وزارت اطلاعات ونشریات
مہاتما گاندھی کے امن اور عدم تشدد کے پیغام کو زندہ کرنا: 55ویں آئی ایف ایف آئی میں باوقار آئی سی ایف ٹی-یونیسکو گاندھی میڈل کے لیے 10 فلموں کے درمیان مقابلہ آرائی
آئی ایف ایف آئی میں آئی سی ایف ٹی-یونیسکو گاندھی میڈل: امن اور انسانیت کو سنیما کا خراج تحسین
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی ) کے 55 ویں ایڈیشن میں باوقار آئی سی ایف ٹی- یونیسکو گاندھی میڈل ، ایک عالمی ایوارڈ جو انٹرنیشنل کونسل فار فلم ٹیلی ویزن اینڈ آڈیو ویزول کمیونیکیشن (آئی سی ایف ٹی ) پیرس اور یونائیٹڈ کے اشتراک سے دیا جاتا ہے، کی باضابطہ نقاب کشائی کردی گئی ہے۔ یہ اعزاز ان فلموں کا جشن ہے جو بین ثقافتی مکالمے اور امن کو فروغ دیتے ہوئے مہاتما گاندھی کے نظریات بالخصوص عدم تشدد، رواداری اور سماجی ہم آہنگی کی منظرکشی کرتی ہیں۔
اس سال، دس قابل ذکر فلموں کو ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جن میں سے ہر ایک مختلف خطوں، ثقافتوں اور انواع کی نمائندگی کرتی ہے، لیکن گاندھیائی اصولوں سے وابستگی سب میں نمایاں ہے۔ ایک معزز جیوری، جس میں نمایاں شخصیات شامل ہیں جیسے ازابیل ڈینیل (انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم کریٹکس کے اعزازی صدر)، سرج مشیل (سی ٓئی سی ٹی-آئی سی ایف ٹی کے نائب صدر)، ماریا کرسٹینا ایگلیسیاس (یونیسکو کے ثقافتی شعبے کے پروگرام کی سابق سربراہ)، ڈاکٹر احمد بیدجوئی (الجیئرز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر)، اور زییان ہن (پلیٹ فارم فار کریٹیویٹی اینڈ انوویشن، سی آئی سی ٹی-آئی سی ایف ٹی یوتھ برانچ) کےفلموں کی اخلاقی گہرائی اور فنکارانہ مہارت،سامعین خاص طور پر نوجوان طبقے کی شمولیت کو یقینی بناتی ہیں۔
آئی سی ایف ٹی یونیسکو گاندھی میڈل 2024 کے لیے نامزد افراد یہ ہیں:
کراسنگ
سویڈن کے معروف ہدایت کار کار لیون اکین، جو اینڈ دین وی ڈانسڈ ( 2019) کے لئے مشہور ہیں، استنبول کی ٹرانس جینڈر طبقے پر مبنی فلم پیش کر رہے ہیں۔ یہ فلم لیا نامی ایک ریٹائرڈ ٹیچر کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بھانجی ٹیکلا کی تلاش میں سرگرداں ہے ۔ رشتوں اور ان میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر مبنی اس فلم نے برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2024 میں ٹیڈی جیوری ایوارڈ جیتا تھا۔
فار رانا
ایرانی فلمساز ایمان یزدی کی پہلی فلم، جس کا پریمیئر بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2024 میں ہوا، ایک جوڑے کی دل دہلا دینے والی کہانی بیان کرتی ہے جو اپنی بیٹی کے لیے دل کی پیوند کاری کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، جو محبت، خسارہ اور میڈیکل شعبے سے متعلق اخلاقیات پر گہرے سوال اٹھاتی ہے۔
سبق سیکھنا (فیکیٹ پونٹ)
ہنگری کے ہدایت کار بیلنٹ زایملر کی مضبوط شروعات، لیسن لرنڈ، ایک پریشان حال بچے کی نظر سے ہنگری کے تعلیمی نظام پر ناقدین کی توجہ مبذول کراتی ہے۔ سماج پر شدید قسم کے تبصرے کے لیے اس فلم کو لوکارنو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، 2024 میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔
میٹنگ ود پول پاٹ (پول پاٹ کے ساتھ ملاقات)
کمبوڈیا کے فلمساز ریتھی پانہہ کی ڈرامائی پیشکش، جو الزبتھ بیکر کے "وہین دی وار واز اوور" سے متاثر ہے۔ یہ فلم تین فرانسیسی صحافیوں کی داستان بیان کرتی ہے جو 1978 میں کمبوڈیا میں پول پوٹ کی حکومت کی ہولناکیوں کا سامنا کرتے ہیں۔ اسے کانس 2024 میں دکھایا گیا تھا اور اس کی جذباتی گہرائی اور تاریخی درستگی کے لیے اسے ناقدین کی خوب پذیرائی ملی تھی۔
