سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا، انفرااسٹرکچر کی تیز رفتار ترقی پر زور دیا
Posted On:
22 OCT 2024 12:35PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے 21.10.2024 کو ناگالینڈ کے نائب وزیر اعلیٰ جناب ٹی آر زیلیانگ اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے دونوں وزرائے مملکت جناب اجے ٹمٹا اور جناب ہرش ملہوترا کی موجودگی میں ناگالینڈ کی قومی شاہراہوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی ، جو درج ذیل ہے:
’’مرکزی وزیر مملکت جناب اجے ٹمٹا جی، جناب ایچ ڈی ملہوترا جی، ناگالینڈ کے نائب وزیراعلی جناب ٹی آر زیلیانگ جی اور دہلی میں سینئر افسران کے ساتھ ناگالینڈ میں 545 کلومیٹر پر محیط 29 این ایچ پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران، ہم نے پائیداری اور لاگت کی کارکردگی کو ترجیح دیتے ہوئے ناگالینڈ میں نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ اقدامات کنکٹی ویٹی میں بہت زیادہ اضافہ کریں گے، مقامی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائیں گے اور ہندوستان کی مجموعی ترقی میں خطے کو جوڑنے میں تعاون کریں گے۔
جناب گڈکری نے ’ایکس‘پر ایک اور پوسٹ میں لکھا، ’’ناگالینڈ کی شاہراہیں ترقی کی لائف لائنز میں تبدیل ہو رہی ہیں، جو کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کے وژن سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ رابطے، خوشحالی اور ترقی کا مستقبل ہر نئی سڑک کے ساتھ کھلتا ہے۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے 21.10.2024 کو نئی دہلی میں قومی شاہراہوں کے جائزے کے پہلے دن چار شمال مشرقی ریاستوں کی قومی شاہراہوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایکس کے ذریعے اس جائزے پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جسے ذیل میں دوبارہ پیش کیا گیا ہے:-
شمال مشرقی علاقے کی قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کی جائزہ میٹنگیں ( پہلادن)
*************
ش ح ۔ ف ا۔ ت ع
U. No.1574
(Release ID: 2066976)
Visitor Counter : 32