کابینہ سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

انڈین کیمیکل کونسل نے، 2024 او پی سی ڈبلیو -  دی ہیگ ایوارڈ جیتا

Posted On: 27 NOV 2024 2:39PM by PIB Delhi

2024 او پی سی  ڈبلیو  دی ہیگ ایوارڈ انڈین کیمیکل کونسل (آئی سی سی) کو 25 نومبر 2024 کو ہیگ میں کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) کی اسٹیٹ پارٹیز  کی کانفرنس (سی ایس پی)کے 29ویں اجلاس کے دوران ، 193 اسٹیٹ پارٹیز کے مندوبین اور دنیا بھر سے عالمی کیمیائی صنعت کے ماہرین کی موجودگی میں ایک تقریب میں دیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ایوارڈ کسی کیمیکل انڈسٹری ادارے کی کوششوں کو تسلیم کرتا ہے۔ او پی سی ڈبلیوکے ڈائریکٹر جنرل، ایمبسڈر فرنینڈو ایریاس، اور دی ہیگ کی میونسپلٹی کے میئر جناب جان وین زینن نے ایوارڈ پیش کیا۔

آئی سی سی کے ڈائریکٹر جنرل جناب ڈی سوتھی سیلوم نے کونسل کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔ او پی سی ڈبلیو میں ہندوستان کے سفیر اور مستقل نمائندے اور ہندوستان کی نیشنل اتھارٹی کیمیکل ویپن کنونشن (این اے سی ڈبلیو سی) کے چیئرپرسن بھی اس ایوارڈ کی تقریب کے دوران موجود تھے۔

کیمیکل ویپن کنونشن (سی ڈبلیو سی) 1997 میں نافذ ہوا، اور اس وقت اس کے پاس 193 اسٹیٹ پارٹیز ہیں۔ او پی سی ڈبلیو، جس کی سکریٹریٹ  ہیگ میں قائم  ہے ، کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے لیے عمل درآمد کرنے والا ادارہ ہے، جس کا مشن کیمیائی ہتھیاروں سے پاک دنیا کو حاصل کرنا ہے۔ ہندوستان کنونشن  (معاہدہ ) کا اصل دستخط کنندہ ہے۔این اے سی ڈبلیو سی ہندوستان میں کنونشن کو نافذ کرنے کی ذمہ دار قومی اتھارٹی ہے۔

2013 میں، او پی سی ڈبلیو کو کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے اس کی وسیع کوششوں کے لیے نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔ اس کامیابی کی وراثت کے تحفظ کے لیے، او پی سی ڈبلیو نے 2014 میں دی ہیگ کی میونسپلٹی کے ساتھ مل کر 'او پی سی ڈبلیو – دی  ہیگ  ایوارڈ' قائم کیا تھا۔ یہ ایوارڈ ان افراد اور تنظیموں کو تسلیم کرتا ہے، جو کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے اہداف کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کیمیکل انڈسٹری کی نمائندگی کرنے والے ہندوستان کے اعلیٰ ادارے کے طور پر، آئی سی سی ہندوستانی کیمیکل انڈسٹری کے 80 فیصد سے زیادہ کی نمائندگی کرتا ہے، جس کی مالیت 220 بلین امریکی ڈالر ہے۔ یہ ایوارڈ کیمیکل سیفٹی کو فروغ دینے، کنونشن کی تعمیل، اور بھارت میں صنعت کے وسیع حفاظتی طریقوں کو بڑھانے میں آئی سی سی کے کردار کو تسلیم کرتا ہے۔ کیمیکل ویپن کنونشن ہیلپ ڈیسکس جیسے اقدامات کے ذریعے، آئی سی سی نے صنعت کی تعمیل میں اضافہ کیا ہے اور کیمیائی اعلانات کے لیے موثر ای-فائلنگ کی سہولت فراہم کی ہے۔ مزید برآں، آئی سی سی کے 'نائسر گلوب' اقدام نے ہندوستان میں کیمیائی نقل و حمل کی حفاظت پر کافی اثر ڈالا ہے، جو حقیقی وقت کی نگرانی اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیتوں کی پیشکش کرتا ہے۔ آئی سی سی نے اپنے 'ذمہ دار نگہداشت' (آر سی) پروگرام اور آر سی کے سکیورٹی کوڈ کے تعارف کے ذریعے کیمیائی حفاظت اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے دیگر سرگرمیاں انجام دی ہیں۔ صنعت کی  سلامتی کو بڑھانے اور دنیا کے سب سے بڑے کیمیائی شعبوں میں سے ایک میں کنونشن کے قومی نفاذ کو آگے بڑھانے پر ذمہ دار صنعتی  انتظام اور اس سلسلے میں سی ڈبلیو سی  کے مقاصد کے لیے ایک نمایاں عزم کا اظہار کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/127112024QVXA.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/227112024W21X.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/327112024DIYN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/427112024XJRP.jpg

 

************

U.No:3040

ش ح۔اک۔ق ر


(Release ID: 2077895) Visitor Counter : 13