وزارت اطلاعات ونشریات
’’لائٹس، کیمرہ، گوا! آئی ایف ایف آئی-2024میں ڈوب جائیں‘‘
مورخہ 20 تا 28 نومبر 2024
آئی ایف ایف آئی-2024کا تھیم – ’’نوجوان فلم ساز - اب مستقبل ہیں ‘‘ - تخلیقی صلاحیتوں کے مستقبل کو تشکیل دینے میں نوجوانوں کی صلاحیت کو تسلیم کرتا ہے
آئی ایف ایف آئی-2024 نے تمام کہانی کاروں اور سنیما سے محبت کرنے والوں سے سنیما کی خوشی میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے
آئی ایف ایف آئی کانز جیسے عالمی فلمی میلوں کے برابر ہے، جیسا کہ بین الاقوامی فلمی پیشکشوں کے حوالے سے موصول ہونے والے زبردست ردعمل سے دیکھا جا سکتا ہے: ایم او ایس ڈاکٹر ایل موروگن
آئی ایف ایف آئی-2024، ابھرتی صلاحیتوں، رسائی اور ثقافتی ورثے پر توجہ مرکوز کرنے والے عالمی سنیما کا جشن: آئی اینڈ بی سکریٹری جناب سنجے جاجو
کہانی سنانے کے فن کو محفوظ رکھنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے ؛آئی ایف ایف آئی-2024 اس لازوال آرٹ کو وقار دیتا ، اور پرورش کرتا ہے: فیسٹیول ڈائریکٹر، جناب شیکھر کپور
ہندوستان بے چین خوابوں کی سرزمین ہے۔ آئی ایف ایف آئی کل کے تخلیقی ذہنوں کے ذریعے نوجوان صلاحیتوں کو سامنے لانے میں بڑا کردار ادا کر رہی ہے: جناب پرسون جوشی
نوجوان فلم سازی کی صلاحیتوں کو تسلیم کرنے کے لیے بہترین انڈین ڈیبیو ڈائریکٹر کا نیا ایوارڈ
ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ معروف آسٹریلوی ہدایت کار فلپ نوائس کو ان کی غیر معمولی کہانی کے ذریعے سنیما پر دیرپا اثر ڈالنے پر دیا جائے گا
این ایف ڈی سی-این ایف اے آئی کے قومی فلمی ورثہ مشن کے ذریعے آئی ایف ایف آئی میں ہندوستانی سنیما کے نامور اداکاروں کی کلاسک فلمیں دکھائی جائیں گی
’آئی ایف ایف آئی ایسٹا‘: تفریحی زون قائم کیا جائے گا جہاں فلمیں، موسیقی اور ثقافت یکجا ہوں گی؛ آئی ایف ایف آئی میں نوجوانوں کی شرکت اور مشغولیت کو بڑھانا ہے
وزارت برائے اطلاعات و نشریات ، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا(ای ایس جی) کےاشترال سے 20 سے 28 نومبر 2024 کو گوا میں 55 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کی میزبانی کرنے جا رہی ہے۔ کہانی سنانے والوں اور سنیما سے محبت کرنے والوں کے لئے یہ خوشی کا مو قع ہے کیوں کہ 55 واں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) ایک متحرک اور متنوع پروگرامنگ کے ساتھ شروع ہونے والا ہے، جو کہ عالمی سنیما کا ایک ناقابل فراموش جشن ہے۔
اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن ، جناب سنجے جاجو، سکریٹری، اطلاعات و نشریات کی وزارت، محترمہ نیرجا شیکھر، خصوصی سکریٹری، اطلاعات و نشریات کی وزارت، جناب شیکھر کپور، فیسٹیول ڈائریکٹر،آئی ایف ایف آئی ، جناب پرسون جوشی، چیئرمین، سی بی ایف سی اور وزارت کے سینئر افسران کی موجودگی میں آج 55ویں آئی ایف ایف آئی کی نقاب کشائی پریس کانفرنس ہوئی ۔
اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر ایل۔ موروگن نے عالمی سطح پر میلے کے باوقار کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، ’’آئی ایف ایف آئی نہ صرف ہندوستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر، کان جیسے عالمی تہواروں کے برابر ایک تاریخی واقعہ بن گیا ہے۔‘‘ ڈاکٹر موروگن نے فیسٹیول کے تجربے کو تقویت دینے کے لیے ہر سال متعارف کرائے جانے والے منفرد اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ اس سال کے جشن میں بین الاقوامی فلموں کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جو کہ میلے کی بڑھتی ہوئی رسائی اور اثر کا ثبوت ہے۔
عوام کی شرکت کو بڑھانے کے لیے، وزارت نے بڑے شہروں میں پروموشنل روڈ شوز کا انعقاد کیا ہے جس میں ممبئی اور چنئی کے حالیہ پروگرام اور اس کے بعد حیدرآباد میں ہونے والے پروگرام شامل ہیں۔ ڈاکٹر موروگن نے انڈسٹری کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اس تہوار کو اپنے طور پر اپنائیں، جو کہ آتم نر بھر بھارت کے جذبے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آئی ایف ایف آئی کو عالمی سطح پر ایک باوقار سنیما تقریب کے طور پر قائم کرنے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے اور لوگوں سے بھی اس میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ فلم فیسٹیول گوا میں منعقد کیا جائے گا۔
آئی ایف ایف آئی-2024کا تھیم: ’ینگ فلم میکرز‘- ’’اب مستقبل ہیں ‘‘
آئی ایف ایف آئی-2024 کا تھیم مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب اشونی ویشنو کے وژن کے مطابق تخلیقی صلاحیتوں کے مستقبل کو تشکیل دینے میں ان کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے ’’نوجوان فلم سازوں‘‘پر مرکوز ہے۔
وزارت برائے اطلاعات و نشریات کے سکریٹری سنجے جاجو نے آج اپنے افتتاحی خطاب کے دوران کہا کہ مختلف شکلوں اور طریقوں کو اپناتے ہوئے ’’ہندوستان تیزی سے دنیا کے سب سے بڑے فلم سازملک کے طور پر ابھر رہا ہے ۔‘‘ہماری انڈسٹری میں نئی، ابھرتی ہوئی آوازیں قوم کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گی۔’’ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایف ایف آئی-2024 کو فلم سازوں اور سینما سے محبت کرنے والوں دونوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں مستقبل کی تشکیل کرنے والی آوازوں کو ترجیح دی گئی ہے، خاص طور پر ابھرتے ہوئے نوجوان فلم ساز جو ملک کے ثقافتی بیانیے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔‘‘
تخلیقی ذہنوں کے کل کے پلیٹ فارم کے اقدام کو پچھلے ایڈیشن میں 75 سے 100 نوجوان ہنر مندوں کی مدد کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔ وزارت کی طرف سے ملک بھر کے فلم اسکولوں کے 400 نوجوان فلم طلباء کوآئی ایف ایف آئی میں شرکت کے لیے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
