صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے بھارتیہ آدیم جاتی سیوک سنگھ کے 75 سالہ تکمیل کے جشن میں شرکت کی

Posted On: 22 OCT 2024 6:33PM by PIB Delhi

 صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (22 اکتوبر، 2024) نئی دہلی میں بھارتیہ آدیم جاتی سیوک سنگھ کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ٹھاکر باپا اسمارک سدن پر ان کا آنا کسی مقدس مقام کی زیارت کی طرح ہے۔ انھوں نے ٹھاکر باپا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر جمہوریہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بھارتیہ آدیم جاتی سیوک سنگھ ٹھاکر باپا کے نظریات کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ یہ قبائلی معاشرے میں موجود غربت، ناخواندگی اور خراب صحت جیسے مسائل پر کام کرتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سنگھ لڑکیوں اور خواتین کی بہبود اور انھیں بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارتیہ ادیم جاتی سیوک سنگھ سے وابستہ لوگ ٹھاکر باپا کے قائم کردہ عوامی خدمت کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اپنی لگن برقرار رکھیں گے۔

صدر جمہوریہ کا خطاب دیکھنے کیلیے یہاں کلک کریں۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1598


(Release ID: 2067142) Visitor Counter : 37