وزارت اطلاعات ونشریات
او ٹی ٹی شعبہ میں پرسار بھارتی نے اپنے اثرو رسوخ کو وسعت دی
آئی ایف ایف آئی میں ایک نئے اوٹی ٹی پلیٹ فارم ویوز کاافتتاح کیا
گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے آج گوا میں 55ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کی افتتاحی تقریب میں قومی عوامی نشریاتی ادارے پرسار بھارتی کےاوٹی ٹی پلیٹ فارم ’ویوز‘ کا آغاز کیا۔اس موقع پر آئی اینڈ بی میں سکریٹری جناب سنجے جاجو،دیگر معززین بھی موجود تھے۔
دوردرشن، ہندوستان کے مشہور عوامی نشریاتی ادارے نے ڈیجیٹل اسٹریمنگ خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اوٹی ٹی (اوور دی ٹاپ) پلیٹ فارم کےشعبہ میں قدم رکھا ہے۔ پلیٹ فارم کا مقصد کلاسک مواد اور عصری پروگرامنگ کا بھرپور امتزاج پیش کرتے ہوئے جدید ڈیجیٹل رجحانات کو اپناتے ہوئے پرانی یادوں کو زندہ کرنا ہے۔ ایک لائبریری کے ساتھ جس میں رامائن، مہابھارت، شکتی مان اور ہم لوگ جیسے لازوال شوز پیش کیے جاتے ہیں، یہ پلیٹ فارم ہندوستان کے ماضی کے ساتھ ثقافتی اور جذباتی تعلق تلاش کرنے والے سامعین کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ خبریں، دستاویزی فلمیں اور علاقائی مواد پیش کرتا ہے، جو شمولیت اور تنوع کے لیے اپنی وابستگی کو تقویت دیتا ہے۔ اپنی دہائیوں پر محیط میراث اور قومی اعتماد کو بروئے کار لاتے ہوئے، دور درشن کا اوٹی ٹی پلیٹ فارم روایتی ٹیلی ویژن اور جدید اسٹریمنگ کے درمیان فرق کو پُر کرتا ہے، جو ٹیکنالوجی سے واقف نوجوانوں اور پرانی نسلوں تک یکساں پہنچتا ہے۔
’ویوز‘ نے ایک بڑے مجموعی اوٹی ٹی کے طور پر اپنی بھارتی کہانیوں کے ساتھ 12 سے زیادہ زبانوں - ہندی، انگریزی، بنگالی، مراٹھی، کنڑ، ملیالم، تیلگو، تمل، گجراتی، پنجابی، آسامی میں، ایک بین الاقوامی نقطہ نظر کے ساتھ ہندوستانی ثقافت کو اپناتے ہوئے آغاز کیا ہے۔ 10سے زیادہ معلوماتی اور تفریحی شعبوں تک اس کی رسائی ہوگی۔یہ ویڈیو آن ڈیمانڈ، فری ٹو پلے گیمنگ، ریڈیو اسٹریمنگ، لائیو ٹی وی اسٹریمنگ، 65 لائیو چینلز، ویڈیو اور گیمنگ مواد کے لیے کئی ایپ انٹیگریشنز اور اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (اواین ڈی سی) کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن خریداری فراہم کرے گا۔
تخلیقی معیشت میں نوجوان تخلیق کاروں کی صلاحیت کو کھولنے کے لیے ایک شعوری قدم کے طور پر ’ویوز‘ اپنا پلیٹ فارم مواد تخلیق کاروں کو بھی پیش کرتا ہے جن میں کامیا جانی،آر جے رونق ،شردھا شرما اور دیگر جیسے نیشنل کریٹر ایوارڈز شامل ہیں۔ ’ویوز‘ نےایف ٹی آئی آئی ، اناپورنا، اوراے اے ایف ٹی جیسے فلم اور میڈیا کالجوں کے طالب علموں کی گریجویشن فلموں کے لیے اپنا پورٹل کھول دیا ہے۔
’ویوز‘ پر نئی فلمیں اور شوز آئی ایف ایف آئی میں دکھائے جائیں گے
نوجوان فلم سازوں پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے 55ویں آئی ایف ایف آئی میں ’ویوز‘ ناگاارجن اور املا اکی نینی کی ’اناپورنا فلم اور میڈیا اسٹوڈیو ‘کی ایک طالب علم کی گریڈ فلم ’رول نمبر 52‘ کی نمائش کرے گا۔

