ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے پین 2.0 پروجیکٹ کی منظوری دی

Posted On: 25 NOV 2024 8:47PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امورسے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے انکم ٹیکس محکمے کےپین 2.0 پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔پین 2.0 پروجیکٹ کے لئے مالیاتی بوجھ 1435 کروڑ روپے ہوں گے۔

پین  2.0 پروجیکٹ نے ٹیکس دہندگان کے رجسٹریشن سروسز کے لئے ٹیکنالوجی پر مبنی تبدیلی کو ممکن بناتا ہے اور اس کے کئی اہم فوائد ہیں، جن میں شامل ہیں:

  1. بہتر معیار کے ساتھ آسان رسائی اور خدمات کی تیز فراہمی ۔
  2. سچائی اور ڈیٹا کے استحکام کا ایک واحد ذریعہ
  3. ماحول دوست عمل اور لاگت میں کمی؛ اور
  4. زیادہ کارکردگی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی سیکیورٹی اور لچک

پین 2.0 پروجیکٹ، ٹیکس دہندگان کے جدید ڈجیٹل تجربے کے لیے پین/ٹی اے این خدمات کے ٹکنالوجی پر مبنی تبدیلی کے ذریعے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن سروسز کے کاروباری عمل کو پھر سے تیار کرنے کے لیے   ایک ای۔گورننس پروجیکٹ ہے۔یہ موجودہ پین/ٹی اے این 1.0 ایکو سسٹم کا اپ گریڈہوگا،جو کور اور نان کور پین/ٹی اے این کی تمام سرگرمیوں کے ساتھ پین کی توثیقی خدمات کو مربوط کرنا ہے۔

پین 2.0 پروجیکٹ حکومت کی ‘‘ڈیجیٹل انڈیا’’ ویژن کے مطابق ہے جو حکومت کے مخصوص ایجنسیوں کے تمام ڈیجیٹل نظاموں کے لیے پین کو ایک مشترکہ شناختی نمبر کے طور پر استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

****

ش ح۔ع ح۔ش ا

UNO-2964


(Release ID: 2077289) Visitor Counter : 7