ساتو – ایئر آف دی ریبٹ
رینڈانس فلم فیسٹیول 2024میں انعام حاصل کر چکی جوشوا ٹریگ کی پہلی فلم لاؤس کے گرد گھومتی ہے۔ ایک لاوارث بچے کی اپنی ماں کو تلاش کرنے کی یہ دلکش کہانی بقا، دوستی اور استقامت کو بیان کرتی ہے۔
ٹرانسمازونیا
جنوبی افریقی فلم ساز پیا ماریس نے برازیل کے ایمیزون کے ماحولیاتی نظام کو اس ڈرامےسے زندہ کیا ہے۔ یہ فلم ایک شفا دینے والے کیکہانی بیان کرتی ہے جو اپنی مقامی آبادی کو غیر قانونی لاگروں سے بچانے کے لیے لڑ رہی ہے، جس میں ماحولیاتی اور سماجی انصاف کے سنگم کو دکھایا گیا ہے۔ اسے لوکارنو اور ٹورنٹو فلم فیسٹیولز 2024 میں دکھایا گیا تھا۔
ان سینکیبل (سینکیفری)
کرسچن اینڈرسن کی ایک سنسنی خیز ڈینش فلم، جو حقیقی زندگی کے 1981 کے آر ایف 2 سانحے پر مبنی ہے۔ انسنکیبل تباہی میں اپنے والد کے ملوث ہونے کے بارے میں ہنرک کی تحقیقات کے گرد گھومتی ہےجوافسوس، جرم، اور خاندانی الجھنوں کی موثر منظر کشی کرتی ہے۔
امار بوس
نندیتا رائے اور شیبوپرساد مکھرجی کی ایک دل دہلا دینے والی بنگالی فلم، جس میں لیجنڈری اداکارہ راکھی گلزار کی 20 سال بعد واپسی ہوئی ہے۔ یہ فلم ایک ماں اور بیٹے کی دل کو چھو لینے والی کہانی بیان کرتی ہے جو مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور خاندان اور خواہشات کی پیچیدگیوں کو تلاش کرتی ہے۔
جوئی پھول
آسامی فلمساز اور اداکار جادومونی دتہ کی نیشنل ایوارڈ یافتہ فیچر میں شمال مشرقی ہندوستان میں پرتشدد سرحدی تنازعات کے درمیان دو ماؤں کے درمیان بندھن کو دکھایا گیا ہے۔ فلم تنازعات، ہمدردی، اور مامتا کے ذاتی اور سماجی جہتوں کی کھوج کرتی ہے۔
سریکانت
تشار ہیرانندانی کی ہدایت کاری میں بننے والے اس سوانح عمری ڈرامے میں راج کمار راؤ اور الایا ایف شامل ہیں۔ یہ سری کانت بولا کی متاثر کن سچی کہانی بیان کرتی ہے، جو ایک نابینا کاروباری شخص ہے جس نے ایم ٓئی ٹی میں داخلہ لینے اورپھر کاروباری دنیا میں کامیاب ہونے تک کے مسائل کااحاطہ کرتی ہے۔
آئی سی ایف ٹی یونیسکو گاندھی میڈل کے بارے میں
46ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے دوران شروع کیا گیا، آئی سی ایف ٹی-یونیسکو گاندھی میڈل ان فلموں کا اعزاز دیتا ہے جو نہ صرف اعلیٰ فنی اور سنیما معیارات رکھتی ہیں بلکہ معاشرے کے سب سے اہم مسائل پر اخلاقی عکاسی کی بھی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ یہ ایوارڈ سینما کی تبدیلی کی طاقت کے ذریعے انسانیت کی مشترکہ اقدار کی گہری سمجھ کو فروغ دینے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔
آئی سی ایف ٹی یونیسکو گاندھی میڈل صرف ایک ایوارڈ نہیں ہے بلکہ اس سے بڑھ کر ہے ۔ یہ حوصلہ افزائی، رہنمائی اور یکجہتی کے فروغ میں فلم کی قوت کا جشن ہے۔ آئی سی ایف ٹی –یونیسکو گاندھی میڈل کے فاتح کا اعلان گوا میں آئی ایف ایف آئی 2024 کی اختتامی تقریب میں کیا جائے گا، جہاں ایوارڈ حاصل کرنے والے کو سرٹیفکیٹ اور با وقار گاندھی میڈل سے نوازا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں https://iffigoa.org/
****
PIB IFFI CAST AND CREW ش ح۔ع و۔ خ م
U NO:2383
(Release ID: 2072818)
Visitor Counter : 21
Read this release in:
Tamil
,
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali-TR
,
Bengali
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Kannada
,
Malayalam