محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن )ای ایس آئی سی) کی 194ویں میٹنگ کی صدارت کی


 اگلے سالو ںمیں 75000 نئے میڈیکل سیٹوں کے وزیر اعظم آزادی (2024) کے عہد کی حمایت میں مرکزی وزیر نے 10 نئے  ای ایس آئی سی میڈیکل کالجوں کے قیام کا اعلان کیا

اٹل بیمیت ویکتی کلیان یوجنا  کی مدت کار میں  01.07.2024 سے 30.06.2026 تک کے لئے توسیع

پی اے این  انڈیا کی بنیاد پر آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(اے بی۔ پی ایم جے اے وائی) کے ساتھ ای ایس آئی سی کے کنورجنس پروگرام کے تحت ای ایس آئی کے مستفیدین  کے لیے طبی دیکھ بھال فراہم کرنے کا اعلان

ای ایس آئی سی میڈیکل کالجوں میں پیرا میڈیکل اور بی ایس سی (نرسنگ) کورسز شروع کرنے کو منظوری

این او آر سی ای ٹی کے  ذریعے نرسنگ افسران کی بھرتی کو منظوری

Posted On: 08 OCT 2024 6:15PM by PIB Delhi

محنت ،روزگار، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیرڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج نئی دہلی میں واقع ای ایس آئی سی  ہیڈکوارٹر میں ای ایس آئی  کارپوریشن کی 194ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے محنت و روزگار اور مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززمحترمہ  شوبھا کرندلاجے بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ میٹنگ میں مرکزی وزیر نے ای ایس آئی کارپوریشن کے بنیادی ڈھانچے اور طبی سہولیات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ای ایس آئی کارپوریشن کے کئی اہم فیصلوں کا اعلان کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M1FG.jpg

10 نئے ای ایس آئی سی  میڈیکل کالجوں کا قیام

ای ایس آئی کارپوریشن نے اندھیری (مہاراشٹرا)، بسیدار پور (دہلی)، گوہاٹی- بیلٹولا (آسام)، اندور (مدھیہ پردیش)، جے پور (راجستھان)، لدھیانہ (پنجاب) ،نرودا-باپو نگر (گجرات)، نوئیڈا ، وارانسی (اتر پردیش) اور رانچی (جھارکھنڈ)میں 10 نئے ای ایس آئی سی  میڈیکل کالجوں کے قیام کے لیےاصولی طور پر منظوری دی ہے۔

یہ فیصلہ وزیر اعظم کے یوم آزادی (2024) کی تقریر کے دوران اگلے 5 سالوں میں نئی ​​75000 میڈل سیٹیں پیدا کرنے کے اعلان کی حمایت کرے گا۔

اٹل بیمیت ویکتی کلیان یوجنا کی مدت کار میں 01.07.2024 سے 30.06.2026 تک کی توسیع

بیمہ شدہ افراد کو، جو بے  روزگار ہوچکے ہیں،  انہیں راحت فراہم کرنے کے لیے ای ایس آئی سی میں دو سال کی مدت کے لیے پائلٹ بنیادوں پر‘‘اٹل بیمیت ویکتی کلیان یوجنا’’ نام سے  ایک اسکیم متعارف کروائی گئی تھی، جو کے  01.07.2018 سے نافذالعمل ہے۔ اس اسکیم کا مقصدبیمہ شدہ افراد کے ذریعہ نئی ذریعہ آمدنی کی تلاش کے دوران بے روزگاری الاؤنس کی شکل میں مدد فراہم کرنا تھا۔

اس کے آغاز سے دو سال مکمل ہونے کے بعد اسکیم  کومزید ایک سال کے لیے 01.07.2020 سے 30.06.2021 تک بڑھا دی گئی  تھی اب اسے مزید 30.06.2022 تک اور پھر 30.06.2024 تک توسیع کردی گئی پہ۔

مزید یہ کہ اس اسکیم کو 01.07.2024 سے 30.06.2026 تک مزید دو سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QI76.jpg

 پی اے این انڈیا کی بنیاد پر آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے پی۔ پی ایم جے اے وائی) کے ساتھ ای ایس آئی سی کے کنورجنس پروگرام کے تحت ای ایس آئی سی کے مستفیدین کو طبی دیکھ بھال کی فراہمی:

