وزارت اطلاعات ونشریات
بین الاقوامی فلم فیسٹول آف انڈیا آئی ایف ایف آئی ہندوستانی سنیما کے چار اہم شخصیات کا صد سالہ جشن منا رہا ہے
اس سال فلمی دنیا کے چار اہم شخصیات راج کپور، تپن سنہا، اکینینی ناگیشور راؤ، اور محمد رفیع کے بحال کئے گئے کام کوتازہ کیا جائے گا
پچپنواں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی)فلم صنعت کی چار اہم شخصیات کو اعزاز دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے جنہوں نے ہندوستانی سنیما کے بہت سے پہلوؤں کو تشکیل دیا ہے۔ آئی ایف ایف آئی اس سال راج کپور، تپن سنہا، اکینینی ناگیشور راؤ (اے این آر)، اور محمد رفیع کی غیر معمولی اور گراں قدر کاموںکو اسکریننگز اور انٹرایکٹو پروگراموں کے ایک سلسلے کے ذریعےخراج عقیدت پیش کرے گا، جس سے مندوبین کو سنیما کی دنیا کی مشہور فلمی شخصیات کے خاص تعاون پر قریب سے نظر ڈالنے کا موقع فراہم ہو گا۔
این ایف ڈی سی –این ایف اے آئی کے کلاسیکی کے بحال شدہ انمول ورژن
سنیما کی ان سر کردہ شخصیات کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا آئی ایف ایف آئی، این ایف ڈی سی- این ایف اے آئی کے ذریعے بحال کیے گئے ان کے لازوال کلاسک کے ورژن پیش کرے گا جس سے سامعین و ناظرین کو ہندوستانی سنیما کی کچھ مشہور فلموں سے لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع فراہم ہو گا۔ بحال شدہ پرنٹس ناظرین کو ان فلموں کی شان و شوکت اور فنکاری کی مہارت سے رو برو ہونے کا موقع ملے گا ، جیسا کہ وہ تفصیلات پوری توجہ کے ساتھ دیکھنا چاہتے تھے۔
اس پروگرام کے اہم نکات میں، راج کپور کی فلم"آوارہ" کو ڈیجیٹل طور پر بحال شدہ شکل میں پیش کیا جائے گا جو راج کپور کی گرم جوشی ،طنزو مزاح اور ہمدردی کو دوبارہ زندہ کرتی ہے جس میں انہوں نے عام آدمی کے زندگی کے سفر کی عکاسی کی ہے۔ یہ بحالی راج کپور کے بھارتی سنیما میں بے مثال تعاون اور سماجی مسائل کو گہرائی اور ہمدردی کے ساتھ پیش کرنے کے لیے ان کی فنکارانہ مہارت اور لگن کو سراہتی ہے۔
اس تقریب میں کلاسک فلم "ہارمونیم"، جو تپن سنہا کی ہدایتکاری میں بنائی گئی تھی دکھائی جائے گی، جس سے ناظرین کو تپن سنہا کی مشکل اور پیچیدہ کہانی سنانے کے انوکھے طرز کو دوبارہ دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔ اپنے دلکش موضوعات اور گہری کہانی کے لیے مشہور، ‘‘ہارمونیم ’’ تپن سنہا کی فنکارانہ وراثت اور سنیما کی بصیرت کی ایک بہترین مثال ہے۔
بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا آئی ایف ایف آئی کے تجربے کو مزید تقویت بخشتے ہوئے بحال شدہ دیواداسو، ایک تاریخی فلم ہےجس نے سنیما کی تاریخ میں اکینینی ناگیشور راؤ (اے این آر) کے مقام کو مستحکم کیا۔ بحال شدہ ورژن دیوداس اے این آر کی گہری دور اندیشی کی تصویر کشی کی ہے جس سے ہم عصر ناظرین کو اس کے جذباتی کارکردگی سے ایک ایسے کردار سےجڑنے اور رو برو ہونے کا موقع ملتا ہے جو ہندوستانی ثقافتی شناخت کے ساتھ گہرائی سے گونجتا ہے۔
آخرکار، کلاسک فلم‘‘ہم دونوں ’’کو اس کی بہترین آڈیو اور ویژول کی بحالی کے ساتھ ناظرین کے لئےپیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ اس کے سدا بہار گانے بھی پیش کئے جائیں گے جو لیجنڈری گلو کار محمد رفیع کے ذریعے امر ہو چکے ہیں۔یہ ورژن رفیع صاحب کے بھارتی موسیقی اور بھارتی سنیما میں بے مثال اور گراں قدر تعاون کو سراہتا ہے اور ان کی آواز کے جادو کو تمام نسلوں کے لیے دوبارہ زندہ کرتا ہے۔
سر کردہ شخصیات کی تقریبات
بحال شدہ کلاسیکل کا موں کی اسکریننگ کے علاوہ، بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا آئی ایف ایف آئی فیسٹیول کے دوران ان چار لیجنڈری شخصیات کی گراں قدر کاموں کو پیش کرے گا۔ افتتاحی تقریب میں ان لیجنڈری شخصیات کی زندگیوں اور کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک شاندار اور دلکش پرفارمنس پیش کیا جائے گا، اس کے ساتھ ایک آڈیو ویژول پریزنٹیشن بھی ہوگی جو ان کی زندگی کے سنیما کے سفر کوپیش کرے گا۔