شاہ رخ خان کے 1980 کی دہائی کے مشہور شو فوجی کی نیا ورژن ’فوجی 2.0‘،آسکر جیتنے والے گنیت مونگا کپور کی ’ککنگ بالز‘، ’جیکسن ہالٹ‘ ایک کرائم تھرلر، اور ’جایئے آپ کہاں جائیں گے‘ تھیم پر مبنی موبائل ٹوائلٹس ویوز پر دکھائی جائیں گی۔
ویوز میں ایودھیا سے پربھو شری رام للا کی آرتی لائیو اور وزیر اعظم نریندر مودی کا ماہانہ پروگرام’ من کی بات ‘ جیسے براہ راست پروگرام شامل ہیں۔ آنے والا یو ایس پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 22 نومبر 2024 سے ’ویوز‘ پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ ’ویوز‘ سی ڈی اے سی ،الیکٹرانک اورانفار میشن کی وزارت کے ساتھ اشتراک میں روزانہ ویڈیو پیغامات کے ساتھ سائبر سکیورٹی آگاہی مہم بھی شروع کرے گا۔ اس مہم کو سائبر کرائم کی دنیا (ایک فرضی سیریز) اور سائبر الرٹ (ڈی ڈی نیوز کی خصوصیات کے ذریعے) جیسے پروگراموں کی حمایت حاصل ہے۔
ویوز پر دیگر فلموں اور شوز میں فنتاسی ایکشن سپر ہیرو 'منکی کنگ: دی ہیرو از بیک'، نیشنل ایوارڈ یافتہ فوج، ارمان، وپل شاہ کا تھرلر شو بھید بھرم، فیملی ڈرامہ تھوڑے دور تھوڑے پاس شامل ہیں جن میں پنکج کپور، کیلاش کھیر کی موسیقی کے ریئلٹی شو شامل ہیں۔ بھارت کا امرت کلش، سرپنچ، بی کیوبڈ بذریعہ ہاٹ میل دکھائے جائیں گے۔ جس کے بانی سبیر بھاٹیہ ہیں اورخواتین پر مرکوز شوز اور فلمیں جیسے کارپوریٹ سرپنچ، دشمی اور کریتھی، جانکی۔ ’ویوز‘ میں مقبول اینیمیشن پروگراموں کا انتخاب بھی شامل ہے جس میں ڈوگی ایڈونچر، چھوٹا بھیم، تینالی رام، اکبر بیربل اور کرشنا جمپ، فروٹ شیف، رام دی یودھا، کرکٹ پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ جیسے کھیل شامل ہیں۔
’ ویوز‘ پرمختلف النوع مواد ، زبان، انواع کیرسائی کے ذخیرے کو وسعت دینے کے لیے لائیو چینلز ہیں ،جن میں دوردرشن، آکاشوانی، اور نجی چینلز جیسے خبروں، عمومی تفریح، موسیقی، عقیدت، کھیل جیسے متعدد زمروں کے چینلز شامل ہیں۔
مرکزی حکومت کی وزارتیں اور ریاستیں بھی پرسار بھارتی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں تاکہ متنوع مواد جیسے کہ دستاویزی ڈرامے، ڈرامائی یا افسانوی شوز، تفریحی قدر کے ساتھ رئیلٹی شوز، بامعنی پیغامات کے لیے ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر تیار کیا جا سکے۔ کچھ مواد میں سپریم کورٹ آف انڈیا کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک دستاویزی فلم، سینماز آف انڈیا کے عنوان سے این ایف ڈی سی آرکائیوز، اطلاعات و نشریات کی وزارت کا نادر ذخیرہ مواد جیسے تاریخی تصاویر، جرائد اور اشاعتیں شامل ہیں۔ وزارت خارجہ، وزارت خزانہ،آئی جی این سی اے ، وزارت ثقافت اور بھارتی پوسٹ نے بھی ’ویوز‘ کے لیے معلوماتی اور تفریحی پروگرامنگ میں تعاون کیا ہے۔
’ویوز‘ کا ڈیجیٹل تجربہ ہندوستانی اخلاقیات کو جدید شکل و صورت، دوستانہ صارف انٹرفیس، کراس پلیٹ فارم مطابقت، ذاتی پروفائلز اور کیوریٹڈ پلے لسٹس کے ساتھ اسٹریمنگ کے تجربے کو اہمیت دیتا ہے۔
یہ لانچ نہ صرف پرسار بھارتی بلکہ ڈیجیٹل میڈیا اور اوٹی ٹیسامعین کے لیے ایک بڑی کامیابی کی نشاندہی کرتا ہے، کیونکہ یہ ایک مکمل معلوماتی اور تفریحی ماحولیاتی نظام پیش کرتا ہے۔
...............
) ش ح – ا م۔اش ق )
U.No. 2723
(Release ID: 2075335)
Visitor Counter : 97