وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے روسی فیڈریشن کے صدر سے ملاقات کی
Posted On:
22 OCT 2024 10:32PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 16 ویں برکس سربراہ کانفرنس کے پہلو بہ پہلو آج کزان میں روسی فیڈریشن کے صدر عزت مآب وولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔اس سال یہ ان کی دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل دونوں رہنما جولائی 2024 میں 22ویں سالانہ سربراہ کانفرنس کے لیے ماسکو میں ملے تھے۔
وزیراعظم نے 16ویں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے مدعو کرنے پر صدر پوتن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے برکس کی روسی صدارت اور کثیرجہتی کو مضبوط بنانے، پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے اور عالمی طرز حکمرانی میں اصلاحات کو آگے بڑھانے میں اس کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، دفاع، توانائی اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی معاملات پر بھارت-روس بین حکومتی کمیشن کی آئندہ میٹنگ کا خیرمقدم کیا، جو نومبر 2024 میں نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ہے۔
قائدین نے کثیرجہتی فورموں بالخصوص برکس میں بھارت-روس شمولیت پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے یوکرین میں جاری تنازع سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مذاکرات اور سفارت کاری تنازعات کے حل میں آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔
دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ کلیدی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مصروف رہنے پر اتفاق کیا۔ ان دونوں ملکوں میں نمایاں ترقی جاری ہے اور انھوں نے جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے پس منظر میں لچیلےپن کا مظاہرہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے اگلے سال 23ویں سالانہ سربراہ کانفرنس کے لیے صدر پوتن کوبھارت کے دورے کے لیے مدعو کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ک ح ۔ع ر
U-1614
(Release ID: 2067255)
Visitor Counter : 19
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam