سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
وزارت نے منی پور میں قومی شاہراہوں کے 50 پروجیکٹوں کو منظوری دی، جس میں پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی ترقی کے 902 کلومیٹر کو ترجیح دی گئی
Posted On:
22 OCT 2024 12:16PM by PIB Delhi
وزارت نے منی پور میں 1026 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کے 50 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ اس میں سے 902 کلومیٹر طویل 44 پروجیکٹ ابھی تک ریاست کے پہاڑی علاقوں میں ہیں۔ پہاڑی علاقے میں 125 کلومیٹر کے 8 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں اور 12000 کروڑ روپے کے 777 کلومیٹر طویل 36 پرجیکٹس پر کام جاری ہے۔
وزارت کے سالانہ منصوبہ 2024-25 میں، 1350 کروڑ روپے کے 2 نیشنل ہائی وے منصوبے ہیں، جن کی کل لمبائی 90 کلومیٹر ہے جو کہ پہاڑی علاقے میں ہیں۔
سی آر آئی ایف کے تحت وزارت ریاستی حکومت کی ترجیحات کے مطابق ریاستی سڑکوں پر کام کی فہرست کو منظوری دیتی ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے دی گئی ترجیحی فہرست میں کل 111 کام میں سے، بی او ایس کے تناسب کے لحاظ سے، وزارت نے ترجیحی ترتیب میں 57 کام کو منظوری دی ہے۔ بی او ایس تناسب اب پہاڑی ریاست کے لیے 4 کے قابل اجازت بی او ایس تناسب کے مقابلے میں 9.81 ہے۔
*************
ش ح ۔ ف ا۔ ت ع
U. No.1572
(Release ID: 2066967)
Visitor Counter : 42