ہیبلے نے ازراہِ مذاق کہا کہ کوئی جسمانی چوٹ نہیں آئی، لیکن ان سبھی نے اپنے اپنے انتخاب کے حق میں سخت مقابلہ کیا۔ ہر جج نے اپنے نوٹس پر غور و خوض کیا اور بڑی توانائی اور یقین کے ساتھ اس کے لیے بحث کی۔

جیوری میں سب سے کم عمر جناب ہریش شنکر نے کہا، ’’میں ان لوگوں میں سے ایک ہوں جب میں کالج میں تھا تو ایک قطار میں کھڑے ہوکر مدھر بھنڈارکر کی فلموں کا ٹکٹ خریدتے تھے۔ میں اس جیوری میں ان کے ساتھ بیٹھنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ ‘‘ انھوں نے ایک فاتح کا انتخاب کرنے میں درپیش مشکل کام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دراصل دلائل نہیں تھے بلکہ غور و خوض کے ذریعے اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوشش تھی۔‘‘

بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ 2024 جیوری مندرجہ ذیل ارکان پر مشتمل ہے:

1. جناب مدھر بھنڈارکر (چیئرپرسن)، فلم ڈائریکٹر اور اسکرپٹ رائٹر

2. جناب کرشنا ہیبلے، اداکار

3. محترمہ روپالی گنگولی، اداکارہ

4. جناب ہریش شنکر، فلم ڈائریکٹر اور اسکرپٹ رائٹر

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نمایاں تبدیلیوں کو تسلیم کرتے ہوئے، خاص طور پر اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارمز کے عروج کے ساتھ، افی(2023) کے 54 ویں ایڈیشن میں بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ متعارف کرایا گیا تھا۔ اس ایوارڈ کا مقصد او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر پھلنے پھولنے والے مواد اور اس کے تخلیق کاروں کو تسلیم کرنا، حوصلہ افزائی کرنا اور ان کا احترام کرنا ہے۔ اس سال ایوارڈ کے لیے دس اندراج مقابلے میں شامل ہیں۔ توقع ہے کہ فاتح کا اعلان آج شام افی کی اختتامی تقریب میں کیا جائے گا۔

بات چیت یہاں دیکھیں:

آفیشل سلیکشن کے بارے میں جانیے- بہترین ویب سیریز - 2024:  https: //iffigoa.org/best-web-series/2024/best-web-series

جیوری کے بارے میں مزید جانیے:  https: //iffigoa.org/web-series-jury

ویب سیریز کے بارے میں مزید جانیے:  https: //iffigoa.org/web-series/about-web-series

بہترین ویب سیریز پری ویو کمیٹی 2024 کے بارے میں مزید جانیے:  https: //iffigoa.org/Best-web-series-previw-committee-2024

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 315

iffi reel

(Release ID: 2078669) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Konkani , Hindi , Marathi