پینل مباحثہ اور بات چیت کے اجلاس : اجلاس کے دوران معزز مہمانوں اور کنبہ کے ممبران کے ساتھ گہرائی اور تفصیل سے بات چیت اور گفتگو سے ان کی زندگی کے بارے میں منفرد معلومات فراہم ہوں گی۔ یہ گفتگو فلم انڈسٹری میں ان کے کام کے ذاتی اور پیشہ ورانہ اثرات کے بارے میں روشنی ڈالے گی ۔
میرے ڈاک ٹکٹ کا آغاز: ان اہم شخصیات کے اعزاز میں ایک خاص علامت کے طور پر بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا آئی ایف ایف آئی ایک منفردمیرے ڈاک ٹکٹ کی نقاب کشائی کرے گا جو ان چاروں اہم شخصیات کے نام وقف ہے جو ہندوستانی ثقافت اور سنیما پر ان کے چھوڑے ہوئے گراں قدر نقوش کی علامت ہے۔
دو لسانی بروشرز: ایکخصوصی دو لسانی بروشرز، چاروں اہم شخصیات میں سے ہر ایک شخصیت کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئےایک یادداشت کے طور پر کام کرے گا۔جو حاضرین کو سنیما کے عظیم لوگوں کے نمایا ں کام سے رو برو ہو نے اور ان کی ستائش کرنے کا ایک موقع فراہم ہو گا۔
گانوں کا کارواں: یہ ایک موسیقی کا سفر ہےجو راج کپور اور محمد رفیع سے وابستہ 150 گانوں اور تپن سنہا اور اے این آر سے وابستہ 75 گانوں پر مشتمل ہے جو سامعین کو ان لیجنڈری شخصیات کی موسیقی کے بارے میں خدمات سے آگاہی فراہم کرے گا۔ اور اس سے ہندوستانی سنیما کے ساؤنڈ ٹریک پر ان کے نمایا ں اثرات کو اجاگرکیا جائے گا۔
منتخبہ نمائش: سر کردہ شخصیات راج کپور، تپن سنہا، اے این آر، اور محمد رفیع کی زندگیوں سے نایاب تصاویر اور فنی یادگار اور نوادرات پر مشتمل ایک منتخبہ نمائش سامعین کو ان کی نمایاں کار کرد گی کے بارے میں ایک ٹھوس اور مضبوط معلومات فراہم کرے گی۔
موضوعاتی سرگرمیاں: چاروں شخصیات میں سے ہر شخصیت کے لیے متعن کردہ دنوں میں ، انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں موضوعات پر مبنی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔جس میں ڈیجیٹل ڈسپلے اور دلچسپ کوئز سمیت مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گے۔ تاکہ ناظرین کو ان لیجنڈری شخصیات سے جوڑے رکھا جائے اور انہیں ان کی لازوالوراثت سے روشناس کرایا جا ئے۔
سینڈ آرٹ کی تصویر کشی :
صد سالہ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، کلا اکیڈمی میں پدم شری ایوارڈ یافتہ اور مشہور ریت فن کار شری سدرشن پٹنائک کی طرف سے لیجنڈری فنکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سینڈ آرٹ سے ایک مجسمہ بنایا جائے گا۔
لازوال خراج تحسین: فن، تاریخ، اور انٹرایکٹو تجربات کو ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتے ہوئے بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا آئی ایف ایف آئی فلم کی دنیا میں راج کپور، تپن سنہا، اکینی نی ناگیشور راؤ اور محمد رفیع کے دیرپا اور لازوال کارنامے کے ذریعے آنے والی نسلوں کو متاثر کرنے کی کوشش کرے گا۔
بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا آئی ایف ایف آئی صرف فلموں کی نمائش اور فلم سے محبت کرنے والوں کے اجتماع کے بارے میں نہیں ہے بلکہ فیسٹیول کا مقصد بہت سارے ماہر اور با کمال فنکاروں کو خراج عقیدت پیش کرکے اور انہیں اعزازبخش کر سینما کی خوشیوں کو پیش کرنے اورمشترک کرنے کا ہے جو اپنے سدا بہار کاموں سے دنیا بھر کے سامعین اور فنکاروں کو متاثر کرتے رہتے ہیں۔
*****
ش ح۔م م ع ۔ س ع س
UNO: 2106
(Release ID: 2070904)
Visitor Counter : 26
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Gujarati
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam