امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے مرکزی کابینہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا
وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے تاریخی فیصلے لینے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا
مرکزی کابینہ نے وارانسی میں 2,642 کروڑ روپے کی لاگت سے پنڈت دین دیال اپادھیائے ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ کو منظوری دی، جس میں دریائے گنگا پر ریل اور سڑک پل کی تعمیر بھی شامل
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہیں اور ان کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے آج 2025-26 کے سیزن کے لیے ربیع کی فصلوں کے لیے ایم ایس پی میں اضافے کو منظوری دی
ریپسیڈ اور سرسوں کے ایم ایس پی میں 300 روپے فی کوئنٹل کا سب سے بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ مسور دال کے لیے 275 روپے فی کوئنٹل کا تاریخی اضافہ ہوا
یہ اضافہ ایم ایس پی سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، جس سے ہمارے کسان مزید خوشحال ہوں گے
تہوار کے موسم میں مرکزی ملازمین کو تحائف دیتے ہوئے، مودی جی کی قیادت میں کابینہ نے مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس (ڈی اے ) اور پنشنرز کے لیے مہنگائی ریلیف (ڈی آر ) میں اضافی 3فیصد اضافہ کیا
Posted On:
16 OCT 2024 6:56PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج مرکزی کابینہ کے ذریعہ لئے گئے فیصلوں کی ستائش کی۔ ایکس پلیٹ فارم پر سلسلے وارپوسٹ میں جناب امت شاہ نے تاریخی فیصلے لینے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے 2,642 کروڑ روپے کی لاگت سے وارانسی-پنڈت دین دیال اپادھیائے ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ کو منظوری دی ہے، جس میں ایک ریل اور سڑک پل کی تعمیر بھی شامل ہے۔ اس منصوبے کے تحت ریلوے نیٹ ورک کو 30 کلومیٹر تک بڑھایا جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ ملک میں رابطے کو مسلسل فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم مودی جی کے شکر گزار ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا، وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہیں اور ان کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے آج 2025-26 کے سیزن کے لیے ربیع کی فصلوں کے لیے ایم ایس پی میں اضافے کو منظوری دی۔ ریپسیڈ اور سرسوں کے ایم ایس پی میں 300 روپے فی کوئنٹل کا سب سے بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، جب کہ دال (مسور) کے لیے 275 روپے فی کوئنٹل کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ ایم ایس پی سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، جس سے ہمارے کسان مزید خوشحال ہوں گے۔ کسانوں کی ہر پریشانی کو دور کرنے کے لیے مودی جی کا شکریہ۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ تہوار کے موسم کے دوران، وزیر اعظم مودی کی قیادت میں، کابینہ نے آج مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے مہنگائی الاؤنس (ڈی اے ) اور پنشنروں کے لیے مہنگائی ریلیف (ڈی آر ) میں اضافی 3فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے سے 49.18 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 64.89 لاکھ پنشنرز کو فائدہ ہوگا۔ اس خصوصی تحفہ کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
******
ش ح۔ ف خ
U.No: 1376
(Release ID: 2065573)
Visitor Counter : 37