وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

موجودہ مالی سال 2024-25 میں 56 لاکھ سے زیادہ اندراج کے ساتھ اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کے تحت مجموعی اندراج 7 کروڑ کا ہندسہ عبور کر گیا

Posted On: 08 OCT 2024 9:01PM by PIB Delhi

موجودہ مالی سال 2024-25 میں 56 لاکھ سے زیادہ کے اندراج کے ساتھ اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کے تحت  مجموعی اندراج 7 کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے ۔ یہ اسکیم اپنے رول آؤٹ کے 10ویں سال میں ہے، اور اس نے معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور طبقوں کو پنشن کے دائرے میں لا کر ایک بڑا سنگ میل حاصل کیا ہے جو تمام بینکوں اوایس ایل بی سیز/ یو ایل بی سیز کی انتھک کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔

پنشن فنڈ اور ریگولیٹری ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) نے ماضی قریب میں اسکیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں مثلاً ریاستی اورضلعی سطحوں پراےپی وائی آؤٹ ریچ پروگراموں کا انعقاد، بیداری اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد، مختلف میڈیا چینلز کے ذریعے تشہیر، ہندی، انگریزی اور 21 علاقائی زبانوں میں ایک پیجر کا سادہ اے پی وائی فلائر/ہینڈ آؤٹ جاری کرنا، اور کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ۔

اے پی وائی کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ نہ صرف سبسکرائبر کو زندگی بھر کی متعین اور گارنٹی شدہ پنشن کی رقم فراہم کر کے ’سمپورنا سُرکشا کوچ‘ فراہم کرتا ہے بلکہ سبسکرائبر کے انتقال کے بعد اسی پنشن کی رقم شریک حیات کو بھی فراہم کرتا ہے۔سبسکرائبر اور شریک حیات کی موت کے بعد فیملی کے  نامزدفرد کو پورا کارپس (60 سال کی عمر تک جمع) خاندان کوواپس کرتا ہے۔

اے پی وائی حکومت ہند کی ایک اہم سماجی تحفظ کی اسکیم ہے جس کا آغاز 9 مئی 2015 کو کیا گیا تھااورجس کا مقصد تمام ہندوستانیوں بالخصوص غریبوں، پسماندہ اور غیر منظم شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے ایک عالمی سماجی تحفظ کا نظام  فراہم کرنا تھا۔

*******

ش ح ۔  ح ن  ۔م ش

U. No.1039


(Release ID: 2063364) Visitor Counter : 33