وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ریڈیو آپریٹرز کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانا


نئے شہروں میں نجی ایف ایم ریڈیو آپریٹرز آپریشنل ہونے کی تاریخ سے سی بی سی پینل میں شامل ہونے کے اہل ہیں

نجی ایف ایم ریڈیو خدمات کو تیزی سے شروع کرنے میں سہولت فراہم کرنے کا حکومت کا فیصلہ

Posted On: 23 NOV 2024 6:15PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے ایف ایم پالیسی (فیز تھری) کے تحت بیچ تھری ای نیلامی کے کامیاب بولی دہندگان کے لیے خودکار عارضی فہرست میں شامل کرنے کے لیے ایک بار کی خصوصی چھوٹ کو منظوری دی ہے۔ یہ نرمی ان کے ریڈیو چینلوں کے آپریشنل ہونے کی تاریخ سے فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، چھ ماہ کی مدت کے لیے سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشنز (سی بی سی) کے ساتھ عارضی فہرست فراہم کرے گی، یا جب تک کہ وہ موجودہ ’نجی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں کے پینل میں شامل کرنے کے لیے پالیسی رہنما خطوط‘کے تحت سی بی سی کے ساتھ پینل میں شامل ہونے کے لیے درخواست دینے کے اہل نہیں ہو جاتے ہیں۔

عارضی پینل کی مدت کے دوران ، نجی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں پر لاگو بیس ریٹ لاگو ہوگا جس کے لیے آئی آر ایس (انڈین ریڈرشپ سروے) کا کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔

اس پہل سے نئے شہروں میں ریڈیو آپریٹروں کو فوری طور پر آمدنی کے فوائد حاصل ہوں گے اور انھیں فوری طور پر کام شروع کرنے کی تحریک ملے گی۔ توقع ہے کہ اس پہل سے ان شہروں میں نجی ایف ایم ریڈیو خدمات کو تیزی سے شروع کرنے میں مدد ملے گی اور ملک بھر میں ریڈیو براڈکاسٹنگ خدمات کی بہتر رسائی کو فروغ ملے گا۔

یہ اقدام بھارت میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے اور ریڈیو آپریٹرز کو آپریشنل مدد فراہم کرنے کے لیے حکومت کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے ، جس سے کاروباری کام کاج کو ہموار بنانا اور نشریاتی خدمات میں ترقی کے لیے زیادہ سازگار ماحول کو یقینی بنانا ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 2854


(Release ID: 2076389) Visitor Counter : 18