کامرس اور صنعت کی وزارتہ
گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) نے پورٹل پر بیج کے170 زمروں کا آغاز کیا
Posted On:
04 NOV 2024 11:36AM by PIB Delhi
معیاری زرعی اور باغبانی بیجوں تک رسائی کو آسان بنانے کے مشن پر، گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس(جی ای ایم) نے پورٹل پر 170 بیجوں کے زمروں کو نئے سرے سے متعارف کرایا ہے۔ آنے والے فصل کے موسم سے پہلے بنائے گئے ان نئے زمروں میں تقریباً 8,000 بیجوں کی اقسام ہیں جنہیں مرکزی/ریاستی پی ایس یوز اور دیگر حکومتی ادارے ملک بھر میں فراہم کرنے کے لئے خرید سکتے ہیں۔
بیج کی ریاستی کارپوریشنز اور تحقیقی اداروں سمیت شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے بعد تشکیل دیئے گئے ان جی ای ایم پورٹل پر حکومت ہند کے موجودہ قواعد و ضوابط اور ضروری پیمانوں کو شامل کرتے ہوئے بیج کے زمرے، بیج کی خریداری کے لیے ایک تیار فریم ورک پیش کرتے ہیں ساتھ ہی خریداری کے حکام کے لیے پورے عمل کو آسان بناتے ہیں۔
پورٹل کے ذریعے زمرہ پر مبنی خریداری کو فروغ دینے کے لیے ان نئے زمروں کا آغاز جی ای ایم کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔ کارکردگی کو بہتر بنانے پرزور دینے کے ساتھ، بیجوں کی زمرہ پر مبنی خریداری کا مقصد ٹینڈرنگ کے عمل میں لگنے والے وقت کو کم کرنا، سرکاری خریداری میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینا ہے، ساتھ ہی ملک بھر میں فروخت کنندگان کی بڑھتی ہوئی شرکت میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
جی ای ایم کی ڈپٹی سی ای او محترمہ رولی کھرے نے کہا کہ‘‘ہم فروخت کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بیج کے ان نئے زمروں سے فائدہ اٹھائیں اور سرکاری ٹینڈرز میں آزادانہ طور پر حصہ لینے کے لیے اپنی پیشکشوں کی فہرست بنائیں۔ ہم بیج کارپوریشنوں/ریاستی اداروں کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ معیاری بیجوں کی سستی خریداری کے لیے ان نئے زمروں سے استفادہ کریں’’۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ک ح ۔رض
U-2054
(Release ID: 2070530)
Visitor Counter : 39