محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ایمپلائمنٹ ڈیٹا پر اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی


وزارت روزگار کے ڈیٹا اور اس کے تجزیات کو جمع کرنے کے طریقہ کار پر کام کر رہی ہے

Posted On: 08 OCT 2024 3:30PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل  کودکے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے 7 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی میں روزگار کے اعداد و شمار اور بیرون ملک ہجرت کے رجحانات سے متعلق اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پر محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے بھی موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014STK.jpg

وزارت خارجہ (ایم ای اے) اور نیتی آیوگ کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا مقصد بیرون ملک روزگار اور گھریلو ملازمت کی تخلیق، دونوں کے لیے تال میل اور اعداد و شمار کے انضمام کو مضبوط کرنا تھا، ساتھ ہی ساتھ بھرتی کرنے والی ایجنسیوں کی نگرانی اور بیرون ملک ملازمت کے لیے مہارت کی ضروریات کو بڑھانا تھا۔

ڈاکٹر منڈاویہ نے ای سی آر/ غیر ای سی آر ممالک میں ملازمتوں/ تعلیم کے لیے بیرون ملک جانے والے شہریوں کا مکمل ڈیٹا رکھنے کے طریقہ کار کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ روزگار کی مانگ اورفراہمی کے حوالے سے جامع نظریہ کے لیے نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس) پورٹل، ایم وائی بھارت پلیٹ فارم، ایم اے ڈی اے ڈی، ای مائیگریٹ، ای شرم پورٹلز، ریاستی پورٹلز وغیرہ کا تال میل ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید زور دیا کہ صنعتی تنظیمیں روزگار کے اعداد و شمار کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ وزیر نے ایک امبریلا تنظیم کے طور پر نیتی آیوگ کے کردار پر زور دیا جو مختلف وزارتوں سے روزگار سے متعلق ڈیٹا کو جمع کرنے میں سہولت فراہم کر سکتا ہے۔

اس بات پر زور دیا گیا کہ غیر ملکی آجروں کے ساتھ معاہدوں کو معیاری بنایا جانا چاہیے اور مائیگریشن اینڈ موبلٹی پارٹنرشپ ارینجمنٹس(ایم ایم پی اے) اور سوشل سیکورٹی ایگریمنٹس(ایس ایس اے) کا جائزہ لیا جانا چاہیے تاکہ اس کی تجاویز کی افادیت پر رائے حاصل کی جا سکے۔

نیتی آیوگ نے ​​ سرکاری اسکیموں اور شعبوں میں روزگار کے اعداد و شمار کو مربوط کرنے کے لیے ایک متحد پلیٹ فارم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملک میں روزگار کے پورٹلز پر مختلف مطالعات سے حاصل کردہ بصیرتوں کا اشتراک کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AWWP.jpg

میٹنگ نے موجودہ اعداد و شمار کے فرق کو پورا کرنے  ، خاص طور پر غیر رسمی شعبے میں اور پالیسی اور روزگار کی تخلیق کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک جامع، کثیر شعبہ جاتی روزگار ڈیٹا پورٹل تیار کرنے کے لیے حکومت کے عزم پر  روشنی  ڈالی ۔

میٹنگ کا اختتام روزگار کے اعداد و شمار کے تال میل کو مضبوط کرنے، بیرون ملک ملازمتوں کے مواقع کو بڑھانے اور بیرون ملک ہندوستانی کارکنوں کی حفاظت کے مضبوط عزم کے ساتھ ہوا۔ مجوزہ یونیفائیڈ ایمپلائمنٹ ڈیٹا پورٹل روزگار کے ڈیٹا کو سنٹرلائز کرنے میں ایک تبدیلی کے آلے کے طور پر کام کرے گا، جبکہ ای مائیگریٹ اور این سی ایس پر تال میل بین الاقوامی جاب مارکیٹس تک رسائی کو وسیع کرے گا۔

 

 ش ح۔م ش۔  ج

UNO-1015


(Release ID: 2063179) Visitor Counter : 41