ہندوستان بھر میں نوجوان فلم سازی کی صلاحیتوں کو پہچاننے کے لیے بہترین ڈیبیو انڈین ڈائریکٹر کے لیے ایک نیا سیکشن اور ایوارڈ قائم کیا گیا ہے۔ ماسٹر کلاسز، پینل ڈسکشنز، فلم بازار اور فلم پیکج سبھی نوجوان تخلیق کاروں کے لیے بنائے گئے ہیں۔ آئی ایف ایف آئی-2024 سنیما کے لیجنڈز کو بھی خراج تحسین پیش کرے گا اور خصوصی حصوں اور نمائشوں کے ذریعے متنوع نقطہ نظر کو ظاہر کرے گا، جوگوا م کے سامعین کے لیے بالکل ایک منفرد تجربہ ہوگا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے سکر یٹری نے 55ویں آئی ایف ایف آئی کے اشتراکی جوہر پر بھی روشنی ڈالی اور اسے انڈسٹری کے لیے ایک تہوار کے طور پر بیان کیا، جس میں مشہور فلم ساز شیکھر کپور فیسٹول کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسے تاریخی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم فیسٹیول کی تاریخ میں پہلی بار ہم نے فیسٹیول کو انڈسٹری کے حوالے کرنے کی روایت شروع کی ہے جو اس پورے اقدام کی قیادت کر رہی ہے۔
آئی ایف ایف آئی : کہانی سنانے کے فن کا جشن
فیسٹیول کے ڈائریکٹر شیکھر کپور نے سنیما میں کہانی سنانے کے اہم کردار پر زور دیا اور اسے سنیما کے تجربے کا دل قرار دیا۔
’’ایک تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا میں، کہانی سنانے کے فن کو محفوظ رکھنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے،‘‘انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کہانیاں ہی سنیما کو طاقتور بناتی ہیں۔ اس کا پیغام اس فلم فیسٹول کے اس لازوال فن کے احترام اور پرورش کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ہندوستان: بے چین خوابوں کی سرزمین
سی بی ایف سی کے چیئرمین پرسون جوشی نے بھارت کو’’بے خواب خوابوں کی سرزمین‘‘ سے تعبیر کیا اور کہانی سنانے والوں کو زمین سے مستند آوازیں پھیلانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ایسی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے، انہیں عالمی سطح پر لانے میں آئی ایف ایف آئی کے کردار پر روشنی ڈالی اور آئی ایف ایف آئی-2024 کے تھیم کا اعادہ کیا۔ تخلیقی ذہنوں کے کل کے ذریعے ان ابھرتی ہوئی آوازوں کی پرورش اور حمایت میں وزارت کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئےانہوں نے کہا، ’’جو کچھ سنا نہیں جاتا اسے دنیا کے ساتھ شیئر کیا جانا چاہیے۔‘‘
آئی ایف ایف آئی2024 کی اہم جھلکیاں
- عالمی شرکت اور فلم کی اسکریننگ
اس سال کے آئی ایف ایف آئی کو 101 ممالک سے 1,676 گذارشات موصول ہوئی ہیں، جو اس میلے کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی مقبولیت کا ثبوت ہے۔آئی ایف ایف آئی 2024،81 ممالک سے 180 سے زائد بین الاقوامی فلمیں پیش کرے گا، جن میں 15 ورلڈ پریمیئرز، 3 انٹرنیشنل پریمیئرز، 40 ایشیائی پریمیئرز اور 106 ہندوستانی پریمیئرز شامل ہیں۔ چونکہ یہ عالمی سرکٹ سے مشہور ٹائٹلز اور ایوارڈ یافتہ فلموں کا انتخاب ہیں، اس سال کا میلہ ناظرین پر دیرپا اثر چھوڑنے کے لیے تیار ہے۔
