جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے سدرسن پٹنائک کے ریت کے فن کوقابل تجدید توانائی میں 200 گیگاواٹ سنگ میل کے اعزاز میں مشترک کیا
Posted On:
15 NOV 2024 9:52AM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے اڈیشہ کے پوری ساحل پر مشہور ریت آرٹسٹ جناب سدرسن پٹنائک کے آرٹ ورک کو شیئر کیا۔
مرکزی وزیر جوشی نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا ’’قابل تجدید توانائی میں 200 گیگا واٹ کے سنگ میل کو عبور کرنے کی ہندوستان کی شاندار کامیابی کا اعزاز! @sudarsansand #RenewablesPeChintan #REChintanShivir"
بھارت نے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’پنچمرت‘ ہدف کے مطابق اکتوبر میں قابل تجدید توانائی میں 200 گیگا واٹ کا سنگ میل حاصل کیا۔ یہ قابل ذکر نمو 2030 تک غیر فوسل ذرائع سے 500 گیگا واٹ توانائی حاصل کرنے کے ملک کے قابل تجدید توانائی کے ہدف کے عین مطابق ہے۔
******
ش ح۔ش ا ر۔ ول
Uno- 2505
(Release ID: 2073580)
Visitor Counter : 23