وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

پی بی-شبد: 24/7 خبریں، 1500 سے زائد رپورٹر، لائیو فیڈ اور آرکائیو رسائی


ڈیجیٹل نیوز پورٹل اب پی بی-شبد کے ذریعے منصفانہ، معروضی اور بھارت کے دور دراز کونوں تک پہنچنے والے دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو کے قابل اعتماد ذخیرے تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں

پی بی-شبد خدمات کے لیے میڈیا تنظیموں کو مارچ 2025 تک مفت سائن اپ دستیاب ہے

متن، ویڈیو، تصویر اور آڈیو فارم میں لوگو فری مواد پورے بھارت میں تمام بڑی بھارتی زبانوں میں قابل رسائی بنایا جائے گا

Posted On: 24 OCT 2024 7:04PM by PIB Delhi

ڈیجیٹل نیوز پورٹل اب https://shabd.prasarbharati.org/register پر ایک سادہ سائن اپ فارم بھر کر پی بی-شبد پورٹل پر اندراج کرسکتے ہیں۔ یہ ڈیجیٹل نیوز پورٹلوں کو پی بی-شبد پر تمام اہم بھارتی زبانوں میں پورے بھارت میں متن ، ویڈیو ، تصویر اور آڈیو شکل میں لوگو فری مواد تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔ یہ سروس میڈیا تنظیموں کے لیے سائن اپ کرنے اور مارچ 2025 تک استعمال کرنے کے لیے مفت ہے۔

یوٹیوب پر مبنی ڈیجیٹل نیوز پورٹلوں کے لیے سبسکرپشن معیار:

  1. انگریزی / ہندی میں پورٹل کے کم از کم 1,00,000 سبسکرائبرہونے چاہئیں۔

  2. علاقائی نیوز پورٹل کو کم از کم 50000 سبسکرائبر ز کی ضرورت ہے۔

  3. یوٹیوب اکاؤنٹ کی تصدیق ضروری ہے۔

  4. پورٹل ایک سال پرانا ہونا چاہیے۔

  5. پورٹل کو درخواست کے وقت ہر ماہ کم از کم  ایک ویڈیو اور پچھلے ایک مہینے میں کم از کم پانچ ویڈیو اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔

ڈیجیٹل نیوز پورٹل کے ذریعہ ایک ڈیجیٹل پروفارما بھرا جاسکتا ہے ، جس کے بعد پرسار بھارتی میں داخلی طور پر تصدیق کی جائے گی۔ اس عمل کی تکمیل کے بعد ہی ڈیجیٹل نیوز پورٹل پی بی-شبد کے لیے رجسٹریشن کروا سکیں گے۔

پی بی-شبد کے بارے میں:

پرسار بھارتی-شیئرڈ آڈیو ویژول فار براڈکاسٹ اینڈ ڈسسیمینیشن (پی بی-شبد) کو 13 مارچ، 2024 کو نیوز شیئرنگ سروس کے طور پر شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد میڈیا اداروں کو ویڈیو، آڈیو، ٹیکسٹ اور فوٹو سمیت مختلف فارمیٹس میں روزانہ نیوز فیڈ فراہم کرنا ہے۔

جامع کوریج کے لیے وسیع نیٹ ورک

1500 سے زیادہ رپورٹروں، نامہ نگاروں اور سٹرنگرز کے ایک مضبوط نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، 24 گھنٹے کام کرنے والے 60 مخصوص ایڈیٹ ڈیسک کی مدد سے، پی بی-شبد بھارت کے ہر کونے سے تازہ ترین خبریں پیش کرتا ہے۔ زراعت، ٹکنالوجی، خارجہ امور اور سیاسی پیشرفت جیسے 50 سے زیادہ خبروں کے زمرے کا احاطہ کرنے والی 1000 سے زیادہ کہانیاں علاقائی نیوز یونٹس (آر این یو) اور ہیڈکوارٹرز سے تمام بڑی بھارتی زبانوں میں روزانہ اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔

پی بی-شبد کی اہم خصوصیات

پی بی-شبد کے ذریعے فراہم کردہ مواد لوگو فری ہے، اور اس پلیٹ فارم سے مواد استعمال کرنے پر کسی کریڈٹ کی ضرورت نہیں ہے. اس کے علاوہ اس سروس میں لائیو فیڈ فیچر بھی شامل ہے، جس میں راشٹرپتی بھون سے قومی ایوارڈ کی تقریبات، انتخابی ریلیوں، اہم سیاسی تقریبات اور مختلف پریس بریفنگز جیسے لائیو ایونٹس کی خصوصی کوریج بغیر لوگو کے کی جاتی ہے۔

رسائی کو مزید بڑھانے کے لیے ، ایک میڈیا ریپوزیٹری کو آرکائیو لائبریری کے طور پر تیار کیا جارہا ہے ، جس سے صارفین کو دوردرشن اور آکاش وانی لائبریریوں سے نایاب اور آرکائیو فوٹیج تک آسانی سے رسائی حاصل کرنے کی سہولت ملے گی۔

تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ایکس اور انسٹاگرام پر پی بی-شبد کو فالو کریں۔

مزید اپ ڈیٹس کے لیے، پی بی-شبد ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر https://x.com/PBSHABD پر اور انسٹاگرام پر https://www.instagram.com/pbshabd

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1707


(Release ID: 2067890) Visitor Counter : 32