- آسٹریلیا فوکس ملک ہو گا
آسٹریلیاآئی ایف ایف آئی 2024کے لیے،آسٹریلوی فلموں کے ایک وقف پیکج اور میلے میں مضبوط موجودگی کے ساتھ فوکس ملک ہو گا۔ اس کی جھلکیوں میں فیسٹول اور فلم بازار میں آسٹریلیا کے معروف فلم سازوں کی شرکت کے لیے اسکرین آسٹریلیا اور این ایف ڈی سی کے درمیان مفاہمت نامہ اور آسٹریلیا کے منفرد فلم بندی کے مقامات اور کو-پروڈکشنز کو فروغ دینے کے لیے آس فلم کے ذریعے پیشکش شامل ہے۔
- اوپننگ فلم: مائیکل گریسی کی فلم بیٹر مین
فیسٹول کا آغاز مائیکل گریسی کی فلم بیٹر مین کے ایشیا پریمیئر کے ساتھ ہوا، جو ایک آسٹریلوی فلم ہے، یہ مشہور برطانوی پاپ اسٹار روبی ولیمز کی زندگی کی ایک دلکش جھلک پیش کرتی ہے، جسے جونو ڈیویزنے ایک چمپنزی کے کردار میں بے مثال موشن کیپچر کارکردی کے طور پر پیش کیا ہے۔
- ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ: آئی ایف ایف آئی 2024 آسٹریلیا کے مشہور اور اعزاز یافتہ ڈائریکٹر فلپ نوائسے کو ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کرے گا۔ وہ اپنی غیر معمولی داستان گوئی اور سسپنس سے بھرپور، ثقافتی طور پر گونج والی فلمیں بنانے میں مہارت کے لیے جانے جاتے ہے۔ نوائسے کی فلموگرافی میں پیٹریاٹ گیمز، کلیئر اینڈ پریزنٹ ڈینجر، سالٹ، دی سینٹ، دی بون کلیکٹر اور بہت سی مشہور فلمیں شامل ہیں۔ ہیریسن فورڈ، نکول کڈمین، انجلینا جولی، ڈینزیل واشنگٹن اور مائیکل کین جیسے مشہور اداکاروں کے ساتھ ان کے تعاون نے سنیما پر ان کے دیرپا اثرات کو واضح کیا۔
- بین الاقوامی مقابلے کا سیکشن: 15 فیچر فلموں (12 بین الاقوامی + 3 ہندوستانی) کو بہترین فلم کے ایوارڈ، گولڈن پی کاک اور 40 لاکھ روپے کے مقابلے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ بہترین فلم کے علاوہ جیوری بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار (مرد)، بہترین اداکارہ (خواتین)، خصوصی جیوری انعام کے زمرے میں بھی فاتحین کا تعین کیا جائے گا۔
- بہترین فیچر فلم ڈیبیو ڈائریکٹر- 5 انٹرنیشنل +2 ہندوستانی فلمیں مایا ناز سلور پی کاک،10لاکھ روپے کے نقد انعام اور ایک سرٹیفکیٹ کے لیے مقابلہ کریں گی۔
- بین الاقوامی جیوری-جناب آشوتوش گواریکر(چیئرپرسن)،مشہور ہندوستانی فلم ساز اور اداکار،انتھونی چن جو کہ ایک مشہور سنگاپوری مصنف، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں، الزبتھ کارلسن، قابل احترام برطانوی پروڈیوسر، فران بورجیا ایشیا میں مقیم ایک ممتاز پروڈیوسر ہیں اور جل بلکاک ایک مشہور آسٹریلوی فلم ایڈیٹر ہیں۔
- انڈین پینورما: ہندوستان کے سنیمائی تنوع کی نمائش: انڈین پینورما سیکشن 25 فیچر فلمیں اور 20 نان فیچر فلمیں دکھائے گا ،جو ہندوستان کے ثقافتی اور لسانی تنوع کی نمائندگی کرتی ہیں۔ اس حصے میں اوپننگ فیچر فلم، سواتنتر ویر ساورکر (ہندی)، جس کی ہدایت کاری رندیپ ہوڈا نے کی ہے اور اوپننگ نان فیچر فلم، گھر جیسا کچھ (لداخی) شامل ہیں۔
- بہترین ہندوستانی ڈیبیو ڈائریکٹر- ملک بھر میں نوجوان فلم سازی کی صلاحیتوں کے اعتراف میں ایک نیا ایوارڈ قائم کیا گیا، جو آئی ایف ایف آئی کے تھیم کے ساتھ ‘ینگ فلم میکرز’ پر مرکوز ہے۔ اس ایوارڈ کے لیے کل جمع ہوئی 102 فلموں میں سے 5 فلمیں مقابلہ کریں گی۔ اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر کو سرٹیفکیٹ اور5 لاکھ روپے کانقد انعام دیا جائے گا۔
- بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ: بہترین ویب سیریز (اوٹی ٹی) ایوارڈ کے زمرے میں گزشتہ سال 32 کے مقابلے اس سال 46 اندراجات موصول ہوئے ہیں۔ جیتنے والی سیریز کو انعامی رقم کے طور پر سرٹیفکیٹس اور 10 لاکھ کا نقد انعام دیا جائے گا، جس کا اعلان اختتامی تقریب میں کیا جائے گا۔
- صد سالہ تقریبات:آئی ایف ایف آئی 2024 ہندوستانی سنیما کے لیجنڈ راج کپور، محمد رفیع، تپن سنہا اور اکینینی ناگیسور راؤ کو اِفیسٹامیں افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں خصوصی آڈیو ویژول پیشکش اور دلکش نمائشوں کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرے گا۔
خراج عقیدت کے تحت ہندوستانی کے ذریعے ایک یادگاری مائی اسٹیمپ سیریز بھی جاری کی جائے گی، جس میں ہندوستانی سنیما میں ان مشہور شخصیات کے بیش بہا تعاون کا جشن منایا جائے گا۔
حکومت کے نیشنل فلم ہیریٹیج مشن (این ایف ایچ ایم)کے تحت این ایف ڈی سی-این ایف اے آئی کے ذریعے بحال کی گئی ان میں سے ہر ایک کی ایک کلاسک فلم کی اسکریننگ بھی آئی ایف ایف آئی میں کی جائے گی۔
آئی ایف ایف آئی میں دکھائی جانے والی بحال شدہ کلاسکس -
- آوارہ (1951) - راج کپور
- دیوداسو (1953) - اکینینی ناگیسور راؤ
- ہم دونو (1961) - محمد رفیع
- ہارمونیم (1975) - تپن سنہا
- نئے کیوریٹڈ سیکشنز اور انٹرنیشنل پروگرامنگ:آئی ایف ایف آئی2024میں چار نئے بین الاقوامی پروگرامنگ سیکشنز کو متعارف کیاہے:رائزنگ اسٹارز (ابھرتے ہوئے ہدایت کاروں کا جشن منانا)، مشن لائف (ماحولیاتی شعور کی روشنی میں سنیما)، آسٹریلیا: کنٹری آف فوکس اور ٹریٹی کنٹری پیکیج، جس میں برطانوی فلم انسٹی ٹیوٹ سے کیوریٹڈ سلیکشنز شامل ہیں۔ یہ حصہ آئی ایف ایف آئی کی پیشکشوں کے تنوع کو تقویت دیتے ہیں، جس سے سامعین لچک، جدت اور فنی ارتقا کی کہانیوں کا تجربہ کر سکتے ہیں۔
- سنیما میں خواتین اور نوجوان ابھرتی ہوئی آوازیں:ایف آئی آئی ایف 2024 خواتین کی طرف سے ہدایت کی گئی 47 فلموں اور نوجوان اور پہلی فلم سازوں کے 66 کاموں کے ساتھ تنوع اور شمولیت کو جاری رکھے ہوئے ہے، جو کہ کم نمائندگی والی آوازوں کو بڑھانے کے لیے میلے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وومن اِن سنیما سیکشن ابھرتی ہوئی صلاحیتوں اور خواتین فلم سازوں کی نمایاں شراکت کو اُجاگر کرے گا۔
- اسکریننگ کے لیے 6 اضافی تھیٹر: آئنوکس مڈگاؤں کے4 تھیٹر اور آئنوکس پونڈا کے2 تھیٹر کو اس سال کے فیسٹول میں اسکریننگ شامل کیا گیا ہے۔ فیسٹیول کے دوران 5 مقامات پر 270 سے زیادہ فلموں کی نمائش کی جائے گی- آئنوکس پنجم(4)، میکونیز پیلس(1)، آئنوکس پوروورم(4)، آئنوکس مڈگاؤں(4)، آئنوکس پونڈا(2) زیڈ اسکوائر سمراٹ اشوک(2)۔ اس کے ساتھ ہی فلم کی نمائش کے لیے پورے گوا میں 5 پکچر ٹائم انفلٹیبل تھیٹر لگائے جا رہے ہیں۔
- ‘‘مستقبل کے تخلیقی ذہن’’ پہل کی توسیع: مستقبل کے تخلیقی ذہن (سی ایم او ٹی) کی پہل نے اس سال 1,032 اندراجات کے ساتھ ریکارڈ توڑ شرکت کی، جو کہ 2023 کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہے۔ یہ پروگرام 13 فلم سازی کے فن میں نوجوان ہنر کو فروغ دیتا ہے اور پہلی بار 100 شرکاء کا انتخاب کیا جائے گا، جو خواہشمندوں فلم سازوں کے لیےایک منفرد پلیٹ فارم پیش کرے گا۔
- ماسٹرکلاسز، پینلز اور انڈسٹری کی مصروفیت: فلم کے شائقین کلا اکیڈمی میں 25 سے زائد ماسٹر کلاسز اور پینل ڈسکشنز کا انتظار کر سکتے ہیں، جس کی قیادت انڈسٹری کے نامور شخصیات جیسا کہ اے آر رحمان، شبانہ اعظمی، منی رتنم، ودھو ونود چوپڑااور فلپ نوائسے اور جان سیلی جیسے بین الاقوامی مہمان کریں گے۔ شرکاء صوتی ڈیزائن، ڈیجیٹل دور میں اداکاری اور فلم سازی کے مستقبل کے بارے میں باریکیاں جان سکیں گے ۔
- فلم بازار 2024، جنوبی ایشیا کاسب سے بڑا فلم بازار: فلم بازار کا 18 واں ایڈیشن اب تک کا سب سے بڑا ہونے کے لیے تیار ہے، جس میں فلم مارکیٹ کے مختلف عمودی حصوں میں 350 سے زائد فلمی پروجیکٹس شامل ہیں۔ نالج سیریز میں فلم پروڈکشن، ڈسٹری بیوشن اور بین الاقوامی تعاون پر پچنگ سیشنز اور ورکشاپس شامل ہوں گی۔ فلم بازار آئی ایف ایف آئی کے ساتھ منعقد ہوتا ہے، جہاں خیالات پروان چڑھتے ہیں، کہانیاں آوازیں پاتی ہیں اور خوابوں کی تعبیر ہوتی ہے۔ یہ وہ جگہ ہے، جہاں سنیما کا مستقبل اپنے حال سے ملتا ہے۔ 2007 میں اپنے قیام کے بعد سے، فلم بازار جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا اور ضروری فلم بازار بن گیا ہے۔
اس سال، پویلینز اور نمائشیں واٹر فرنٹ پرومنیڈ کے ساتھ لگائی جائیں گی اور مختلف ممالک اور ریاستوں، فلم انڈسٹری، ٹیک اور وی ایف ایکس انڈسٹری وغیرہ سے زبردست شرکت کا وعدہ کیا گیا ہے۔ پویلینز میں صنعت کی بہتر شرکت کو یقینی بنانے میں مدد کے لیے ایف آئی سی سی آئی کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے کئی پیمانے پر کام کیے جا رہے ہیں۔ اس سال کے فلم بازار میں کھلی ‘خرید فروخت’ میٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جہاں فلم ساز تعاون کرنے والوں سے مل سکتے ہیں۔
