وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

لاؤ پی ڈی آر میں 21ویں آسیان- بھارت چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت

Posted On: 10 OCT 2024 5:43PM by PIB Delhi

دس اکتوبر 2024 کو 21 ویں آسیان-  بھارت  چوٹی کانفرنس کا انعقاد لاؤ پی ڈی آر کے وینتیانے میں ہوا۔  ہندوستان کی  ایکٹ ایسٹ پالیسی  کی ایک دہائی   مناتے ہوئے  وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے  آسیان –  بھارت جامع  اسٹریٹجک شراکت داری  کی پیش رفت  کا جائزہ لینے  اور  باہمی تعاون  کے  مستقبل کی سمت  کی خاکہ سازی کرنے کے لئے  آسیان لیڈروں  کے ساتھ شرکت کی ۔اس  چوٹی کانفرنس  میں یہ وزیر اعظم کی 11ویں شرکت تھی۔

2. اپنے خطاب میں، وزیر اعظم نے ہند- بحرالکاہل پر آسیان اتحاد، آسیان مرکزیت اور آسیان آؤٹ لک کے لیے ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ 21ویں صدی کو ایشیائی صدی قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان- آسیان تعلقات ایشیا کے مستقبل کی رہنمائی کے لیے اہم ہیں۔ ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے متحرک ہونے پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے واضح کیا کہ پچھلے دس سالوں میں ہندوستان- آسیان تجارت دوگنی ہو کر 130 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہے۔ آسیان آج ہندوستان کے سب سے بڑے تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ سات آسیان ممالک کے ساتھ براہ راست پرواز کا رابطہ قائم کیا گیا ہے۔ خطے کے ساتھ فن ٹیک تعاون کے ساتھ امید افزا آغازکیا گیا ہے؛ اور پانچ آسیان ممالک میں مشترکہ ثقافتی ورثے کی بحالی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے آسیان- انڈیا ایف ٹی اے (اے آئی ٹی آئی جی اے) کے جائزے کو ایک مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا،  تاکہ آسیان-انڈیا برادری کے فائدے کے لیے زیادہ اقتصادی صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے۔ وزیر اعظم نے نالندہ یونیورسٹی میں آسیان نوجوانوں کو فراہم کردہ وظائف کے ذریعے ہندوستان- آسیان علمی شراکت میں پیش رفت کے بارے میں بھی بات کی۔

3. "کنیکٹیویٹی اور لچک کو بڑھانا" کے چیئر کے موضوع کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزیر اعظم نے 10 نکاتی منصوبے کا اعلان کیا، جس میں یہ شامل ہیں:

i) سال 2025 کو آسیان- بھارت سیاحت کے سال کے طور پر منانا، جس کے لیے ہندوستان مشترکہ سرگرمیوں کے لیے  5 ملین امریکی ڈالر فراہم کرے گا۔

ii) یوتھ سمٹ، اسٹارٹ اپ فیسٹیول، ہیکاتھون، میوزک فیسٹیول، آسیان- انڈیا نیٹ ورک آف تھنک ٹینکس اور دہلی ڈائیلاگ سمیت متعدد افراد پر مبنی سرگرمیوں کے ذریعے ایکٹ ایسٹ پالیسی کی دہائی کا جشن منانا؛

iii) آسیان- انڈیا سائنس اور ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت آسیان- انڈیا خواتین سائنسدانوں کے کنکلیو کا اہتمام کرنا؛

iv) نالندہ یونیورسٹی میں وظائف کی تعداد کو دوگنا کرنا اور ہندوستان کی زرعی یونیورسٹیوں میں آسیان کے طلبا کے لیے نئے وظائف فراہم کرنا؛

v)) 2025 تک سامان کے معاہدے میں آسیان- بھارت تجارت کا جائزہ لینا؛

vi) آفات سے نمٹنے کے لیے قوت کو بڑھانا، جس کے لیے ہندوستان 5 ملین امریکی ڈالر مہیا کرے گا۔

vii) صحت کی لچک پیدا کرنے کے لیے وزراء صحت کا ایک نیا ٹریک شروع کرنا۔

viii) ڈیجیٹل اور سائبر لچک کو مضبوط بنانے کے لیے آسیان- انڈیا سائبر پالیسی ڈائیلاگ کا باقاعدہ طریقہ کار شروع کرنا؛

ix) گرین ہائیڈروجن پر ورکشاپ؛  اور

x) آب و ہوا میں لچک پیدا کرنے کے لیے  آسیان  کے رہنماؤں کو 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

4. میٹنگ میں، رہنماؤں نے ایک نیا آسیان- انڈیا پلان آف ایکشن (2026-2030) بنانے پر اتفاق کیا، جو آسیان- انڈیا شراکت داری کی مکمل صلاحیت کو عملی جامہ  پہنانے میں دونوں فریقوں کی رہنمائی کرے گا اور انہوں  نے دو مشترکہ بیانات کو اپنایا:

i) ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی (اے ای پی) کی حمایت کے ساتھ انڈو پیسیفک (اے او آئی پی) پر آسیان  آؤٹ لک کے تناظر میں خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے آسیان - بھارت جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے پر مشترکہ بیان -   آسیان اور ہندوستان کے درمیان شراکت داری کو آگے بڑھانے میں ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے  تعاون کو رہنماؤں نے تسلیم کیا۔ مشترکہ بیان کے مکمل متن تک یہاں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ii) ڈیجیٹل تبدیلی  کو آگے بڑھانے پر آسیان- ہندوستان کے مشترکہ بیان  میں لیڈروں نے  ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبے میں ہندوستان کی قیادت کی تعریف کی اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر میں ہندوستان کے ساتھ شراکت کا خیرمقدم کیا۔ مشترکہ بیان کے مکمل متن تک  یہاں  رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

5. وزیر اعظم نے 21 ویں آسیان- انڈیا چوٹی کانفرنس کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرنے اور گرمجوشی اور مہمان نوازی کے لیے لاؤس کے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے گزشتہ تین سالوں میں کنٹری کوآرڈینیٹر کے طور پر اس کے تعمیری کردار کے لیے سنگاپور کا بھی  شکریہ ادا کیا اور ہندوستان کے نئے کنٹری کوآرڈینیٹر فلپائن کے ساتھ کام کرنے کی امید کا اظہار کیا۔

************

U.No:1119

ش ح۔اک۔ق ر



(Release ID: 2063919) Visitor Counter : 23