صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے ساتویں یوم تاسیس  میں شرکت کی


طب کے ایک مربوط نظام کا خیال پوری دنیا میں مقبول ہو رہا ہے: صدر دروپدی مرمو

انہوں نے طب کے مختلف نظاموں سے وابستہ لوگوں کے درمیان باہمی تعاون پر زور دیا

Posted On: 09 OCT 2024 2:17PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج  (8 اکتوبر 2024) کو نئی دہلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) کے 7ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/VG5_5848GCK4.JPG

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آیوروید دنیا کے قدیم ترین طبی نظاموں میں سے ایک ہے۔ یہ دنیا کو ، ہندوستان کا انمول تحفہ ہے۔ آیوروید دماغ، جسم اور روح کے درمیان توازن برقرار رکھتے ہوئے مجموعی صحت کے انتظام پر زور دیتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/VG5_5884CBOL.JPG

صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہم اپنے اردگرد کے درختوں اور پودوں کی طبی قدر سے ہمیشہ آگاہ رہے ہیں اور ان کا استعمال کرتے رہے ہیں۔ قبائلی معاشرے میں جڑی بوٹیوں اور دواؤں کے پودوں کے علم کی روایت اور بھی بھر پور  رہی ہے۔ لیکن جیسے جیسے معاشرے نے جدیدیت کو اپنایا اور فطرت سے دور ہوتا گیا، ہم نے اس روایتی علم کا استعمال کرنا چھوڑ دیا۔ گھریلو علاج کے بجائے ڈاکٹر سے دوا لینا آسان ہو گیا۔ اب لوگوں میں بیداری بڑھ رہی ہے۔ آج پوری دنیا میں طب کے ایک مربوط نظام کا خیال مقبول ہو رہا ہے۔ مختلف طبی نظام ایک دوسرے کے تکمیلی نظام کے طور پر لوگوں کو صحت فراہم کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/VG5_5814121G.JPG

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارا آیوروید پر نسل در نسل غیر  متزلزل یقین ہے۔ کچھ لوگ اس یقین  کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور معصوم لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔ وہ گمراہ کن معلومات پھیلاتے ہیں اور جھوٹے دعوے کرتے ہیں، جو نہ صرف عوام کے پیسے اور صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں، بلکہ آیوروید کو بھی بدنام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ قابل ڈاکٹروں کی ضرورت ہے، تاکہ لوگوں کو ان پڑھ ڈاکٹروں کے پاس نہ جانا پڑے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پچھلے کچھ سالوں میں آیوروید کالجوں اور طلباء کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اعتماد  ظاہر کیا کہ آنے والے وقتوں میں قابل آیورویدک ڈاکٹروں کی دستیابی میں مزید اضافہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AS1_57541O6Q.JPG

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آیوروید کی ترقی نہ صرف انسانوں کے لیے بلکہ جانوروں اور ماحولیات کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔ بہت سے درخت اور پودے معدوم ہو رہے ہیں، کیونکہ ہمیں ان کی افادیت کا علم نہیں ہے۔ جب ہم ان کی اہمیت کو جان لیں گے، تو ہم ان کی حفاظت کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AS1_5714H54J.JPG

صدر جمہوریہ نے کہا کہ طب کے مختلف نظاموں سے وابستہ لوگ اکثر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کا نظام سب سے بہتر ہے۔ آپس میں صحت مند مقابلہ ہونا اچھی بات ہے، لیکن ایک دوسرے پر تنقید کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔ طب کے مختلف نظاموں سے وابستہ لوگوں میں تعاون کا جذبہ ہونا چاہیے۔ سب کا مقصد مریضوں کا علاج کر کے انسانیت کی بھلائی کرنا ہے۔ ہم سب دعا کرتے ہیں 'سروے سنتو نرمایا' -  ہر ایک کو بیماریوں سے پاک ہونا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/_VG77562V8JF.JPG

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمیں آیوروید کی افا دیت کو یقینی بنانے کے لیے تحقیق اور ادویات کے معیار میں مسلسل بہتری پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ ہمیں آیوروید کے تعلیمی اداروں کو بھی بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے روایتی تعلیم کو جدید ٹکنالوجی کے ساتھ جوڑ کر بہت کم وقت میں آیورویدک ادویات، تعلیم، تحقیق اور مجموعی صحت کی دیکھ بھال میں اپنا اہم مقام بنایا ہے۔

صدر جمہوریہ کا خطاب دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

************

ش ح۔اک۔ق ر

U.No:1053


(Release ID: 2063443) Visitor Counter : 32