امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ حکومت نے تمام تر خواتین پر مشتمل پہلی سی آئی ایس ایف بٹالین کو منظوری دے دی ہے


ملک کی تعمیر کے ہر شعبے میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت ایک مضبوط قدم کے طور پر، مودی حکومت نے سی آئی ایس ایف کی پہلی تمام تر خواتین پر مشتمل بٹالین کے قیام کو منظوری دی ہے

ایک ایلیٹ دستے کے طور پر پروان چڑھنے والی،یہ مہیلا بٹالین ملک کے اہم بنیادی ڈھانچے جیسے ہوائی اڈوں اور میٹرو ریلوں کی حفاظت اور کمانڈوز کے طور پر وی آئی پی سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری اٹھائے گی

یہ فیصلہ یقینی طور پر مزید خواتین کی قوم کے تحفظ کے اہم کام میں حصہ لینے کی امنگوں کو پورا کرے گا

Posted On: 13 NOV 2024 3:27PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی پہلی تمام تر  خواتین پر مشتمل  بٹالین کو منظوری دے دی ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا، "قوم کی تعمیر کے ہر شعبے میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت ایک مضبوط قدم میں، مودی حکومت نے سی آئی ایس ایف کی پہلی تمام تر خواتین پر مشتمل بٹالین  کے قیام کو منظوری دی ہے۔ ایک ایلیٹ دستے کے طور پر پروان چڑھنے والی یہ مہیلا بٹالین ملک کے اہم بنیادی ڈھانچے جیسے ہوائی اڈوں اور میٹرو ریلوں کی حفاظت اور کمانڈوز کے طور پر وی آئی پی  سیکورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری اٹھائے گی۔ یہ فیصلہ یقینی طور پر مزید خواتین کی ملک کی حفاظت کے اہم کام میں حصہ لینے کی امنگوں کو پورا کرے گا۔

سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس ان خواتین کے لیے ایک ترجیحی انتخاب رہی ہے جو سنٹرل آرمڈ پولیس فورس میں ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ اس وقت سی آئی ایس ایف میں خواتین کی تعداد 7 فیصد سے زیادہ ہے۔ ایک مہیلا بٹالین کا اضافہ ملک بھر میں زیادہ خواہشمند نوجوان خواتین کو سی آئی ایس ایف میں شامل ہونے اور ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دے گا۔ اس سے سی آئی ایس ایف میں خواتین کو ایک نئی شناخت ملے گی۔

سی آئی ایس ایف  ہیڈکوارٹرز نے نئی بٹالین کے ہیڈکوارٹرز کے لیے ابتدائی بھرتی، تربیت اور مقام کے انتخاب کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ٹریننگ کو خاص طور پر ایک ایلیٹ بٹالین بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو وی آئی پی سیکورٹی نیز ہوائی اڈوں کی سیکورٹی، دہلی میٹرو ریل کے فرائض میں کمانڈوز کے طور پر متعدد کردار ادا کرنے کے قابل ہے۔

سی آئی ایس ایف میں تمام تر  خواتین  پر مشتمل بٹالین بنانے کی تجویز مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ کی ہدایت کی پیروی میں 53ویں سی آئی ایس ایف ڈے تقریب کے موقع پر شروع کی گئی تھی۔

******

ش ح۔ ا ک۔ رب

U. No. 2423


(Release ID: 2073031) Visitor Counter : 18