محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی- پی ایم جے اے وائی) کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کررہی ہے


دو سب سے بڑے صحت کی خدمات فراہم کنندگان حفظان صحت کے فوائد فراہم کرنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں

اشتراک سے 14.43 کروڑای ایس آئی مستفیدین کو فائدہ ہوگا

Posted On: 28 NOV 2024 10:41AM by PIB Delhi

کارکنوں کے لیے سماجی تحفظ کے لیے کام کرنا، ان کی صحت کے فوائد اور طبی دیکھ بھال کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ اس سے  زیادہ پیداواری لیبر فورس کو فائدہ ہوگا، جو ایک‘وکست بھارت’ کے لیے کام کررہے ہیں۔

اس تناظر میں، محنت اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر منسکھ ما نڈاویہ کی رہنمائی میں کام کرتے ہوئے، ای ایس آئی سی  امپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کوآیوشمان بھارت – پردھان منتری  جن آروگیہ یوجنا (اے بی – پی ایم جے اے وائی ) کی سہولیات سے ہم آہنگ کرکے ، افرادی قوت اور ان کے زیر کفالت افراد تک صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔اس اقدام سے 14.43 کروڑ ای ایس آئی  سےمستفید ہونے والوں اور ان کے خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا، جس سے انہیں پورے ہندوستان میں معیاری اور جامع طبی دیکھ بھال تک زیادہ رسائی ملے گی۔ اس تناظر میں، محترمہ سومیتا داؤرا، سکریٹری،محنت اور روزگار، حکومت ہند نے 26.11.2024 کو ان دونوں اسکیموں کے  انضمام اور اس کے نفاذ کے پورے عمل کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

یہ اطلاع ڈی جی، ای ایس آئی سی،جناب اشوک کمار سنگھ نے  دی۔  انہوں نے کہا کہ اس ہم آہنگی کے ذریعے ای ایس آئی سی کے استفادہ کنندگان ملک بھر میں 30,000 سے زیادہ اے بی- پی ایم جے وائی کے پینل میں شامل اسپتالوں میں ثانوی اورتیسرے درجے کی  طبی خدمات حاصل کر سکیں گے، جن میں علاج کے اخراجات کی کوئی مالی حد نہیں ہے۔ یہ شراکت داری نہ صرف صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی میں اضافہ کرے گی بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ علاج کے اخراجات کو مکمل طور پر پورا کیا جائے، جس سے صحت کی دیکھ بھال  مستفید ہونے والے تمام افراد کے لیے آسانی سے قابل رسائی اور سستی ہوگی۔ ملک بھر کےچیریٹیبل اسپتالوں کو بھی ای ایس آئی سے فائدہ اٹھانے والوں کے علاج کے لیے فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

ای ایس آئی اسکیم کے تحت موجودہ طبی دیکھ بھال جو 165 اسپتالوں، 1590 ڈسپنسریوں، 105 ڈسپنسری کم برانچ آفسز (ڈی سی بی او ایس) اور تقریباً 2900 پرائیویٹ اسپتالوں کے موجودہ ہیلتھ انفرا اسٹرکچر کے ذریعے کی جارہی ہے وہ جاری  رہے گی۔ای ایس آئی اسکیم کااے بی- پی ایم جے اے وائی کے ساتھ اشتراک ملک کے افرادی قوت اور ان کے زیر کفالت افراد کو معیاری اور قابل رسائی طبی دیکھ بھال فراہم کرنے کی سمت میں ای ایس آئی سی کی کوششوں کو مزید تقویت بخشے گا۔

ای ایس آئی اسکیم اب ملک کے 788 اضلاع میں سے 687 اضلاع (2014 میں 393 اضلاع کے مقابلے) میں نافذ کی گئی ہے۔ اس عمل میں پچھلے 10 سالوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، طبی دیکھ بھال کے اس انتظام کے پرویژن کے ساتھ پی ایم جے اے وائی کے ساتھ تعاون کرکے، ای ایس آئی اسکیم کو اب باقی ماندہ غیر نافذ شدہ اضلاع تک بڑھایا جا سکتا ہے ۔

اے بی- پی ایم جے اے وائی کے ساتھ ای ایس آئی سی کی ہم آہنگی سے مجموعی سماجی تحفظ کے ماحولیاتی نظام کو نمایاں طور پر بڑھانے، صحت  سے متعلق مساوات کو فروغ دینے  اور اس بات کو یقینی بنانے کی امید ہے کہ معیاری دیکھ بھال ان لوگوں تک پہنچ سکے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

***

ش ح ۔ ف ا ۔ اش ق

 (U: 3091)


(Release ID: 2078282) Visitor Counter : 17