وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
1 1

پچپن ویں آئی ایف ایف آئی کی اختتامی تقریب: ایک مختصر تعارف


ستاروں سے بھری اختتامی تقریب کے ساتھ 55واں آئی ایف ایف آئی اختتام پذیر ہوگا: سنیما کا جادو چلتا رہے گا

سنیما کے لطف کا جشن منانے اور مستقبل کو پروان چڑھانے کے ایک پُرجوش سفر کی رونمائی کرتے ہوئے ، 55 واں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) 28 نومبر 2024 کو ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم ، گوا میں شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہونے جارہا ہے۔

یہ عظیم الشان اختتامی تقریب قصہ نگاری کے فن اور عالمی سنیما کے جذبے کا جشن منانے  والی 9 روزہ سنیما ئی  نمائش کی شاندار کارکردگی کے اختتام کی نشاندہی کرے گی ۔ 75 ممالک کی 200 سے زیادہ فلموں ، انڈسٹری کی سرکردہ شخصیات کے اہم خطابات اور اثردار پینل مباحثوں کے ذریعے ، اس سال کے آئی ایف ایف آئی نے سنیما کی قوت انجذاب کا مظاہرہ کیا ہے ۔

تقریب کی جھلکیاں

ہندوستانی سنیما کی محفل جشن

یہ بارونق اختتامی تقریب ہندوستانی سنیما کے منظر نامے کی سرگرمی اور تنوع پر محیط ہوگی۔ یہ میلے کے بہترین لمحات کو یکجا کرے گی ، جس میں قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ہندوستانی فلموں کی فن کاری ، تخلیقی صلاحیت اور ثقافتی اثرات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔ یہ تقریب سنیما کے جوہر کو ایک ایسے وسیلے کے طور پر پیش  کرے گی جو سرحدوں سے بالاتر ہے اور ثقافتوں کو متحد کرتا ہے ۔

اس تقریب میں متعدد فلمی شخصیات شرکت کریں گی ۔ تقریب میں حاضری درج کرنے والے معززین کی فہرست میں مشہور فلم ساز اور تخلیق کار جیسے سو کمار ، دل راجو ، آنند تیواری ، امرت پال سنگھ بدرا اور آسٹریلیائی پروڈیوسر اسٹیفن وولی شامل ہیں ۔

معروف اداکار الّو ارجن ، رشمیکا منڈانا ، جیا پردا ، شریا سرن ، پرتیک گاندھی ، سمیر کوچر ، شریا چودھری ، رتیک بھومک  اور نوین کوہلی بھی مشہور موسیقاروں آمال ملک اور میمے خان کے ساتھ موجود ہوں گے ۔ سنیمائی شخصیات کے اس  شاندار اجتماع سے ہندوستانی اور بین الاقوامی فلمی قابلیتوں کو اکٹھا کرنے کی فلمی میلے کی صلاحیت کی شاندار تصدیق  ہوتی ہے ۔

تقریب کی شام کی نشست  میں معروف فنکاروں اور اداکاروں  کی شرکت ہوگی جس سے موسیقی ، رقص اور سنیما کی دلکشی کا امتزاج  نظر آئے گا۔ اس تقریب میں اسٹیبن بین ، بھومی تریویدی ، اور آمال ملک جیسے مشہور گلوکاروں   کی موسیقی اور اداکار ہ شریا سرن کے رقص کی پرفارمنس ، نکیتا گاندھی اور دگ وجے سنگھ پریار کی میوزیکل اسٹوری ٹیلنگ شامل ہوں گی ، جن کی  شاندار پیشکش اور پرجوش پرفارمنس سامعین کو مسحور کریں گی ۔

سنیما کے امتیاز کا اعزاز

شام کی نشست میں  باوقار ایوارڈز کی پیش کرکے فلم سازی میں غیر معمولی حصولیابیوں کا جشن منایا جائے گا ۔

بہترین سنیما ئی کام ، فیسٹیول کی بہترین فیچر فلم  کو اعزاز سے نوازنے کے لیے آئی ایف ایف آئی کا سب سے باوقار ایوارڈ ، گولڈن پیکاک دیا جائے گا جس میں  ڈائریکٹر-پروڈیوسر کی جوڑی کی فاتح ٹیم کو گولڈن پیکاک ٹرافی ، سرٹیفکیٹ اور نقد انعام موصول ہوگا ۔

