وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے جناب بالا صاحب ٹھاکرے کے یوم وفات پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا
ٹھاکرے جی ایک وژنری شخص تھے جنہوں نے مہاراشٹر کی ترقی اور مراٹھی لوگوں کو با اختیار بنانے کے مقصد کو آگے بڑھایا: وزیر اعظم
Posted On:
17 NOV 2024 1:22PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب بالا صاحب ٹھاکرے جی کے یوم وفات پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے جناب ٹھاکرے کو ایک وژنری شخص کے طور پر سراہا جنہوں نے مہاراشٹر کی ترقی اور مراٹھی لوگوں کو با اختیار بنانے کے مقصد کو آگے بڑھایا۔
X پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا:
”میں عظیم بالا صاحب ٹھاکرے جی کے یوم وفات پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وہ ایک وژنری تھے جنہوں نے مہاراشٹر کی ترقی اور مراٹھی لوگوں کو با اختیار بنانے کے مقصد کو آگے بڑھایا۔ وہ ہندوستانی ثقافت اور اخلاقیات کے فخر کو بڑھانے میں پختہ یقین رکھتے تھے۔ ان کی بے باک آواز اور غیر متزلزل جذبہ نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔“
*******
ش ح۔ ف ش ع
U: 2560
(Release ID: 2074053)
Visitor Counter : 25
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam