وزارت اطلاعات ونشریات
بھارت کا 55 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول گوا میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ شروع ہوا جس کا موضوع ہے’ینگ فلم میکرز:دی فیوچر اِز ناؤ‘
آئی ایف ایف آئی (اِفّی) کی افتتاحی تقریب میں نامور ہندوستانی فلمی شخصیات نے شرکت کی
گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے کہا کہ پچھلی دو دہائیوں میں آئی ایف ایف آئی (اِفّی) اور گوا ایک دوسرے کے مترادف ہو گئے ہیں
ہندوستان تخلیق کاروں کی معیشت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے:مرکزی وزیر اشونی ویشنو
گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے پرسار بھارتی کے ’ویوز او ٹی ٹی‘ کا آغاز کیا
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن نے کہا کہ آئی ایف ایف آئی (اِفّی) ہندوستانی سنیما اور حکومت کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے تاکہ پالیسی طریقۂ کار میں اشتراک کو یقینی بنایا جاسکے
آئی ایف ایف آئی (اِفّی) ہندوستانی سنیما دیکھنے والوں اور ہندوستانی سنیما سازوں کا جشن مناتا ہے:آئی اینڈ بی سکریٹری شری سنجے جاجو
فیسٹیول کے ڈائریکٹر شیکھر کپورنے کہا کہ فلم فیسٹیول کا مقصد لوگوں کو قریب لانا اور ایک دوسرے کی کہانیاں سنانا ہونا چاہئے
پوری دنیا داستان گوئی کا پلیٹ فارم ہے: سری سری روی شنکر
ہندوستانی سنیما کی چار سرکردہ شخصیات - راج کپور، تپن سنہا، اکینین
مشہور فلمی شخصیات اور سینما سے محبت کرنے والوں کی موجودگی میں، بھارت کے 55 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول (اِفّی) کا آج شام گوا کے خوبصورت ساحلوں کے درمیان آغاز ہوا۔ ہندوستان کی ثقافتی ہم آہنگی اور تنوع کو ظاہر کرنے والے رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں نے سب کو پرجوش کردیا اور تخلیقی صلاحیتوں اور سنیما کی بہترین صلاحیتوں کا جشن نو دن تک جاری رہے گا۔ دنیا بھر کے پردۂ سیمی کے شائقین کے طویل انتظار کو ختم کرتے ہوئے اِفّی کے 55ویں فیسٹول کا آغاز معروف آسٹریلیائی فلمساز مائیکل گریسی کی فیچر فلم ’بیٹر مین‘ کی نمائش کے ساتھ ہوا۔
عظیم الشان افتتاحی تقریب میں سنیما کے پرستاروں کی موجودگی میں سنیما کی دنیا کے چند روشن ستاروں کی عزت افزائی کی گئی ، جس کی میزبانی مشہور فلمی شخصیات ابھیشیک بنرجی اور بھومی پیڈنیکر نے کی۔ فلمی ستاروں سبھاش گھئی، چدانند نائک، بومن ایرانی، آر کے سیلوامانی، جیدیپ اہلاوت، جیام روی، اشاری گنیش، آر سرتھ کمار، پرنیتا سبھاش، جیکی بھگنانی، راکل پریت سنگھ، رندیپ ہوڈا اور راج کمار راؤ کو سنیما میں ان کی گرانقدر خدمات کے صلے میں اعزازات سے نوازا گیا۔
ہندوستانی روایات کے مطابق فلم فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ شری سدانند شیٹ تناودے، سکریٹری اطلاعات و نشریات شری سنجے جاجو، روحانی گرو جیسی معزز شخصیات کی موجودگی میں ناریل کے پودے کو پانی دے کر کیا۔ اِس تقریب میں آدھیاتمک گرو شری شری روی شنکر، فیسٹیول کے ڈائریکٹرشیکھر کپور، چیئرمین سی بی ایف سی پرسون جوشی اور چیئرمین پرسار بھارتی جناب نوینیت کمار سہگل اور دیگرموجود تھے۔
اس موقع پر، گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے کہا کہ گوا اور آئی ایف ایف آئی (اِفّی) حقیقی طور پر ایک دوسرے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ آئی ایف ایف آئی (اِفّی) کے بارے میں سوچتے ہیں، آپ کو گوا یاد آتا ہے، اور جب آپ گوا کے بارے میں سوچتے ہیں، تو آپ کو اِفّی کا خیال آتا ہے۔ ڈاکٹر ساونت نے گوا کے تمام باشندوں کی جانب سے فیسٹیول کے سبھی مندوبین کا گوا میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔
’’ہندوستان تخلیق کاروں کی معیشت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے‘‘
ایک ویڈیو پیغام میں، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ اِفّی ہندوستانی فلمی صنعت کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل بن گیا ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر نے کہا کہ مواد تخلیق کرنے والوں کی معیشت کو ترقی دینے پر بہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے، جو متحرک اور تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اختراعی مواد لے کر آرہے ہیں جو ہندوستان کی متنوع ثقافت، کھانوں، بھرپور ورثے، اور ہندوستانی زبان و ادب کے بیش بہا خزانے کو دلچسپ اور تخلیقی طریقوں سے ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ٹیکنالوجی کے انضمام اور ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کے فروغ کے ساتھ تخلیق کاروں کی معیشت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