- ‘اِفیسٹا’- انٹریکٹیو تجربات اور ثقافتی جشن: اس سال آئی ایف ایف آئی پہلے اِفیسٹا کی میزبانی کرے گا، جو کہ فلم، موسیقی، رقص، پکوان ،فن اور انٹریکٹیو تجربات کے جادو کے ذریعے کمیونٹیز کو اکٹھا کرنے کے لیے ایک تفریحی جشن ہے۔ اس فیسٹول میں شامل ہونے والوں کے لیے کیوریٹڈ ڈائننگ اور موسیقی پیشکش ہوگی، جس سے فیسٹول کی ثقافتی رونق میں اضافہ ہوگا۔ کلا اکیڈمی اور اس کے ارد گرد انٹرٹیمنٹ ایرینا نوجوانوں کے لیے مرکوز رہے گا۔ زومیٹو کی شراکت داری کے ذریعے پر کارکردگی بھی ترتیب دی جا رہی ہے۔ 22 نومبر 2024 کو فیسٹا کے ایک حصے کے طور پر ‘جرنی آف انڈین سنیما’ پر مبنی ایک کارنیول پریڈ کا اہتمام کیا جائے گا۔
- رسائی اور شمولیت: ایک پہل جو کہ آئی ایف ایف آئی کی تاریخ میں پہلا قدم ہے، 55 واں آئی ایف ایف آئی قابل رسائی آئی ایف ایف آئی ہو گا۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ فلم فیسٹول تمام فلم شائقین کے لیے قابل رسائی ہو، خاص طور پر کم نقل و حرکت والے دِویانگ جن سمیت آئی ایف ایف آئی نےسوایم، ایک اہم تنظیم کو ایکسیسبلٹی پارٹنر کے طور پر نامزد کیا ہے۔ آئی ایف ایف آئی 2024 شمولیت کے لیے پرعزم ہے، تمام مقامات کو جسمانی طور پر قابل رسائی بنایا گیا ہے، رضاکاروں کو دِویانگ جن کی ضروریات کے بارے میں حساس بنانا ہے۔ آئی ایف ایف آئی میں فلموں، پروگراموں اورتقریبات کو قابل رسائی خصوصیات سے لیس کیا جا رہا ہے، جیسے کہ آڈیو کی وضاحت اور اشاروں کی زبان کی تشریح، ایپلی کیشنز کے استعمال کے ذریعے رسائی کو یقینی بنانا، ہندوستان کے وزیر اعظم کے ذریعے دیے گئے ‘‘سب کا ساتھ، سب کا وِکاس’’ کے جذبے کو مجسم کرنا۔
- فیسٹول کے مقامات کی برانڈنگ اور سجاوٹ-ا ین ایف ڈی سی اورای ایس جی نے فیسٹول کے تمام مقامات پر‘منظم’ سجاوٹ اور برانڈنگ کے لیے این آئی ڈی احمد آباد کے ساتھ شراکت کی ہے۔
اس سال آئی ایف ایف آئی نے ایک بھرپور سنیما کے تجربے کا وعدہ کیا ہے، ثقافتی ورثے کے ساتھ جدت کا امتزاج کیاجائے گا اور فلم سازی کے جذبے کو منانے کے لیے دنیا بھر سے سامعین کو اپنی طرف متوجہ کیا جائے گا۔
مندوبین کی رجسٹریشن، پروگرام کے نظام الاوقات اور اپ ڈیٹس کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے iffigoa.org پر جائیں۔
آئی ایف ایف آئی کے بارے میں
آئی ایف ایف آئی دنیا کے 14 سب سے بڑے اور باوقار ‘ بین الاقوامی مقابلہ فیچر فلم فیسٹول ہے’ میں سے ایک ہے، جسے انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (ایف آئی اے پی ایف) سے تسلیم شدہ ہے، جو کہ عالمی سطح پر فلم فیسٹول کا انتظام کرنے والا بین الاقوامی ادارہ ہے۔ بین الاقوامی فلم فیسٹول جیسے کانس ، برلن اور وینس ایسے ہی دوسرے معروف فیسٹول ہیں، جنہیں اس زمرے کے تحت ایف آئی اے پی ایف کے ذریعے تسلیم کیا گیا ہے۔
*************
(ش ح ۔م ش ۔م ح ۔ن ع۔ ج ا)
U.No 2344
(Release ID: 2072516)
Visitor Counter : 36
Read this release in:
Odia
,
Punjabi
,
Assamese
,
Telugu
,
English
,
Khasi
,
Hindi
,
Konkani
,
Gujarati
,
Kannada
,
Tamil
,
Marathi
,
Malayalam