نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرق ملک کی ترقی کے راڈار پر ہے، نائب صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا


شمال مشرق اتحاد، اقتصادی ترقی اور ملک کے ثقافتی جوہر میں اہم شراکت دار ہے، وی پی نے کہا

اگر کہیں جنت ہے تو ہندوستان میں ہے، اگر آسمانی روح ہے تو میگھالیہ میں ہے، وی پی

وی پی نے کہا کہ لُک ایسٹ اور ایکٹ ایسٹ کی پالیسی کے نتیجے میں خطے میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے

وی پی پر زور دیتے ہوئے کہا، عوامی پلیٹ فارموں پر ایسی معلومات کے بے دریغ استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی جس کی کوئی حقیقت نہ ہو

ہم اپنے ملک کے تئیں اپنی بنیادی وابستگی کو نظر انداز کرتے ہوئے لا پرواہ نہیں ہو سکتے – وی پی

Posted On: 16 OCT 2024 7:02PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ”شمال مشرق ملک کی ترقی کے ریڈار پر ہے۔“ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرق ملک کے اتحاد، اقتصادی ترقی اور ثقافتی جوہر میں اہم شراکت دار ہے۔ شمال مشرق کو ہمارے ملک کے ایک بہت اہم حصے کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے لُک ایسٹ اور ایکٹ ایسٹ پالیسی کی ستائش کی جس کے نتیجے میں خطے میں مواصلات، رابطے اور ہوائی اڈوں کی ترقی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

لاعلمی اور غلط معلومات پر مبنی بیانیے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر نے سوال کیا کہ کیا عوامی پلیٹ فارموں پر ایسی معلومات کی کھلی اجازت دی جائے جس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید پوچھا کہ کیا ہم اپنے ملک کے تئیں اپنی بنیادی وابستگی کو نظر انداز کرتے ہوئے لا پرواہی کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عروج پر ہے اور یہ ناقابل تقسیم ہے اور نوجوانوں کو بیدار رہنے پر زور دیا۔ جناب دھنکھڑ نے 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے ہندوستان کے عزم میں سب سے اہم شراکت دار اور معاون قرار دیتے ہوئے نوجوانوں کی مزید حوصلہ افزائی کی۔

شیلانگ میں آج میگھالیہ اسکل اینڈ انوویشن ہب کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہنر نہ تو دریافت کیا جاتا ہے اور نہ ہی اختراع کیا جاتا ہے، یہ درحقیقت اس مخصوص شعبے میں کسی شخص کی صلاحیتوں کا بہترین استعمال ہوتا ہے جو انسانی وسائل کو اعلی معیار کا بناتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہنر مندی اب کوئی معیار نہیں ہے، یہ ہماری ضرورت ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کے لیے ایک خصوصی وزارت کی تشکیل اور پانچ سال کی مدت میں 5 لاکھ نوجوان افراد کی انٹرن شپ کے لیے 60,000 کروڑ مختص کرنے پر بھی روشنی ڈالی، انہوں نے مزید کہا کہ گاؤں اور نیم شہری قصبوں کو ہنر مندی کے مراکز بننا چاہیے۔

میگھالیہ میں اپنے تجربے پر نائب صدر جمہوریہ نے کہا، ”اگر کہیں جنت ہے تو ہندوستان میں ہے، اگر آسمانی روح ہے تو وہ میگھالیہ میں ہے۔“ انہوں نے زور دے کر کہا کہ میگھالیہ کی معیشت کا انجن صرف سیاحت سے چل سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قدرت نے میگھالیہ کو بہترین تحفہ دیا ہے اور کہا کہ یہاں کے لوگ انسانی وسائل کی شکل میں بہت باصلاحیت ہنر مند افراد کے ساتھ اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

میگھالیہ کے گورنر جناب سی ایچ وجے شنکر، میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ کے سنگما، کابینی وزیر ڈاکٹر مزیل امپارین لنگڈوہ، حکومت کے چیف سکریٹری جناب ڈونلڈ فلپس واہلانگ اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

*************

 

ش ح۔ ف ش ع

U: 1370 



(Release ID: 2065604) Visitor Counter : 9