وزارت دفاع
جناب راجیش کمار سنگھ نے دفاعی سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا
Posted On:
01 NOV 2024 11:25AM by PIB Delhi
جناب راجیش کمار سنگھ نے یکم نومبر 2024 کو نئی دہلی کے ساؤتھ بلاک میں دفاعی سکریٹری کا عہدہ سنبھالا۔ وہ کیرالہ کیڈر سے تعلق رکھنے والے 1989 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں، جنہوں نے اسپیشل ڈیوٹی کے افسر (دفاع کے سکریٹری نامزد) کا 20 اگست 2024 کو چارج سنبھالا تھا۔
چارج سنبھالنے سے پہلے جناب راجیش کمار سنگھ نے نئی دہلی میں قومی جنگی یادگار (وار میموریل)پر پھول چڑھائے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ملک ہمیشہ اپنے بہادر سپاہیوں کا مقروض رہے گا جنہوں نے مادر وطن کی خدمت میں عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔ ان کی غیر معمولی بہادری اور قربانی ہندوستان کو ایک محفوظ اور خوشحال ملک بنانے کے لئے ہماری طاقت اور تحریک کا ذریعہ بنے گی ۔ ‘‘
اس سے قبل جناب راجیش کمار سنگھ 24 اپریل 2023 سے 20 اگست 2024 تک وزارت تجارت اور صنعت کے تحت محکمہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت کے سکریٹری کے عہدے پر فائز تھے۔ اس سے قبل وہ ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے تحت محکمہ مویشی پروری وڈیری کے سکریٹری کے عہدہ پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔
انہوں نے مرکزی حکومت میں کئی اہم عہدوں جیسے شہری ترقی کی وزارت میں ڈائریکٹر، تعمیرات وشہری نقل وحمل ، ڈی ڈی اے میں بطور کمشنر (زمین) ،وزارت برائے پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور محکمہ زراعت میں تعاون اور کسانوں کے بہبود کے جوائنٹ سکریٹری اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا میں چیف ویجیلنس آفیسر کے طور پر اپنی گرانقدر خدمات انجام دیں۔اس کے علاوہ انہوں نے ریاستی حکومت میں سکریٹری، شہری ترقیات اور حال ہی میں کیرالہ حکومت کے فنانس سکریٹری کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
جناب آر کے سنگھ نے آندھرا پردیش کیڈر کے 1988 بیچ کے آئی اے ایس افسر جناب گردھر ارامانے کی جگہ لی، جو 31 اکتوبر 2024 کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔
************
ش ح۔م ح۔ ج ا
(U: 1992)
(Release ID: 2070050)
Visitor Counter : 14