صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے موہن لال سکھادیہ یونیورسٹی کے 32 ویں کانووکیشن میں شرکت کی۔

Posted On: 03 OCT 2024 1:56PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (3 اکتوبر 2024) کو راجستھان کے ادے پور میں موہن لال سکھادیہ یونیورسٹی کے 32ویں کانووکیشن میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ  نے کہا کہ یہ تیزرفتار تبدیلی کا وقت ہے جو علم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی ہو رہا ہے۔ انہوں نے طلباء کو ہمیشہ ‘ علم کی روح’ کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل محنت اور لگن زندگی بھر ان کی مدد کرے گی۔

صدر جمہوریہ نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے عزائم اور سماجی حساسیت میں توازن برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حساسیت ایک قدرتی خوبی ہے۔ کچھ لوگ ماحول، تعلیم اور اقدار میں پھیلی صورتحال اور اسباب کی وجہ سے اندھی خود غرضی کا راستہ اختیار کر لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کے ساتھ بھلائی کرنے سے خود کی فلاح وبہبود باآسانی حاصل ہوجاتی ہے۔

صدر جمہوریہ ہند  نے طلباء پر زور دیا کہ وہ کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس سے کہ ان کے کردار پر آنچ  آئے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ ترین اخلاقی اقدار ان کے سلوک کا حصہ ہونا چاہئے اور ان کے کام کے طریقہ کار میں نظر آنا چاہئے۔ ان کی زندگی کے ہر پہلو میں دیانت داری ہونی چاہیے۔ ان کے ہر عمل میں عدل اور اخلاقی اقدار ہونا چاہئے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیم بااختیار بنانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھےیہ جان کر خوشی ہوئی کہ موہن لال سکھادیا یونیورسٹی چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اعلیٰ تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ یونیورسٹی کے طلباء کی بڑی تعداددرج ذات فہرست اور درج ذات قبائل  برادری سے تعلق رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک  جامع تعلیم کے ذریعے سماجی انصاف کو بحال کرنے کی سمت میں ایک اہم تعاون ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ موہن لال سکھادیہ یونیورسٹی نے بہت سے گاؤں کو بہتر بنانے اور ان کی ترقی کے لیے اپنے اختیار میں لیا ہے اور طلباء کو گاؤں کی ترقی میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے سماجی ذمہ داری کو بروئے کار لانے کے تئیں یونیورسٹی کے کام کی ستائش کی۔

صدرجمہوریہ ہند کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

*********************

UR-792

(ش ح۔  م م ع۔ع ر )


(Release ID: 2061534) Visitor Counter : 49