جناب ویشنو نے آئی ایف ایف آئی (اِفّی)سے نئی شراکت داری اور نئے خیالات کے ابھرنے کی امید بھی ظاہر کی۔ وہ ان نئے اقدامات کے بارے میں بھی پر امید ہیں جن کے ذریعے کچھ نوجوان تخلیق کاروں کو رہنمائی ملے گی۔ انہوں نے کہا،اس تقریب کے دوران مشترکہ خیالات آئندہ برسوں میں صنعت کو سمت عطا کرنے میں مدد کریں گے۔
’’اِفّی ہندوستانی سنیما کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے اور اس کے لیے مختلف اقدامات کرتا ہے‘‘
ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے،اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ایل مروگن نے کہا کہ، اِفّی ہندوستانی سنیما کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے اور اس کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت ہند فلم پائریسی کو روکنے میں فلمی صنعت کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مزید برآں، اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ذریعہ شروع کردہ فلم سہولت کے سنگل ونڈو سسٹم نے فلم کی شوٹنگ کے لیے منظوری حاصل کرنا آسان بنا دیا ہے۔ مختلف رعایتوں کے ساتھ مل کر اس اقدام نے فلم سازوں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی میں اضافہ کیا ہے۔ ڈاکٹر مروگن نے ذکر کیا کہ ت’’کریئٹیو مائنڈس آف ٹومارو‘‘(سی ایم او ٹی) کا اِفّی میں شروع ہوا، جہاں سو نوجوان تخلیقی افراد کو فلمی اداکاروں کی رہنمائی کرنے اور ان کے ساتھ بات چیت سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ ایم او ایس نے یہ بھی بتایا کہ اِفّی ، جو دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹول میں سے ایک ہے، اس میں 1000 سے زیادہ اندراجات موصول ہوئے۔ ڈاکٹر ایل مروگن نے یہ بھی کہا، اِفّی اس سال کا ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ مشہور آسٹریلویائی فلم ساز فلپ نوائس کو دینے پر فخر محسوس کرتا ہے۔
’’فلم فیسٹیول کا مقصد لوگوں کو قریب لانا اور ایک دوسرے کی کہانیاں سنانا ہونا چاہیے‘‘
فلم کے ماہر اور فیسٹیول کے ڈائریکٹر جناب شیکھر کپور نے زور دیا کہ آئیں، ایک دوسرے کو اپنی کہانیاں سنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک قطبی دنیا میں ایک ملک میں اور ممالک اور برادریوں میں ، ایک دوسرے سے بات کرنے کا واحد طریقہ اپنی کہانیاں سنانا ہے۔ معروف فلم میکر نے کہا کہ اس سے ہمیں ایک دوسرے کے قریب لایا جائے گا اور دنیا کے بہت سے مسائل حل ہوں گے اور اس لیے ہمیں فلم فیسٹیول کا انعقاد جاری رکھنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں سب سے بڑی فلمی صنعت ہے اور وہ دنیا کا سب سے بڑی مواد تیار کرنے والی اور مواد استعمال کرنے والی صنعت ہے۔ اِفّی فیسٹیول کے ڈائریکٹر جناب شیکھر کپور نے اس فلم فیسٹیول میں نہ صرف فلم سازوں بلکہ سامعین کا بھی جشن منانے کی اپیل کی۔
’’پوری دنیا کہانی سنانے کا پلیٹ فارم ہے‘‘
روحانی گرو سری سری روی شنکر بھی سرکردہ شخصیات میں موجود تھے۔ اس موقع پر سری سری روی شنکر نے کہا کہ ہر زندگی ایک فلم کی طرح ہے۔ میں لوگوں سے ملتا ہوں اور ان کی کہانیاں سنتا ہوں۔ پوری دنیا کہانی سنانے کا پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا، ہندوستانی افسانوں میں، دیوتا تفریح کی شکلوں سے جڑے ہوئے ہیں جیسے بھگوان شیو ڈمرو بجاتے ہیں، دیوی سرسوتی وینا بجاتی ہیں، بھگوان کرشنا بانسری بجاتے ہیں وغیرہ۔ ہندوستانی ثقافت تفریح کے ساتھ مربوط ہے جو ہمیں خوشگوار زندگی گزارنے میں مدد دیتی ہے۔ کولمبیا کی خانہ جنگی کو ختم کرنے میں سری سری روی شنکر کی طرف سے ادا کیے گئے اہم کردار پر فلم کی پہلی جھلک اس موقع پر پروڈیوسر شری مہاویر جین کے ذریعہ منظر عام پر آئی۔
ہندوستانی سنیما کی چارسرکردہ شخصیات - راج کپور، تپن سنہا، اکینینی ناگیشور راؤ اور محمد رفیع پر خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کئے گئے
اِفّی اس سال راج کپور، تپن سنہا، اکینینی ناگیشور راؤ (اے این آر) اور محمد رفیع کی غیر معمولی میراث کو اسکریننگز اور انٹرایکٹو پروگراموں کے ایک سلسلے کے ذریعےخراج عقیدت پیش کرے گا جس سے مندوبین کو سنیما میں ان کے تعاون کو قریب سے جاننے کا موقع ملے گا۔اطلاعات و نشریات کے سکریٹری شری سنجے جاجو کے ساتھ اسپیشل سکریٹری آئی اینڈ بی محترمہ نیرجا شیکھر نےسنیما کی دنیا کی معروف فلمی شخصیات پرخصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کئے۔ اس موقع پر چیف پوسٹ ماسٹر جنرل (سی پی ایم جی)، مہاراشٹر پوسٹل سرکل جناب امیتابھ سنگھ، ایم ڈی، این ایف ڈی سی، جناب پرتھول کمار، جوائنٹ سکریٹری (فلم) محترمہ ورندا منوہر دیسائی، فیسٹیول کے ڈائریکٹر جناب شیکھر کپور،سرکردہ اداکار اکینینی ناگیشور راؤ کے بیٹے جناب ناگارجن اور ممتاز پلے بیک سنگر محمد رفیع کی بہو محترمہ فردوس رفیع موجود تھیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے آئی اینڈ بی سکریٹری شری سنجے جاجو نے کہا، "یہ بہت اچھا احساس ہے کہ اِفّی اس سال ہندوستانی سنیما کے چار لیجنڈز کا جشن منا رہا ہے!
