صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند کی وجے دشمی کے موقع پرعوام کو  مبارکباد

Posted On: 11 OCT 2024 5:03PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے   ہم وطنو ںکو وجے دشمی  کی ماقبل شام اپنی مبارکباد بھیجی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’وجے دشمی کے پرمسرت موقع پر میں اپنے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں‘‘۔

وجے دشمی کا تہوار ناانصافی پر انصاف کی جیت کی علامت ہے۔ اس موقع پر ہمارے ملک کے مختلف حصوں میں مذہبی اور ثقافتی تقریبات بڑی دھوم دھام سے منائی جاتی ہیں۔

یہ مقدس تہوار ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم اعلیٰ انسانی نظریات میں اپنے ایمان کو مزید مضبوط کریں۔ وقار، فرض سے وابستگی، پاکیزگی اخلاق، عاجزی اور انصاف کے لیے دلیرانہ جدوجہد کی بہت سی متاثر کن کہانیاں اس تہوار سے وابستہ ہیں۔ یہ کہانیاں ہماری تحریک کا ذریعہ ہونی چاہئیں۔

ایمان اور جوش کا یہ تہوار سب کے لیے کامیابی، خوشحالی اور خوشی لے کر آئے۔"

ہندی میں صدرجمہوریہ ہند  کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں:-

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2024/oct/doc20241011414601.pdf

******

 ش ح۔ش ت۔  ج

UNO-1161


(Release ID: 2064201) Visitor Counter : 30