ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی وزارت نے قومی تکنیکی ٹیکسٹائل مشن کے تحت 13 کروڑ روپے کے 12 تحقیقی پروجیکٹوں کو منظوری دی
اس مشن کے تحت اب تک 509 کروڑ روپے کی مالیت کے کل 168 تحقیقی پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے
Posted On:
12 NOV 2024 4:19PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر کی صدارت میں 10 ویں مشن اسٹیئرنگ گروپ نے 13.3 کروڑ روپے کے 12 تحقیقی پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ قومی تکنیکی ٹیکسٹائل مشن کے تحت تحقیقی منصوبوں کو جیو ٹیکسٹائل، پائیدار اور اسمارٹ ٹیکسٹائل، کمپوزٹ وغیرہ کے کلیدی اسٹریٹیجک شعبوں میں منظور کیا گیا تھا۔ منظور شدہ پروجیکٹ نامور تحقیقی اداروں بشمول آئی آئی ٹیز، این آئی ٹیز ، سی آر آر آئی وغیرہ کی طرف سے تجویز کیے گئے تھے۔اس مشن کے تحت منظور شدہ تحقیقی پروجیکٹوں کی کل تعداد168 ہے، جس کی کل قیمت لگ بھگ 509 کروڑ روپے ہے۔
اس مشن کے تحت آئی پی آر کے نئے رہنما خطوط کے اجراء کے ساتھ جناب گری راج سنگھ نے صنعت سے اپیل کہ وہ تحقیقی منصوبوں میں سرگرمی سے حصہ لیں۔
قومی تکنیکی ٹیکسٹائل مشن وزارت ٹیکسٹائل کی ایک اہم اسکیم ہے جس کی توجہ مقامی صنعت کی تحقیق اور ترقی کی صلاحیتوں کو، خاص طور پر اعلیٰ کارکردگی والے فائبر کی ترقی کے شعبوں میں فروغ دینے پر مرکوز ہے۔
*************
(ش ح ۔ا ک۔ن ع(
U.No 2382
(Release ID: 2072765)
Visitor Counter : 26