صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے کل موریطانیہ کا دورہ کیا


موریطانیہ کے صدر سے ملاقات کی اور وفد کی سطح کی بات چیت کی قیادت کی

صدر جمہوریہ ہند  دروپدی مرمو نے موریطانیہ میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کیا

ہندوستانی کمیونٹی کی صلاحیت، مہارت اور تجربہ ہندوستان کی ترقی کے لیے اہم ہے: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو

سفارت کاروں کی تربیت، ثقافتی تبادلے، ویزہ سے استثنیٰ اور دفتر خارجہ کی مشاورت کے شعبوں میں چارایم او یو ایس  پر دستخط  کیے گئے اور تبادلہ کیا گیا

Posted On: 17 OCT 2024 11:12AM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کل (16 اکتوبر 2024) اپنے الجزائر، موریطانیہ اور ملاوی کے سرکاری دوروں کے دوسرے مرحلے میں موریطانیہ میں تھیں۔ نواکشوٹ اومتونسی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کا اسلامی جمہوریہ موریطانیہ کے صدر ایچ ای جناب محمد اولد غزوانی نے پرجوش استقبال کیا اور رسمی استقبالیہ دیا۔ اس موقع پر موریطانیہ کے وزیراعظم اور کابینہ کے وزراء بھی موجود تھے۔

1.jfif

 

یہ کسی ہندوستانی صدر کا موریطانیہ کا پہلا دورہ ہے۔ صدر جمہوریہ کے ساتھ وزیر مملکت  جناب سوکانت مجمدار اور ممبران پارلیمنٹ جناب مکیش کمار دلال اور جناب اتل گرگ بھی تھے۔

2.jfif

 

صدر جمہوریہ نے موریطانیہ میں ہندوستان کے سفیر کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ میں موریطانیہ میں ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان سے خطاب کیا۔

 

ہندوستانی برادری کے مختصر لیکن متحرک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے موریطانیہ کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں تعاون کرنے کے لئے ہندوستانی برادری کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی صلاحیت، مہارت اور تجربہ ہندوستان کی ترقی کے لیےبھی اہم ہے۔

3.jfif

صدر جمہوریہ نے ہندوستانی برادری کی حوصلہ افزائی کرنے پر موریطانیہ کی حکومت اور عوام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جامع اور خوش آئند جذبے کی وجہ سے موریطانیہ میں ہندوستانی برادری خوشحال ہو رہی ہے۔

کمیونٹی استقبالیہ تقریب کے بعد صدر جمہوریہ نے صدارتی محل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے موریطانیہ کے صدر محمد اولد غزوانی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور موریطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے وفد کی سطح کی بات چیت کی قیادت کی اور سفارت کاروں کی تربیت، ثقافتی تبادلے، ویزا سے استثنیٰ اور دفتر خارجہ سے مشاورت کے شعبوں میں چار مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط اور تبادلے کا مشاہدہ کیا۔

4.jfif

 

اس سے قبل موریطانیہ کے خارجہ امور، کوآپریشن اورغیر ممالک میں آباد موریطانیہ کے باشندوں کے وزیر عزت مآب جناب محمد سالم اولد مرزوگ نے ایک الگ پروگرام میں ملاقات کی۔

صدر جمہوریہ ہند ملاوی کے لیے روانہ ہو گئیں–جو ان کے تین ملکی دورے کا آخری مرحلہ ہے۔

براہ کرم صدر جمہوریہ ہند کی خطاب کو ملاحظہ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں

 

*********************

 (ش ح۔   ح ن۔ ت ع)

U. No. 1385



(Release ID: 2065685) Visitor Counter : 19