’’اِفّی ہندوستانی سنیما دیکھنے والوں اور ہندوستانی سنیما سازوں کا جشن منا رہا ہے‘‘
گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت اور فیسٹیول کے ڈائریکٹر شیکھر کپور نے 55 ویں اِفّی کے بین الاقوامی مقابلہ جیوری کے اراکین - آشوتوش گواریکر (چیئرمین)، انتھونی چن، الزبتھ کارلسن، فران بورجیا اور جل بلکاک کی عزت افزائی کی۔
نئی متعارف کرائی گئی ’بیسٹ ڈیبیو انڈین فلم‘ زمرے کے لیے جیوری کا بھی تذکرہ کیا گیا جس میں سنتوش سیون (جیوری چیئرپرسن)، ایم وی راگھو، سنیل پرانک، شیکھر داس اور ونیت کنوجیا شامل ہیں۔
بھارتی فیچر فلموں کی جیوری میں ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی (جیوری چیئرپرسن)، منوج جوشی، سشمیتا مکھرجی، ہمانسو شیکھر کھٹوا، اوینم گوتم، اشو تریکھا، ایس ایم پاٹل، نیلابھ کول، سوسانت مشرا، ارون کمار بوس، رتنوتم سینگپتا، سمیر ہنچاٹے اور پریا کرشن سوامی شامل ہیں ۔بھارتی غیر فیچر فلموں کی جیوری میں سوبیا نالاموتھو (جیوری چیئرپرسن)، رجنی آچاریہ، رونیل ہووبم، اوشا دیشپ انڈے، وندنا کوہلی، متھن چندر چودھری اور شالنی شاہ شامل ہیں۔
گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے پرسار بھارتی کے ’ویوز او ٹی ٹی‘ کا آغاز کیا
گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے اِفّی کی افتتاحی تقریب میں پرسار بھارتی کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’ویوز او ٹی ٹی ‘کا آغاز بھی کیا۔ یہ پلیٹ فارم کلاسک مواد اور عصری پروگرامنگ کا بھرپور امتزاج پیش کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ہندوستان کے ماضی کے ساتھ ثقافتی اور جذباتی تعلق رکھنے والے ناظرین کو راغب کرے گاجس کے تحت ایک لائبریری کے ساتھ رامائن، مہابھارت، شکتی مان، اور ہم لاگ جیسے لازوال شو پیش کیے جائیں گے۔اِفّی 2024کے ینگ فلم میکر کے موضوع سے مطابقت رکھتے ہوئے اناپورنا کی فلم رول نمبر 52، اے اسٹوڈنٹ گرویجیوشن اور ناگارجن اور امالا اکینینی کی میڈیا اسٹوڈیو بھی ویوز پر دکھائی جائے گی۔
بھارت کا 55واں بین الاقوامی فلم فیسٹول اپنے موضوع ’’ینگ فلم میکرس :دی فیوچر اِز ناؤ‘‘ کے ذریعے نوجوان فلم سازوں کی صلاحیت کو اپنے’کریئٹیو مائنڈ آف ٹومارو‘پہل کے ساتھ بروئے کار لاتا ہے۔
اس موقع پر راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سدانند شیٹ تناودے، اطلاعات و نشریات کے سکریٹری سنجے جاجو، سی بی ایف سی کے چیئرمین پرسون جوشی، پرسار بھارتی کے چیئرمین نونیت کمار سہگل، ایم ایل اے سیولم حلقہ، گوا اور نائب چیئرمین ای ایس جی دلیلا لوبو اور انٹرٹینمنٹ-جیو اسٹار کے سی ای او کیون واز بھی موجود تھے۔
****
ش ح۔ا ع خ ۔ع د۔
Urdu No. 2721
(Release ID: 2075383)
Visitor Counter : 5