وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے آئی جی او ٹی لیب کا قیام مسلسل سیکھنے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے ایک قابل ستائش قدم: ڈاکٹر ایل مروگن


اے آئی فار اسپیریشنل انڈیا: ڈاکٹر ایل مروگن نے پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور بہتر حکمرانی کے لیے اے آئی ٹولز کو اپنانے پر زور دیا

Posted On: 25 OCT 2024 2:23PM by PIB Delhi

نیشنل لرننگ ویک 2024 کے تقسیم  انعامات کی تقریب اورآئی گوٹ لیب اور لرننگ سینٹر کے افتتاح کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ایل مروگن نے کرمایوگی سپتاہ کے اختتام کو منایا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EVXN.jpg

اس موقع پر اطلاعات و نشریات کے سکریٹری سنجے جاجو، اسپیشل سکریٹری محترمہ نیرجا شیکھر، وزارت کے سینئر افسران اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025HJX.jpg

کرم یوگی سپتاہ: نیشنل لرننگ وویک( این ایل ڈبلیو)

کرم یوگی ہفتہ – نیشنل لرننگ ووک(این ڈبلیو ایل) ایک اہم پہل ہے جو وزیراعظم  ہند جناب نریندر مودی کی جانب سے شروع کیا گیا۔ اس ہفتے کا مقصد مستقبل کے لیے تیار ایک موثر سول سروس بنانا ہے اور اس میں سول سرونٹس کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ یہ ہفتہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ سول سرونٹس کی تربیت ایسی ہو، جو ہندوستانی  اقدار کے ساتھ ساتھ عالمی نقطہ نظر کو بھی مدنظر رکھے۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات  ڈاکٹر ایل مورگن نے اس اقدام کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو 3 ملین سے زائد مرکزی سول سرونٹس کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ پروگرام 22 ملین سے زیادہ ریاستی سطح کے سول سرونٹس اور 5 ملین شہری مقامی اداروں (یو ایل بی) کے اہلکاروں کے لیے مسلسل سیکھنے تک رسائی کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے یہ بات بھی واضح کی کہ یہ پروگرام مستقل اور معاہداتی دونوں قسم کے عملے کے لیے کھلا ہے، جس سے قومی مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ مستقل سیکھنے کی ترغیب ملتی ہے۔

آئی گوٹ لیب:سیکھنے کی عادت پیدا کرنا:

ڈاکٹر ایل  مورگن نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت نے سوشل میڈیا کے استعمال، فلم دیکھنے کے ارتقا، اور فوٹوگرافی کی مہارت بڑھانے کے حوالے سے تین ویبینارز منعقد کیے۔ اس کے علاوہ، تمام ملازمین کے لیے آئی گوٹ کرم یوگی پورٹل پر کم از کم چار گھنٹے کی تربیت مکمل کرنا لازمی تھا، جس میں دفتر کے طریقہ کار، جنس کی حساسیت، اور قیادت جیسے اہم شعبے شامل تھے۔ انہوں نے وزارت کے جدید طریقوں کی بھی تعریف کی، جن میں آئی گوٹ  لیب کا قیام شامل ہے، جسے انہوں نے مسلسل سیکھنے کی ترغیب دینے کی جانب ایک قابل تعریف قدم قرار دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MQ8J.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004KI8X.jpg

ڈاکٹر ایل  مورگن بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو اعزاز سے نوازتےہوئے

ہندوستان کی امنگوں کےلیے اے آئی :

وزیر اعظم کے‘‘امنگوں سے پر ہندوستان’’ کے وژن کے مطابق مصنوعی ذہانت ( اے آئی) کو استعمال میں لانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر ایل مورگن نے وزارت پر زور دیا کہ وہ کام کے ماحول میں اے آئی  ٹولز کو فعال طور پر شامل کرے تاکہ پیداوری میں اضافہ ہو سکے۔ وزیر نے چیٹ جی پی ٹی اور جے مینی جیسے اے آئی  ٹولز کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پیداوری میں اضافہ ہو اور ٹکراؤ والے کاموں کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی  سے چلنے والی ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے ذریعے، سول سرونٹس اعلیٰ اثرات والے حکومتی شعبوں پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں، جس سے بہتر خدمات کی فراہمی اور  ان کے  محکموں میں جدت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

انہوں نے شہری مرکوز حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے رویہ پر مبنی کورسز پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے موثر شکایت حل کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

 

 

ش ح۔ م ع ن۔س ع س

ٗUNO-1726

 


(Release ID: 2068085) Visitor Counter : 32