وزارت دفاع
سرجن وائس ایڈمرل کویتا سہائے، ایس ایم، وی ایس ایم نےمیڈیکل خدمات کی ڈائریکٹر جنرل (بحریہ) کا عہدہ سنبھال لیا
Posted On:
14 OCT 2024 11:18AM by PIB Delhi
سرجن وائس ایڈمرل کویتا سہائے، ایس ایم، وی ایس ایم نے 14 اکتوبر 24 کو میڈیکل خدمات کی ڈائریکٹر جنرل(بحریہ) کا عہدہ سنبھال لیا۔ فلیگ آفیسر کو 30 دسمبر 1986 کو آرمی میڈیکل کور میں مامور کیا گیا تھا۔
وہ باوقار آرمڈ فورسز میڈیکل کالج پونے کی سابق طالبہ ہیں اور انھوں نے پیتھالوجی میں مہارت اورنئی دہلی کے باوقار اے آئی آئی ایم ایس سے آنکو پیتھولوجی میں اعلیٰ مہارت حاصل کی ہے۔ وہ اے ایچ آر آر اور بی ایچ ڈی سی میں لیب سائنسز کے شعبہ کی پروفیسر اور صدر رہی ہیں۔ وہ پونے کے اے ایف ایم سی کے پیتھالوجی کے شعبے میں پروفیسر بھی رہ چکی ہیں۔ ڈی جی ایم ایس (بحریہ) کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے، وہ اے ایم سی سینٹر اینڈ کالج اور او آئی/سی ریکارڈز کی پہلی خاتون کمانڈنٹ تھیں۔ وہ آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ منتخب ہونے والی پہلی خاتون افسر ہیں۔ وہ طبی تعلیم میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں اور انہیں 2013-14 میں امریکہ کے فلاڈیلفیا میں میڈ ایجوکیشن کو آگے بڑھانے کے لیے باوقار بین الاقوامی طبی تعلیم اور تحقیق کو آگے بڑھانے متعلق فاؤنڈیشن (ایف اے آئی ایم ای آر) نے فیلوشپ سے نوازا تھا۔
ان کی شاندار خدمات کے اعتراف کرتے ہوئے، فلیگ آفیسر کو 2024 میں سینا میڈل اور 2018 میں وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا ہے اورسال 2008 اور 2012 میں دو بار چیف آف آرمی سٹاف نے اور سال 2010 میں جی او سی-ان-سی (ڈبلیو سی) نے ان کی تعریف کی۔
*****
ش ح۔ ک ح ۔ ت ع
U-1208
(Release ID: 2064587)
Visitor Counter : 50