وزارت خزانہ
پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) کے تحت قرض کی حد موجودہ 10 لاکھ روپے سے بڑھ کر 20 لاکھ روپے ہوگئی
Posted On:
25 OCT 2024 12:36PM by PIB Delhi
جیسا کہ وزیر خزانہ نے 23 جولائی 2024 کو مرکزی بجٹ 2024-25 میں اعلان کیا تھا، پردھان منتری مدرا یوجنا(پی ایم ایم وائی) کے تحت مدرا قرضوں کی حد کو موجودہ 10 لاکھ روپئے سے بڑھا کر20 لاکھ روپئے کردیا گیا ہے۔یہ اضافہ ان افراد کو فنڈ فراہم کرنے جن کے پاس فنڈ نہیں ہے کے مدرا اسکیم کے مجموعی مقصد کو آگے بڑھانے کا تصور پیش کرتا ہے۔ یہ اضافہ خاص طور پر نئے کاروباری افراد کے لیےسود مند ہے جو ان کی ترقی اور توسیع میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔ یہ اقدام ایک مضبوط کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے میں حکومت کے عزم کے مطابق ہے۔
اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ترون پلس کی نئی کیٹیگری ترون زمرے کے تحت جن کاروباریوں نے سابقہ قرض لیے تھے اور اسے ادا کردیا ہے ، انہیں 10 لاکھ روپے سے زیادہاور 20 لاکھ روپے تک کے قرض دستیاب ہوں گے۔ پی ایم ایم وائی قرضوں کی ضمانت کی کوریج 20 لاکھ روپےتک مائیکرو یونٹس (سی جی ایف ایم یو) کے لیے کریڈٹ گارنٹی فنڈ کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے لیے یہاں کلک کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ف ا۔ع ن
(U: 1722)
(Release ID: 2068030)
Visitor Counter : 50