وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 7

 بھارت کے55ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول‘اِفّی’ میں آرمی ڈے پریڈ 2025 کی ایک جھلک کی نقاب کشائی کی گئی


پونے پہلی مرتبہ باوقار آرمی ڈے پریڈ کی میزبانی کرے گا

پونے جو اپنے بھرپور فوجی ورثے کے لیے مشہور شہرہے، 15 جنوری 2025 کو پہلی مرتبہ باوقار فوج کے دن کی پریڈ کی میزبانی کرنے گا، جو تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ بھارتی فوج نے گوا میں بھارت کے 55ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول (افی) کے دوران آنے والی پریڈ کے لیے ایک پروموشنل ویڈیو کی نقاب کشائی کی، جس کو سنیماشائقین، بین الاقوامی مندوبین اور صنعت کے رہنماؤں کی جانب سے زبردست ردعمل حا ہوا۔

آرمی ڈے پریڈفیلڈمارشل کے ایم کیریپا کی یاد میں منائی جاتی ہے،جنہیں سن1949میں بھارتی فوج کے پہلے بھارتی کمانڈر انچیف کی حیثیت سے مقررکیاگیا تھا۔ دہلی میں روایتی طورپر منعقد ہونے والی  یہ پریڈ مختلف شہروں میں منعقد ہونے لگی ہے، جس کا آغاز 2023میں بنگلورو سے ہوا، اس کے بعد 2024 میں یہ لکھنؤ میں ہوئی، جبکہ 2025 کی پریڈ کے لئے پونے کا انتخاب کیاگیا ہے۔ پونے شہر کا انتخاب مسلح افواج کے ساتھ تاریخی تعلقات اوربھارتی فوج کے جنوبی کمان کے ہیڈکوارٹرکے طورپر اس کے رول کو اجاگرکرتاہے۔

اس سال کی پریڈ بمبئی انجینئرنگ گروپ اور سنٹر میں ہوگی، جس میں پریڈ کرنے والے دستے،میکینائزڈدستے اور تکنیکی نمائشیں ہوں گی۔ان خصوصیات میں جدیدترین دفاعی ٹیکنالوجی جیسے ڈرون اور روبوٹکس کے مظاہرے شامل ہوں گے، ساتھ ہی جنگی مظاہروں اور مارشل آرٹس کی نمائش جیسی دلکش پرفارمنس بھی شامل ہوں گی۔

پریڈ سے پہلے، پونے میں جنوری کے اوائل میں منعقد ہونے والی‘‘اپنی فوج کو جانیں’’نمائش جیسے پروگرام، شہریوں کو جدید ہتھیاروں کی دریافت اور قوم کا دفاع کرنے والے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کاموقع فراہم کرےگی۔ اس طرح کے اقدامات شمولیت اور اتحاد پر زور دیتے ہیں، جس سے یہ بات اجاگرہوتی ہے کہ آرمی ڈے پریڈ محض ایک رسمی موقع نہیں ہے بلکہ ہمت، لگن اور تکنیکی ترقی کا قومی جشن ہے۔

ہندوستانی فوج مختلف شہروں میں آرمی ڈے پریڈ کومنعقدکرکے ملک بھر کے شہریوں کے ساتھ ایک مضبوط تعلق کو فروغ دیتی ہے۔ یہ اقدام جشن کو غیر مرکزی بناتا ہے، جس سے مقامی برادریوں کو مسلح افواج کے ساتھ براہ راست منسلک ہونے کا موقع فراہم ہوتا ہے۔

 

****************

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/photo/2024/oct/ph20241021420201.png PIB IFFI CAST AND CREW | Rajith/Nikita/Hiramani/Darshana | IFFI 55 - 70

 

 

 (ش ح۔ش م۔ م ا)

UNO-2890

iffi reel

(Release ID: 2076791) Visitor Counter : 5