وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 6

آئی ایف ایف آئی گوا میں رنبیر کپور کی خصوصی  نشست کے ذریعے راج کپور کی صد سالہ تقریب منائی گئی


‘‘راج کپور کی فلمیں صرف تفریح کے لیے نہیں ہوتی  تھیں،بلکہ  وہ بامعنی کہانیوں پر مبنی ہوتی تھیں؛ ایسی کہانیاں جو سامعین کے دلوں کو چھو لے’’: رنبیر کپور

‘میرا نام جوکر’ جیسی فلم کی ناکامیوں کے باوجود ، میرے دادا سامعین سے جڑے رہے اور جرأت مندانہ خطرات مول لیے:رنبیر کپور

فنکاروں  کی حیثیت سے ہمیں اپنے پلیٹ فارم کو آب و ہوا کی تبدیلی جیسے عالمی مسائل کا حل تلاش کرنے اور اپنے کام کے ذریعے  آگہی  پیدا  کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے: رنبیرکپور

راج کپور ایک نظریہ ساز  تھے ؛ مختلف نسلوں اور ثقافتوں کے سامعین کے ساتھ جڑنے کی ان کی صلاحیت بےنظیر ہے: فلم ساز راہل راویل

نامور اداکار اور ہدایت کار راج کپور کی صد سالہ تقریبات کے ضمن میں ، 55 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) نے ایک خصوصی نشست کااہتمام کرکے لیجنڈ اداکار کو خراج تحسین پیش کیا ۔ سیشن میں لیجنڈری اداکار راج کپور کے پوتے رنبیر کپور اور تجربہ کار فلمساز راہل راویل نے بھی شرکت کی ۔ یہ سیشن ہندوستانی سنیما میں راج کپور کی عظیم شراکت ، ان کے دیرپا اثر اور ان کے کاموں کی پائیدار میراث کے لیے وقف تھا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/24-7-12W7N.jpg

رنبیر کپور نے اپنے دادا کے غیرمعمولی اثر و رسوخ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ راج کپور کی فلمیں وقت اور حدود سے بالاتر ہیں ۔ انہوں نے اس پہلو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح ان کے دادا کی فلمیں جیسے آوارہ ، میرا نام جوکر اور شری 420  کو عالمگیر کشش حاصل ہوئی تھی ، جو روس سے لے کر ہندوستان تک دنیا بھر کے سامعین کے ذریعے پسند کی گئی تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/24-7-2C8JO.jpg

راج کپور کی فلموں کی معنویت  پر بحث کرتے ہوئے ، رنبیر کپور نے اس بات کی نشاندہی کی کہ کس طرح آوارہ کا تھیم ذات پرستی کے مسئلے کا حل تلاش کرتا ہے  جبکہ شری 420 فلم لالچ اور آرزو پر مبنی ہے ۔ بعد کی فلموں جیسے پریم روگ اور رام تیری گنگا میلی کو خواتین کے مسائل اور سماجی چیلنجوں کے ساتھ اخلاقی فلم بندی کے لیے سراہا گیا ، جن سے راج کپور کے اپنے دور سے آگے کے فلم ساز کے نقطہ نظر کی نشاندہی ہوتی ہے ۔

رنبیر کپور نے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا (این ایف اے آئی) اور فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے تعاون سے راج کپور کی فلموں کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ راج کپور کی دس فلمیں پہلے ہی بحال کی جاچکی ہیں ، ان کو دسمبر 2024 میں پورے ہندوستان میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے ہندوستانی سنیما کی بنیاد کی حیثیت سے راج کپور کی  شراکتوں کے اعتراف میں ان کی سنیمائی ذہن کو محفوظ رکھنے اور اس کا جشن منانے کی اہمیت پر زور دیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/24-7-35H8Q.jpg

اجلاس میں فلم سازی ، اداکاری اور سماجی مسائل کو حل کرنے میں سنیما کے ابھرتے ہوئے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے یہ بتایا کہ باپ بننے کے بعد ماحولیاتی اور سماجی تبدیلی کے بارے میں ان کی آگاہی میں کیسے  اضافہ ہوا ہے ، رنبیر نے فنکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کو آگہی پھیلانے اور عالمی مسائل کی حمایت کے لیے استعمال کریں ۔ اداکاری میں انفرادیت کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے آرزو مند اداکاروں کی اس بات پر حوصلہ افزائی کی کہ وہ دنیا بھر کے عظیم فنکاروں سے ترغیب  لے کر اپنا منفرد انداز تلاش کریں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/24-7-45P6R.jpg

سیشن  کا اختتام کرتے ہوئے رنبیر کپور نے اپنے دادا کو خراج تحسین پیش کرنے پر آئی ایف ایف آئی کا شکریہ ادا کیا اور سامعین سے راج کپور کے لازوال کاموں کو دوبارہ دیکھنے اور ان کی قدر کرنے کی اپیل کی ۔ رنبیر کپور کے وژن کی تائید کرتے ہوئے راہل راویل نے فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ وسیع  معاشرے پر راج کپور کے دیرپا اثرات کے بارے میں بھی بات چیت کی ۔

اس سیشن میں وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری سنجے جاجو ، ہندوستانی فلم پروڈیوسر اور آئی ایف ایف آئی فیسٹیول کے ڈائریکٹر شیکھر کپور ، وزارت اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سکریٹری اور این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر پریتھول کمار اور وزارت اطلاعات و نشریات کی جوائنٹ سکریٹری (فلم) ورندا دیسائی نے بھی شرکت کی ۔

****

ش ح ۔ م ش ع۔  ع ن

U. No. 2884

iffi reel

(Release ID: 2076745) Visitor Counter : 4