اس فیصلے سے ملک کے خدمات محروم؍  ناکافی خدمات والے علاقوں میں ای ایس آئی سی کے مستفیدکو آیوشمان بھارت – پردھان منتر جن آروگیہ یوجنا (اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی) کی فہرست میں درج شدہ اسپتالوں میں علاج کروانے میں مدد ملے گی۔پی ایم جے اے وائی کے تحت ایمپینلڈ اسپتالوں میں ای ایس آئی سی کے بیمہ یافتہ افراد کے لیے اخراجات کی کوئی حد نہیں ہوگی۔

ای ایس آئی سی میڈیکل کالجوں میں پیرا میڈیکل اور بی ایس سی (نرسنگ) کورسز کا آغاز:

ای ایس آئی کارپوریشن نے الور (راجستھان)، بہٹا (بہار)، فرید آباد (ہریانہ)، جوکا (مغربی بنگال)،کے کے نگر (تمل ناڈو)، سناتھ نگر (تلنگانہ) اور راجی نگر (کرناٹک)  کے  ای ایس آئی سی میڈیکل کالجوںمیں پیرا میڈیکل اور بی ایس سی (نرسنگ) کورسز کو منظوری دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003X5M0.jpg

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) کی بھرتی پالیسی کے مطابق این او آر سی ای ٹی کے ذریعے نرسنگ آفیسر کی بھرتی:

ای ایس آئی کارپوریشن نےایمس کی بھرتی کی پالیسی کے مطابق نرسنگ آفیسر کے عہدہ کے لیے بھرتی کو منظوری دے دی ہے، تاکہ  ایمس  کے زیر اہتمام این او آر سی ای ٹی کے ذریعے نرسنگ افسران کی بھرتی  کی جا سکے۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ای ایس آئی سی  اسپتالوں/کالجوں اور ڈسپنسریوں میں نرسوں کی کوئی کمی اور اسامی نہیں ہے۔

ای ایس آئی کارپوریشن کی مختلف مقامات پر ہسپتالوں/ڈسپنسریوں/ڈی سی بی اوز کی تعمیر کے لیے اراضی کے حصول کے لیے منظوری:

ضابطے کا تجزیہ کرنے اور بیمہ شدہ کارکنوں کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ای ایس آئی سی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے بعد کارپوریشن نے مندرجہ ذیل پروجیکٹوں کی تعمیر کے لیے زمین کے حصول کی تجاویز کو منظوری دی ہے: -

  1. آندھرا پردیش  کے گنتورمیں 100 بستروں والا  ای ایس آئی اسپتال
  2. فتح پور، اتر پردیش میں  01 ڈاکٹر ڈسپنسری
  3.  اترپردیش کے پرتاپ گڑھ میں ڈی سی بی او
  4. مہاراشٹر کے پونے میں 350 بستروں والا ای ایس آئی اسپتال
  5. آسام کے ڈھبری میں برانچ آفس اور ای ایس آئی ڈسپنسری
  6. بہار کے مظفر پور میں 100؍بستروں والا ای ایس آئی اسپتال
  7. اتر پردیش کے اوریا میں ڈی سی بی او

اس کے علاوہ  ای ایس آئی سی رہائشی کالونی، سیکٹر-56، نوئیڈا، اتر پردیش میں 717 نئے اسٹاف کوارٹرز کی تعمیر کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

میٹنگ کے دوران میڈیکل کیئر سروسز، ایڈمنسٹریشن، مالیاتی معاملات میں بہتری سے متعلق ایجنڈا کے مختلف امور پر غور کیا گیا اور جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ان پرفیصلہ کیا گیا۔

ای ایس آئی کارپوریشن کی 194ویں میٹنگ میں محترمہ ڈولا سین، ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)، جناب پروین کھنڈیلوال، ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا)، جناب این کے پریم چندرن ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا)، محترمہ سومیتا داؤرا، سکریٹری (ایل اینڈ ای) اور جناب  اشوک کمار سنگھ، ڈائریکٹر جنرل، ای ایس آئی سی نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ریاستی حکومتوں کے پرنسپل سکریٹریز/ سکریٹریز، آجروں کے نمائندے، ملازمین اور طبی شعبے کے ماہرین بھی موجود تھے۔

********

 

 

 

 (ش ح۔  م ع ن۔م ذ)

UNO-1026


(Release ID: 2063286) Visitor Counter : 55