نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے 75 ویں یوم آئین سے پہلے مائی بھارت یوتھ والنٹیئرز کے ذریعہ منعقدہ‘ہمارا سمودھان ہمارا سوابھیمان’ پد یاترا کا آغاز کیا


نئے ہندوستان کے نوجوان ‘وکست بھارت’ کی تعمیر کی طرف بڑھ رہے ہیں: ڈاکٹر مانڈویہ

10,000 سے زیادہ مائی بھارت یوتھ والنٹیئرز نے دہلی میں ‘ہمارا سمودھان ہمارا سوابھیمان’ پد یاترا میں حصہ لیا

مرکزی وزراء نے75 واں یوم آئین منانے کے لیے انڈیا گیٹ پر تاریخی تمہید پڑھنے میں مائی بھارت والنٹیئرز کے ساتھ شرکت کی

یوم آئین پدیاترا میں سوچھ بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، مائی بھارت یوتھ والنٹیئرز  نےصفائی مہم کی قیادت کی

Posted On: 25 NOV 2024 2:45PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج نئی دہلی میں 75 واں یوم آئین منانے کے لیے مائی بھارت والنٹیئرز کی طرف سے منعقد کی گئی6 کلومیٹر لمبی پدیاترا (پیدل مارچ) میں شرکت کی۔ پد یاترا، جس کا تھیم ‘‘ہمارا سمودھان ہمارا سوابھیمان’’ تھا، میجر دھیان چند اسٹیڈیم سے شروع ہوئی، کرتویہ پتھ اور انڈیا گیٹ سے گزری۔ پد یاترا میں 10,000 سے زیادہ مائی بھارت یوتھ والنٹیئرز کے ساتھ ساتھ ممتاز  نوجوان شخصیتوں، مرکزی وزراء اور ممبران پارلیمنٹ کی شرکت دیکھی گئی۔

 

تقریب کا آغاز ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ پہل سے ہوا، جس کے دوران ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے اپنے پارلیمانی ساتھیوں کے ساتھ ایک درخت لگایا۔ جناب پیوش گوئل،جناب دھرمیندر پردھان، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، جناب کرن رجیجو،جناب ارجن رام میگھوال، محترمہ رکشا نکھل کھڈسے جیسےمرکزی وزراء کے ساتھ دیگر ارکان پارلیمنٹ نے پدیاترا میں شرکت کی۔ ممتازنوجوان شخصیتوں اور یوگیشور دت، میرا بائی چانو، روی دہیا، یوگیش کتھونیا  جیسےاولمپکس میڈلسٹ نے بھی پدیاترا میں حصہ لیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SNJP.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021Y7W.jpg  

 

پد یاترا کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے 10,000 سے زیادہ ‘مائی بھارت’ یوتھ والنٹیئرز کی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ملک کے نوجوانوں نے نہ صرف آئین کی تمہید پڑھی ہے بلکہ اس سے اپنی وابستگی کا اعادہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیو انڈیا کے نوجوان ‘وکشت بھارت’ کی تعمیر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

نقطہ آغاز پر، ایک جامع نمائش میں ہندوستانی آئین کے سفر کو دکھایا گیا اور اہم شخصیات کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ ادوار کے ملبوسات میں ملبوس نوجوانوں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور سردار ولبھ بھائی پٹیل جیسے لیڈروں کی تصویر کشی کرکے تاریخ کو زندہ کیا اور ایک  متاثر کن منظرپیش کیا۔ راستے میں پد یاترا میں مختلف مقامات پر شاندار ثقافتی نمائشیں لگائی گئیں۔ شرکاء روایتی گجراتی رقص، راجستھانی لوک رقص اور پرجوش پنجابی بھنگڑا سمیت مسحور کن ثقافتی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034XFR.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00458KL.jpg  

 

پدیاترا، جس کا مقصد نوجوانوں میں آئینی اقدار کو فروغ دینا تھا،میں انڈیا گیٹ پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں نوجوانوں نے اجتماعی طور پر تمہید پڑھی۔ اس سرگرمی نے ہندوستان کے آئین کی بنیاد کے طور پر تمہید کے  رول اور انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کی اس کی بنیادی اقدار کو اجاگر کیا۔ مرکزی وزراء اور ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ اس تقریب نے ہندوستانی جمہوریت میں ان اصولوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انڈیا گیٹ کے مقام پر جو کہ قومی اتحاد کی علامت ہے، تقریب کے اثرات کو مزید بڑھا یا۔ تمہید پڑھنے کے بعد ڈاکٹر مانڈویہ نے اپنے پارلیمانی ساتھیوں کے ساتھ نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005W8GB.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0064OST.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007AAN0.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0085D17.jpg  

 

نوجوانوں کی سرگرمی اس پروگرام کا مرکزی حصہ تھی، جس میں پورے پروگرام میں مائی بھارت رجسٹریشن مہم چلائی گئی۔ شرکاء  نےتمہید تھیم کے ساتھ والے سیلفی پوائنٹس پر سیلفیاں لیں۔ راستے  میں مائی بھارت والنٹیئرز نے شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ اسٹال لگا کر اور سوچھ بھارت ابھیان میں فعال طور پر حصہ لے کر، پدایاترا کے پورے راستے میں صفائی کو یقینی بناتے ہوئے نمایاں تعاون کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009DXB2.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0101NYP.jpg  

 

پد یاترا میں این سی آر ریجن کے 125 سے زیادہ کالجوں اور این وائی کے ایس، این ایس ایس، این سی سی اور بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز سمیت مختلف تنظیموں کے نوجوان شرکاء نے کامیابی کے ساتھ شرکت کی۔  اس نے آئین کے 75 ویں سال کے جشن میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر کام کیا۔ اس تقریب میں وکشت بھارت کے لیے آئینی اقدار کے تحفظ اور فروغ میں نوجوانوں کےرول پر زور دیا گیا۔

‘ہمارا سمودھان ہمارا سوابھیمان’ پدیاترا دیکھنے کے لیے:

********

ش ح۔ا گ ۔اش ق

 (U: 2901)


(Release ID: 2076888) Visitor Counter : 9