تقریب میں بہترین ہدایت کار ، بہترین اداکار (مرد اور خاتون) اور ہدایت کار کی بہترین ڈیبیو فیچر فلم کے لیے سلور پیکاک ایوارڈز بھی دیے جائیں گے ، جس میں فاتحین کو سلور پیکاک ٹرافی ، سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے جائیں گے ۔ ان کے علاوہ فلم سازی کے کسی بھی شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کو خصوصی جیوری ایوارڈ سے نوازا جائے گا جس میں ان کو سلور پیکاک ٹرافی ، سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا  جائے گا ۔

ہندوستانی ڈیبیو فلموں کو اجاگر کرنے کے لیے اس سال متعارف کرائے جانے والے، ہندوستانی فیچر فلم کے بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کے زمرے کا ایوارڈ تقریب میں ابھرتے ہوئے فلم ساز کی تخلیقی صلاحیتوں اور جذبے کا جشن مناتے ہوئے دیا جائے گا۔

انٹرنیشنل کونسل فار فلم ، ٹیلی ویژن اینڈ آڈیو ویژول کمیونیکیشن (آئی سی ایف ٹی) کے اشتراک سے رواداری ، بین ثقافتی مذاکرے اور قیام امن کے نظریات کی عکاسی کرنے والی فلموں کو اعزاز دینے والے آئی سی ایف ٹی-یونیسکو گاندھی میڈل پیش کیا جائے گاجس کے تحت   تقریب میں یونیسکو گاندھی میڈل اور ایک سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا ۔

آسٹریلیا کے لیجنڈری فلمساز فلپ نوائس کو ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا جائے گا جس میں ان کے شاندار اور وسیع سنیمائی سفر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سلور پیکاک میڈل ،سرٹیفکیٹ ، شال ،اسکرول اور نقد انعام شامل ہیں ۔

اداکار الّو ارجن کو ہندوستانی سنیما میں اپنی شاندار شراکت کے لیے خصوصی شناخت کا ایوارڈ دیا جائے گا ، جس میں ان کی بلاک بسٹر پشپا 2 کو خصوصی شناخت ملے گی ۔ تقریب میں بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) کا ایوارڈ بھی پیش کیا جائے گا ۔

اختتامی تقریب میں لیجنڈری ہندوستانی ہدایت کار رمیش سیپی ، اداکار و پروڈیوسر نوین پالی اور اداکار پرتیک گاندھی جیسے انڈسٹری کے لیجنڈز کے ساتھ تبادلہ خیال اور بات چیت بھی شامل ہوگی۔

شام کی نشست میں ملک کی رقص کی بھرپور  وراثت  کا جشن منانے کے لیے ’’ریتھمس آف انڈیا ‘‘کے عنوان سے دل آویز پرفارمنس پیش ہوگی ۔ یہ پرفارمنس کے ذریعے سامعین کو کلاسیکی رقص کی اقسام جیسے کتھک (شمالی ہندوستان) موہنی یاتم اور کتھکلی (جنوبی ہندوستان) منی پوری اور پنگ چولام ڈرمرز (مشرقی ہندوستان) اور گربا کے ذریعے پورے ہندوستان کا دلکش سیر کرایا جائے گا ۔

حرکت پذیر  ایل ای ڈی ویزول ، کولم جیسے روایتی نقش و نگار  اور مشہور موسیقی  سے اس لطف کے تجربے کو مزید تقویت ملے گی ، جس کاشاندار اختتام ہندوستان کی تنوع میں  وحدت کو اجاگر کرنے والے نغمے’’دیس میرا رنگیلا’’ کے ساتھ ہوگا ۔

اس سال کا آئی ایف ایف آئی سنیمائی تنوع اور اختراع کا جشن رہا ہے ، جس میں نسلوں ، زبانوں اور ثقافتوں پر محیط فلموں کا متنوع مجموعہ ، نامور فلم سازوں کے ذریعے فلم سازی کے فن اور ہنر پر منفرد نقطہ نظر فراہم کرنےوالے  اہم خطابات ، اور سنیما کے مستقبل اور عالمی ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے میں اس کے کردار پر پینل مباحثے شامل تھے ۔

تقریب کا اختتام آئندہ سال اس سے بھی زیادہ دلکش ایڈیشن کے ساتھ واپسی کے وعدے کے ساتھ ہوگا ، جس سے سامعین پر سنیما کے جادو کے دیرپا نقوش مرتب ہوں  گے۔

-----------------------

ش ح۔م ش ع۔ ع ن

U NO: 3088

iffi reel

(Release ID: 2078286) Visitor Counter : 8